17/02/2026
اہم عوامی انتباہ — سعودی عرب میں بڑھتی ہوئی دھوکہ دہی ⚠️
سعودی عرب میں آج کل ایک نیا فراڈ زوروں پر ہے۔
کچھ لوگ غریب اور بے روزگار افراد کو نوکری کا جھانسہ دے کر بلاتے ہیں،
نہ تنخواہ دیتے ہیں، نہ ویزا لگواتے ہیں، اور آخر میں انہیں مصیبت میں ڈال دیتے ہیں۔
😔 بہت سے لوگ پاکستان سے قرض لے کر، اپنے زیور اور زمین بیچ کر یہاں آتے ہیں،
لیکن یہاں آ کر غلط لوگوں کے ہاتھ لگ جاتے ہیں اور شدید ذلت کا سامنا کرتے ہیں۔
🚨 ایک اور خطرناک فراڈ:
کچھ لوگ 100، 200 بندوں کی ڈیمانڈ دکھا کر،
ہر بندے سے پیسے لیتے ہیں،
رہائش کا جھوٹا وعدہ کرتے ہیں،
اور بعد میں مزید پیسوں کے لیے بلیک میل اور ذلیل کرتے ہیں۔
🙏 تمام بھائیوں سے اپیل ہے:
کسی بھی کام پر جانے سے پہلے:
کمپنی کی مکمل تحقیق کریں
تحریری آفر لیٹر دیکھیں
کمپنی کا رجسٹریشن اور لوکیشن چیک کریں
کسی کو ایڈوانس پیسے نہ دیں
پاسپورٹ کسی کے حوالے نہ کریں
جب تک ہر لحاظ سے مطمئن نہ ہو جائیں، کسی کے ساتھ کام پر مت جائیں۔
اپنی اور اپنے خاندان کی زندگی کو محفوظ بنائیں۔
یہ پیغام آگے شیئر کریں تاکہ مزید لوگ فراڈ سے بچ سکیں۔ 🤲
خادم امت خراسانی خدائی خدمت گار