15/08/2026
جہاں بھی جانا ہے داستانیں ضرور چھوڑنی ہیں ۔
ویٹیکن میں مسیحیوں کے مقدس ترین مقام بازیلیکا دی سان پیٹر میں ایک مسلمان شخص کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جو نماز پڑھ رہا ہے ۔
سب سے پہلے تو اتنا بڑا پبلسٹی سٹنٹ کرنے کی ضرورت کیا تھی
وہ تو بھلا ہو اٹلی کی کیتھولک برادری کا جنہوں نے اس بحث کو زیادہ پھیلنے نہیں دیا اور کہا ہے کہ کوئی بات نہیں عبادت ہی تو کر رہا تھا
اس مہا پرش نے سوچا ہوگا کہ اقبال تو صرف یورپ کے کلیساؤں میں اذانیں دینے کی بات کرتا رہا کیوں نہ میں ایک قدم آگے جا کر نماز ہی پڑھ دوں
اس شخص کی حرکت کیسی تھی کمنٹ میں بتائیں
ویسے آپس کی بات ہے اگر کوئی مسیحی بادشاہی مسجد یا فیصل مسجد میں اپنے طریقے سے آکر عبادت کرنا چاہے یا کوئی ہندو آرتی وغیرہ لیکر آجائے تو ہمارا ردعمل کیا ہوگا
یہ سوال آپ کے لئے چھوڑے جا رہا ہوں
#محموداصغرچودھری