اعوان ڈیری فارم لیہ

اعوان ڈیری فارم لیہ awan cows/goat farming on small scale for sale/purchase

Maize for sylage... alhamdulillah
03/09/2023

Maize for sylage... alhamdulillah

پاکستان میں گرمیوں کا موسم زیادہ عرصہ رہتا ہے، اس لیے گرمیوں کے حوالے سے کچھ بنیادی چیزیں ہیں جن کی یاد دہانی ضروری ہے، ...
22/05/2023

پاکستان میں گرمیوں کا موسم زیادہ عرصہ رہتا ہے، اس لیے گرمیوں کے حوالے سے کچھ بنیادی چیزیں ہیں جن کی یاد دہانی ضروری ہے، معلوم ہمیں ہوتا ہے لیکن نظر انداز کر جاتے ہیں

ہم نئے نئے فارمولے، جدت پسندی اور ایڈوانس چیزوں کے چکر میں اکثر بنیادی باتیں چھوڑ جاتے

بہت سی ایسی چیزیں ہوتی ہیں جن کو بدلنا ہے ہوتا ہے اور کوئی اضافی خرچہ بھی نہیں ہوتا،

سب سے پہلا کام جو آپ نے کرنا ہے وہ جانوروں کے خوراک کے اوقات میں تبدیلی کرنی ہے، صبح جتنی جلدی ہوسکے جانور کی خوراک مکمل کرلیں، اگر آپ کے جانور شیڈ میں کھلے ہیں تو رات کو خوراک والی کھرلیاں خالی نہ ہوں، پانی اور خوراک رات کے لیے وافر ہو

ہم اکثر سوچتے ہیں کہ جانور رات کو نہیں کھاتے، یہ درست ہے کہ جانور واقعی رات کو نہیں کھاتے، لیکن اس کی وجہ بھی ہم سب جانتے ہیں وہ ہے روشنی کی کمی، آپ روشنی کا انتظام کریں تو خود دیکھ لیں گے کہ جانور گرمیوں میں اکثر رات کو ٹھنڈے وقت میں ہی خوراک پوری کرے گا

پورے شیڈ باڑے میں نہ سہی لیکن رات کو کم از کم خوراک والی جگہ پر اتنی روشنی ہو کہ خوراک کے تمام اجزاء جانور کو اچھی طرح نظر آئیں

زیادہ دودھ والے جانوروں کے لیے رات کی خوراک کا ہی بندوبست کریں، نہیں تو جانور کی پیداوار کم ہو جائے گی۔ گرمیوں میں سب سے بڑا مسئلہ جانور کی پیداوار کے مطابق اس کی خوراک پوری کرنا ہی ہے، جب جانور گرمی کی وجہ سے کھائے گا ہی کم تو پیداوار کیسے اتنی رہ سکتی ہے ؟

صبح کی خوراک میں ایک اور بات رکھیں کہ خوراک زیادہ قابل ہضم اجزاء پر مشتمل ہو اور سبز چارہ کی مقدار زیادہ رکھیں اور گندم بھوسہ توڑی کم مقدار میں دیں، جو خوراک جتنی دیر سے ہضم ہوتی ہے وہ اتنی ہی گرمی پیدا کرتی اور جانور کو کم قابل ہضم خوراک کو ہضم کرنے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت پڑتی ہے، جس سے جانور زیادہ گرمی محسوس کرتا ہے

اگر آپ جانو باندھ کر رکھتے ہیں تو لازمی ہے کہ جانور نے صبح کے بعد کوئی خوراک نہیں کھائی ہوگی، تو دوپہر تک جانور خوراک ہضم کرچکا ہوتا ہے اور گرمی کی شدت کی وجہ سے بھی جانور کو زیادہ توانائی طاقت چاہیے ہوتی ہے
اس وقت آپ آدھا کلو سے ایک کلو تک جانور کو کسی بھی اناج، جو، مکئی، گندم کا دلیہ یا چوکر، شیرہ راب، گڑ، شکر، گلوکوز دے سکتے ہیں، دلیہ اناج وغیرہ کو تھوڑے سے چارہ میں مکس کرکے دیا جائے تو زیادہ بہتر ہے

