15/07/2026
کراچی کے نوجوان جیانت کمار نے دنیا کے معروف ہارورڈ کرمسن بزنس کمپیٹیشن (ایچ سی بی سی) میں گلوبل چیمپئن کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔ مقابلہ مصنوعی ذہانت پر مبنی بزنس آئیڈیاز کاتھا،جینت کمار نے دنیا بھر سے شریک ہونے والی ایک ہزار سے زائد ٹیموں کے درمیان اکیلے مقابلہ کرتے ہوئے یہ شاندار کامیابی حاصل کی۔ مقابلے کا جائزہ معروف فارچیون 500 کمپنیوں کے ججز نے لیا۔جینت کمار اس باوقار مقابلے کے گلوبل فائنل تک رسائی حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی طالب علم بھی بنے، جہاں انہوں نے تاریخی فتح حاصل کرکے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا