Smart Enterprise

Smart Enterprise Now you can save upto 80% electricity bill with solar energy. Just spend mony one time and enjoy the

29/04/2026

"لیتھیم بمقابلہ لیڈ ایسڈ بیٹری"
ہائبرڈ سولر پاور سسٹم لگوانے والے اکثریت حضرات بیٹری کے انتخاب میں الجھن کا شکار ہوتے ہیں کہ کس بیٹری کا انتخاب کیا جائے۔۔۔۔۔
لیتھیئم بیٹری اور لیڈ ایسڈ بیٹری کے درمیان کارکردگی اور قیمت کے حوالے سے نمایاں فرق ھوتا ھے۔

چند اہم پوائنٹس بیان کر دیتا ھوں۔
فرض کریں کہ 12 وولٹ کی لیتھیم اور لیڈ ایسڈ دونوں بیٹریوں کی کپیسٹی ایک جیسی یعنی 100 ایمپیر آوور ھے۔
تو ان بیٹریوں کی وی اے (VA) کپیسٹی 1200 ھوئی۔

تو صورت حال کچھ یوں ھوگی۔

۔ لیڈ ایسڈ بیٹری کو ہم اسکی سیف ڈسچارج لیمٹ 50 سے 60 فیصد سے زیادہ ڈسچارج نہیں کر سکتے ہیں۔ اس سے اسکی زندگی شدید متاثر ہوتی ھے۔یعنی 600 سے 700 وی اے ہی قابلِ استعمال پاور ھوگی۔
جبکہ لیتھیم بیٹری کو ہم 90 فیصد تک سیف ڈسچارج کر سکتے ہیں۔ تو اس سے ہم سے 1ہزار وی اے سے اوپر پاور لے سکتے ہیں۔
۔ لیتھیئم بیٹری کے چارج ڈسچارج سائیکل لیڈ ایسڈ کے مقابلے میں 5 سے 8 گنا زیادہ ھوتے ہیں۔
عمومی طور پر ۔۔۔ لیڈ ایسڈ بیٹری کی زندگی 300 سے 400 چارج و ڈسچارج سائیکل ہوتی ھے جبکہ لیتھیم بیٹری کی زندگی 1500 سے 2000 سائیکل ھے۔
۔ ایک ہی پاور کپیسٹی / سائز میں لیتھیئم بیٹری وزن میں ہلکی اور لیڈ ایسڈ بیٹری دوگنا بھاری ھوتی ھے۔

۔ لیتھیم اور لیڈ ایسڈ بیٹریوں کے چارجنگ اور ڈسچارجنگ سسٹم اور طریقہ کار بارے جانکاری بہت ضروری ھے۔

