Information News Channel

Call Directions Contact the business

Information News Channel سرگودھا سمیت پاکستان اور دنیا بھر کی مصدقہ نیوز کا پلیٹ فارم ۔

اہم بریک تھرو: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کرد...
03/10/2026

اہم بریک تھرو: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب

اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا گیا

03/10/2026

خانیوال: (نیازی چوک) نیشنل ہائی وے بس اور موٹرسائیکل میں تصادم، 3 افراد جاں بحق

لوئر دیر: پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیںگزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 10 سے ز...
03/10/2026

لوئر دیر: پراسرار بخار سے 10 افراد جاں بحق، محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئیں

گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران 10 سے زائد افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔فوت ہونے والوں میں 4 خواتین، 3 بچے اور 2 جوان شامل ہیں۔

لوئر دیر: مقامی افراد کے مطابق پراسرار بخار کے دوران سانس لینے میں دشواری اور خون کے سفید خلیوں میں کمی واقع ہوتی ہے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بیماری ہر سال آتی ہے، تاہم حکومت اور محکمہ صحت کی جانب سے اقدامات نہیں کیے جاتے، جس کے باعث عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے.

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں 30جولائی کو ہونے والا حادثہ میتھن گیس سے نہیں بلکہ مزدوروں کے بارودی مواد ا...
03/10/2026

کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں 30جولائی کو ہونے والا حادثہ میتھن گیس سے نہیں بلکہ مزدوروں کے بارودی مواد استعمال کرنے سے ہوا۔

یہ انکشاف وزیراعلیٰ معائنہ ٹیم کی تحقیقات میں ہوا ہے۔

حادثے کی کورٹ آف انکواری اور محکمانہ انکواری میں بھی حادثے کی وجہ بارودی مواد کا غیر قانونی استعمال بتایا گیا ہے۔

انکوائری کمیٹی نے کان کے مالکان،انتظامیہ اور پی ایم ڈی سی حکام کےخلاف کارروائی کی سفارش کی ہے ۔

یاد رہے کہ 30 جولائی کو کوئٹہ کے نواحی علاقے سورینج کی کوئلہ کان میں ہونے والے حادثے میں 34کان کن جان بحق ہوئے تھے.

لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ  رتوڈیرو کے جیکب آباد رو...
03/10/2026

لاڑکانہ میں فائرنگ سے باپ اور 3 بیٹوں سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ رتوڈیرو کے جیکب آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہےکہ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والوں میں باپ اور تین بیٹے بھی شامل ہیں جب کہ فائرنگ سےا یک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لیے علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی ہے۔وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی دارالحکومت میں سڑکیں بند ہ...
03/10/2026

وفاقی دارالحکومت میں کوئی سڑک بند نہیں کی گئی ہے۔

وزارت اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں وفاقی دارالحکومت میں سڑکیں بند ہونے کی خبروں کو مسترد کیا گیا ہے۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہےکہ کنٹینرز شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے رکھے گئے ہیں۔

وزارت اطلاعات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں احتیاطاً کنٹینرز رکھے گئے، حساس تنصیبات اور عوامی بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کیلئے حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔

وزارت اطلاعات کا کہنا ہےکہ جانبدارانہ رپورٹنگ گمراہ کن اور منفی تاثر پیدا کرتی ہے، جھوٹ اور پروپیگنڈا حقائق کا متبادل نہیں ہو سکتا.

متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دی...
03/10/2026

متحدہ عرب امارات نے دبئی سے اسرائیل جانے والی اماراتی پرواز کی سعودی عرب میں ہنگامی لینڈنگ کے واقعے کو دہشت گردی قرار دیدیا۔

پراسیکیوٹر جنرل متحدہ عرب امارات نے بتایا کہ اسرائیل جانے والی پرواز کے معاون پائلٹ نے کاک پٹ میں پائلٹ پرکلہاڑی سے حملہ کیا، معاون پائلٹ نے حملے کے بعد طیارے کا کنٹرول سنبھالنے کی کوشش کی۔

اماراتی پراسیکیوٹر جنرل معاون کے مطابق معاون پائلٹ نے دہشت گردی کا منصوبہ پہلے سے بنا رکھا تھا، واقعے کے حالات، محرکات اور اس سے متعلق ممکنہ روابط کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، واقعے سے متعلق ٹھوس اور ڈیجیٹل شواہد کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ترجمان ائیرلائن کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اس لیے اس پر تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلائی دبئی کے واقعے میں ملوث معاون پائلٹ عمان کے شہری ہمام الحمامی ہیں.