✓ لیتھیم بیٹری چارجر اور لیڈ ایسڈ بیٹری چارجر کے چارجنگ کے طریقے مختلف ہیں۔ لیتھیم آئن بیٹری کو مستقل کرنٹ اور مستقل وولٹیج سے چارج کیا جاتا ہے، اور لیڈ ایسڈ کو تین مراحل (3 سٹیپ) میں چارج کیا جاتا ہے۔
✓ ایک جیسی چارجنگ کپیسٹی کیلئے ۔۔۔ لیڈ ایسڈ بیٹری 8-10 گھنٹے لیتی ھے اور لیتھیئم آئن بیٹری تقریباً 2-3 گھنٹے۔
✓ لیڈ ایسڈ بیٹری کو اس کی کرنٹ ریٹنگ (AH) کے دس فیصد سے زیادہ پر چارج کرنا نقصان دہ ہوتا ھے۔
یعنی اگر 200 ایمپیر آوور کی بیٹری ہو تو اسے 20 ایمپیر سے زیادہ پر چارج نہیں کرنا چاہیے۔ اس طرح یہ بیٹری 10 گھنٹے میں فل چارج ہو گی۔ اور کم وقت/ 10 فیصد سے زیادہ ایمپیر پر چارج کرنے سے اسکی لائف کم ہو جائے گی۔
دوسری طرف لیتیھم بیٹری( NMC، LFP ) کو ان کی ایمپیر آوور ریٹنگ کے 40 فیصد کرنٹ تک چارج کیا جا سکتا ھے۔
یعنی 200 ایمپیر آوور کی لیتھیم بیٹری کو ہم 80 ایمپیر تک چارجنگ کرنٹ دے سکتے ہیں۔
✓ لیڈ ایسڈ بیٹری کی مقررہ پاور ریٹنگ/ ایمپیر آوور ریٹنگ سے صحیح فائیدہ اٹھانے کیلئے اسکو کو 20 گھنٹے میں ڈسچارج کرنا چاہیے، یعنی 200 AH کی بیٹری سے 10 ایمپیر ڈی سی فی گھنٹہ سے زیادہ کرنٹ نہیں لے سکتے۔ زیادہ کرنٹ پر ڈسچارجنگ سے بیٹری کی کارکردگی اور عمر کم ھو جاتی ھے۔
جبکہ لیتھیم آئن بیٹری (LFP ، NMC) کو اسکی ریٹنگ کے 40 فیصد فی گھنٹہ تک ڈسچارج کیا جا سکتا ھے۔
✓ لیڈ ایسڈ بیٹری ڈسچارج ہوتے وقت اپنی وولٹیج تیزی سے گراتی ھے جبکہ لیتھیم بیٹریاں(NMC اور LFP) کے وولٹیج 70-80 فیصد ڈسچارج تک بھی بہت زیادہ کم نہیں ہوتے ہیں۔
✓ لیڈ ایسڈ بیٹری میں کوئی الیکٹرونک component نہیں ھوتا ھے، لیکن لیتھیم بیٹری(NMC اور LFP) میں ایک الیکٹرونک کارڈ ہوتا ہیے جسے BMS کہتے ہیں یعنی battery management system۔ اس کے بغیر بیٹری کو سسٹم سے منسلک اور آپریٹ کرنے پر اس کے سیل بہت جلد خراب ہو جاتے ہیں۔
✓ لیتھیم بیٹری کے لیے درجہ حرارت بہت ہی اہمیت کا حامل ہوتا ھے۔ اس لئے لیتھیم بیٹری کو ٹھنڈی اور ہوا دار جگہ/ کنٹرولڈ انوائرمنٹ میں لگانا چاھئے۔
لیتھیم بیٹری کی سب سے بڑی خرابی یہ ہی ھے کہ اگر وہ گرم ہو جائے تو بری طرح سے پھٹ کر آگ لگا سکتی ھے/ حادثے کا باعث بن سکتی ھے۔
لیتھیئم بیٹری میں جو BMS ہوتا ہے اس کے کام میں سے ایک سیلز کا درجہ حرارت دیکھنا بھی ہے اور ایک خاص درجہ حرارت سے اوپر جا کر وہ بیٹری کو shut down mode میں لے جاتا ھے۔

اگر NMC بیٹری ہیے تو اس کے سیل کا درجہ حرارت 40 ڈگری C سے اپر نہیں جانا چاہئے۔
اگر LFP بیٹری ہیے تو 60 ڈگری C تک بھی برداشت کر سکتا ہے۔

✓ باقی۔۔۔ ظاہر ھے لیتھیم بیٹری اپنی بہترین خصوصیات باعث لیڈ ایسڈ بیٹری سے تقریباً 2-3 گنا مہنگی ھے۔مگر اسکی زندگی لیڈ ایسڈ سے 4 سے 5 گنا زیادہ ہوتی ہیے اس لیے اس کی قیمت لیڈ ایسڈ سے 2ـ3 گنا ہونے کے باوجود یہ long run میں سستی ہی پڑتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اوپر جہاں بھی لیتھیم بیٹری کا ذکر کیا ھے وہاں بریکٹ میں NMC اور LFP کے الفاظ استعمال کئے ہیں۔ یہ دراصل لیتھیم بیٹریوں کی اقسام ہیں۔
انکی وضاحت مندرجہ ذیل ھے۔

لیتھیم بیٹری کی 6 مندرجہ ذیل قسمیں ہیں:
1) Lithium nickel manganese cobalt or NMC battery
1۔ لیتھیم نکل مینگنیز کوبالٹ بیٹری
2) Lithium Iron Phosphate battery or LiFePhO4 or simply LFP battery
2۔ لیتھیم فاسفیٹ بیٹری