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہوا تو گولڈ میڈل کس ٹیم کو ملے گا؟ایشین گیمز  2026 کے می...
03/10/2026

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کا میچ نہ ہوا تو گولڈ میڈل کس ٹیم کو ملے گا؟

ایشین گیمز 2026 کے مینز کرکٹ ایونٹ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

پاکستان نے ایشین گیمز کے سیمی فائنل میں بنگلادیش کو6 وکٹ سے شکست دی تھی جبکہ بھارت نے سری لنکا کو 124 رنز سے ہرایا تھا۔

جاپان میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں گولڈ میڈل جیتنے کیلئے بھرپوری تیاری کررہی ہیں پر میچ کا بارش کے باعث متاثر ہونے کا بھی خطرہ ہے۔

ایشین گیمز کرکٹ ایونٹ کے کوارٹر فائنلز بھی بارش کی وجہ سے منسوخ کردیے گئے تھے۔

موجودہ ایڈیشن کے قواعد کے مطابق اگر فائنل میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم یا منسوخ ہوگیا تو گولڈ میڈل پاکستان اور بھارت دونوں کو مشترکہ طور پر دیا جائے گا.

03/10/2026

رحیم یار خان: لیاقت پور: خان بیلہ میں پیرا فورس کی مبینہ غنڈہ گردی۔۔

خان بیلہ میں پیرا فورس اہلکاروں کا کریانہ تاجر پر مبینہ تشدد، تھپڑوں کی بوچھاڑ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل۔

واقعے پر تاجروں اور شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔

امریکی یونیورسٹی کارنیل میں طالبہ کیساتھ 7 طلبا کی جنسی زیادتی؛ کیس نے نیا رخ اختیار کرلیاعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ...
02/10/2026

امریکی یونیورسٹی کارنیل میں طالبہ کیساتھ 7 طلبا کی جنسی زیادتی؛ کیس نے نیا رخ اختیار کرلیا

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 2024 میں یونیورسٹی کی ایک طالبہ سے مبینہ زیادتی کے الزام میں نامزد 7 طلبا سے تفتیش کے دوران ان کے بیانات ایک دوسرے سے مختلف اور کئی مقامات پر متضاد پائے گئے۔

تفتیش کے دوران 4 طلبا نے طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق کا اعتراف کیا تاہم ان کا مؤقف تھا کہ یہ باہمی رضامندی سے ہوا جبکہ دیگر 3 طلبا نے جنسی تعلق میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔

طالبہ نے الزام عائد کیا تھا کہ اسے شراب اور منشیات استعمال کروائی گئیں جس کے بعد وہ ایسی حالت میں پہنچ گئی جہاں وہ رضامندی دینے کے قابل نہیں تھی اور متعدد افراد نے اسے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تاہم ملزمان نے تفتیش کے دوران خاتون کی حالت اور واقعات کی نوعیت سے متعلق مختلف دعوے کیے۔

خیال رہے کہ یہ واقعہ اکتوبر 2024 میں کارنیل یونیورسٹی کے ایک طلبہ برادری کے گھر میں پیش آنے کا الزام ہے۔ خاتون نے پولیس کو رپورٹ دی لیکن اس وقت فوجداری مقدمہ قائم نہیں کیا گیا تھا۔

گزشتہ ماہ اسی طالبہ نے یونیورسٹی، طلبہ برادری اور سات افراد کے خلاف دیوانی مقدمہ دائر کیا جس کے بعد معاملہ دوبارہ زیرِ تفتیش آیا۔

Address

Sargodha
40100

Telephone

+923004814098

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Information News Channel posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Information News Channel:

Shortcuts

Share