3) Lithium cobalt oxide or LCO battery
3۔ لیتھیم کوبالٹ آکسائیڈ بیٹری

4) Lithium nickel cobalt Aluminium oxide or NCA battery
4۔ لیتھیم نکل کوبالٹ ایلومینیئم آکسائیڈ بیٹری

5) Lithium manganese oxide or LMO battery
5۔ لیتھیم میگنیز آکسائیڈ بیٹری

6) Lithium titanium oxide or LTO battery
6۔ لیتھیم ٹائٹینیم آکسائیڈ بیٹری۔

اوپر بیان کی گئی لیتھیم بیٹریوں کی اقسام میں سے اب 2 اقسام کی بیٹریاں ہی زیادہ مستعمل اور مقبول ہیں۔
1۔ لیتھیم نکل مینگنیز کوبالٹ بیٹری یعنی NMC
2۔ لیتھیم فاسفیٹ بیٹری یعنی LFP

اچھا جی۔۔۔۔ ان دونوں لیتھیم بیٹریوں میں بھی پھر آگے پھر 2 اقسام کی بیٹریاں ہیں۔
1۔۔ ایسی بیٹریاں جن میں pouch cells یعنی تھیلا نما سیل ہوتے ہیں۔ یہ بیٹریاں سستی ہوتی ہیں اور زیادہ جگہ گھیرتی ہیں۔
2۔۔ دوسری قسم prismatic کہلاتی ہیں۔ یہ ٹھوس سیل سے بنی ہوتی ہیں۔

۔ ہائیبرڈ گاڑیوں میں بیٹریوں کا استعمال:
پرانی hybrid کاروں میں NiMH یعنی Nickel metal hydride بیٹری استعمال ہوتی تھی جیسے کہ Toyota Aqua وغیرہ میں۔ مگر اب ماڈرن کاروں میں NMC بیٹری ہی استعمال ہوتی ھے۔

New Rules for Netmetring Customers.
23/04/2026

New Rules for Netmetring Customers.

26/03/2026
جانیےگلیکسی اورHoymiles انورٹرز کےہول سیل ریٹس اور اپڈیٹس۔فالوکریں ہماراواٹس ایپ چینلFollow the Smart Enterprise channel...
17/03/2026

جانیےگلیکسی اورHoymiles انورٹرز کےہول سیل ریٹس اور اپڈیٹس۔
فالوکریں ہماراواٹس ایپ چینل
Follow the Smart Enterprise channel on WhatsApp: https://whatsapp.com/channel/0029VajZUYQ7dmebNhNBd625

Unlock Peak Performance! Protect your solar power & electrical systems from fire hazards with our smart, reliable automa...
09/03/2026

Unlock Peak Performance!
Protect your solar power & electrical systems from fire hazards with our smart, reliable automatic suppression solution.
ORDER NOW
Smart Enterprise
03189836192

06/03/2026
گلیکسی (Galaxy) پاکستان میں بجٹ کے لحاظ سے ایک مقبول برانڈ ہے جو خاص طور پر 4 کلو واٹ ہائبرڈ انورٹرز کی مختلف سیریز پیش ...
19/02/2026

گلیکسی (Galaxy) پاکستان میں بجٹ کے لحاظ سے ایک مقبول برانڈ ہے جو خاص طور پر 4 کلو واٹ ہائبرڈ انورٹرز کی مختلف سیریز پیش کرتا ہے، جنہیں گھروں میں بجلی کی ضروریات اور لوڈ شیڈنگ کے مسائل حل کرنے کے لیے ایک اچھا اور کفایتی (affordable) آپشن سمجھا جاتا ہے۔

گلیکسی (Galaxy) انورٹر کیسی کمپنی ہے؟
گلیکسی انورٹرز پاکستان میں عام طور پر وولٹرونک بیس انورٹر (Voltronic based inverters) میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی کم قیمت اور کارکردگی کی وجہ سے جانے جاتے ہیں۔

شہرت اور دستیابی: یہ برانڈ پاکستان میں وسیع پیمانے پر دستیاب ہے اور مختلف آن لائن اور مقامی اسٹورز پر فروخت ہوتا ہے، جس سے اس کے اسپیئر پارٹس اور سروس کی دستیابی نسبتاً آسان ہو سکتی ہے۔
بجٹ فرینڈلی آپشن: بہت سے ریٹیلرز اور صارفین اسے "پاکستان کا سب سے سستا 4 کلو واٹ سولر انورٹر" قرار دیتے ہیں۔ یہ ان صارفین کے لیے ایک پرکشش انتخاب ہے جو کم بجٹ میں سولر سسٹم لگانا چاہتے ہیں۔
فیچرز: ان کے انورٹرز جدید فیچرز جیسے بلٹ ان ایم پی پی ٹی کنٹرولر (MPPT controller)، وائی فائی مانیٹرنگ (جو عام طور پر آپشنل ہوتی ہے)، اور لیتھیم بیٹریوں کے ساتھ مطابقت (compatibility) پیش کرتے ہیں۔
ریویوز: صارفین کے ریویوز ملے جلے ہیں؛ کچھ صارفین اس کی کارکردگی اور بغیر کسی مسئلے کے چلنے کی تعریف کرتے ہیں، جبکہ کچھ دیگر برانڈز (جیسے Knox یا SolarMax) کے مقابلے میں معمولی مسائل (جیسے وائی فائی ڈیٹا کی سست رفتار) رپورٹ کر سکتے ہیں۔ تاہم، مجموعی طور پر یہ ایک قابل اعتماد آپشن سمجھا جاتا ہے جو گرمی کو بہتر طریقے سے manage کرتا ہے۔

IP 21 Hybrid 4 کلو واٹ انورٹر کی تفصیلات
IP21 ریٹنگ کا مطلب ہے کہ یہ انورٹر انڈور استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے اور اسے پانی یا زیادہ نمی والی جگہوں سے دور نصب کیا جانا چاہیے۔ 4 کلو واٹ ماڈل کی کچھ عمومی خصوصیات (جو سیریز کے لحاظ سے مختلف ہو سکتی ہیں، جیسے Galaxy Dual PV5500+ Pro یا Galaxy Crux PV5200) درج ذیل ہیں:
ریٹیڈ پاور: 4 کلو واٹ (4000W)۔
بیٹری وولٹیج: عام طور پر 24 وولٹ ڈی سی سسٹم پر کام کرتا ہے۔
زیادہ سے زیادہ پی وی ان پٹ (Max PV Input): تقریباً 5000W سے 5500W تک سولر پینل سپورٹ کر سکتا ہے۔
چارجنگ کرنٹ: زیادہ سے زیادہ چارجنگ کرنٹ 120 ایمپیئر (Ampere) تک ہو سکتا ہے۔
ڈیزائن: بہت سے ماڈلز ڈوئل آؤٹ پٹ (Dual Output) کے ساتھ آتے ہیں تاکہ بھاری اور معمولی لوڈ کو الگ الگ چلایا جا سکے۔
بیٹری کے بغیر کام: یہ انورٹر بیٹری کے بغیر بھی کام کر سکتے ہیں، جس سے یہ بغیر بیٹری والے سولر سسٹمز کے لیے بھی موزوں ہیں۔

آپ کے سوال کے مطابق، گلیکسی IP 21 ہائبرڈ 4 کلو واٹ انورٹر آپ کی بجلی کی ضروریات (اگر آپ کا بل 300 سے 400 یونٹ ماہانہ ہے) کو پورا کرنے کے لیے ایک مؤثر اور کفایتی حل ثابت ہو سکتا ہے۔

Energy. Intelligence. Performance.The Galaxy MAX Series is engineered to power modern homes with confidence. Designed fo...
11/02/2026

Energy. Intelligence. Performance.

The Galaxy MAX Series is engineered to power modern homes with confidence. Designed for efficiency and reliability, it intelligently manages solar energy to deliver stable performance across changing conditions. From smart energy conversion to dependable daily operation, MAX ensures your power system works seamlessly—day after day.

⚡ Smart solar integration
🏠 Ideal for residential and small commercial use
🔋 Reliable performance with intelligent control

Power your space with confidence. Powered by Galaxy.

Address

Okara

Opening Hours

Monday 09:00 - 18:00
Tuesday 09:00 - 18:00
Wednesday 09:00 - 18:00
Thursday 09:00 - 18:00
Saturday 09:00 - 18:00
Sunday 09:00 - 18:00

Telephone

+923189836192

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Smart Enterprise posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Smart Enterprise:

Share