اوپر بیان کی گئی چیزوں کے ساتھ پانی بھی انتہائی ضروری ہے، ان چیزوں کے ساتھ پانی بھی پلائیں گے تو فائیدہ زیادہ ہوگا، اگر آپ پہلے ایسا نہیں کے رہے تو یہ چیزیں تھوڑی مقدار سے شروع کرنے ہیں, ایک دم سے آدھا کلو نہیں دینا, آہستہ آہستہ ١٠ دن تک اتنی مقدار پر آئیں

بائی پاس فیٹ بہت اچھی چیز ہے لیکن اس کی قیمت بہت زیادہ بڑھ چکی ہے، اگر آپ کو سرسوں یا کینولہ کی کھل ملے تو وہ بھی بہت اچھی ہے کیونکہ دیسی طریقہ سے حاصل کی گئی کھل میں تیل کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اور تیل توانائی کا اچھا ذریعہ ہے

خوراک میں سرسوں کا تیل بھی جانور کو اضافی توانائی دیتا ہے، لیکن سرسوں کا تیل ہمیشہ کسی بھی خوراکی جزو جیسے چوکر یا اناج دلیہ میں مکس کرکے دینا چاہیے، اس طرح دینے سے زیادہ فائدہ ہے
الگ سے مائع حالت میں اور نال نلکی وغیرہ سے جانور کو زبرستی نہ پلائیں،

گرمیوں میں جانور کی نمک کی ضرورت بھی بڑھ جاتی ہے، اگر آپ نے جانوروں کی کھرلیوں میں نمک کی ڈلیاں رکھی ہیں تو بہت اچھی بات ہے، لیکن کم از کم گرمیوں میں تو یہ ناکافی ہے، آپ الگ سے پچاس سے ستر گرام نمک فی بڑا جانور روزانہ خوراک میں شامل کریں باقی جانور جتنا مرضی نمک خود کی مرضی سے چاٹ لے، یہ اضافی نمک آپ ستمبر تک دے سکتے ہیں، گرمیوں میں جو ونڈا آپ بناتے ہیں اس میں دو کلو نمک فی سو کلو ونڈا اجزاء کے بھی ضرور استعمال کریں

اگر آپ جانوروں کو میٹھا سوڈا نہیں دے رہے تو شدید گرمیوں اور حبس کے موسم تک 50 گرام روزانہ میٹھا سوڈا ضرور استعمال کریں، اور بہتر ہے کہ یہ مقدار آپ دن کے وقت استعمال کریں، اگر آپ پہلے سے ونڈے کے حساب سے میٹھا سوڈا دے رہے ہیں تو گرمیوں تک اس میں 50 گرام کا اضافہ کرسکتے ہیں

اگر مجبوری نہیں ہے تو جانوروں کو نرم کچی جگہ ضرور دیں،
اگر آپ جانور کے بیٹھنے کے لیے ریت کا بندوست کرسکتے ہیں تو اس سے بہتر کوئی چیز نہیں، ایک تو ریت نرم ہوتی ہے اور جلدی ٹھنڈی بھی ہوجاتی ہے، ریت میں بیٹھا جانور زیادہ پرسکون رہتا ہے، جتنا جانور گرمی میں پر سکون رہے گا اتنا ہی جانور اپنی پیداوار ٹھیک رکھے گا

گرمیوں کا موسم زیادہ شدید ہے اور ابھی گرمیوں کے چار ماہ باقی ہیں، جانوروں کے لیے کچھ ایسا انتظام ضرور کریں کہ صاف اور تازہ پانی جانور کو ہر وقت دستیاب ہو

ایک تصویر سیکنڑوں الفاظ سے زیادہ اثر رکھتی ہے، تصویر انٹرنیٹ سے لی ہے، اللہ تعالیٰ ان کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے آمین

موجودہ دنوں میں چارہ جات سے ہونے والا دوسرا اہم مسئلہ لوسن برسیم پر پھول اور کچھ جانوروں کے لیے احتیاط برسیم کا آبائی عل...
16/05/2023

موجودہ دنوں میں چارہ جات سے ہونے والا دوسرا اہم مسئلہ

لوسن برسیم پر پھول اور کچھ جانوروں کے لیے احتیاط

برسیم کا آبائی علاقہ مصر دریائے نیل کے میدان ہیں
برسیم کو برصغیر پاک وہند میں 1904 میں مصر سے لایا گیا تھا

موجودہ دنوں کا ایک اور اہم چارہ لوسن ہے
انگلینڈ آسٹریلیا میں اس کو لوسرن lucerne کہا جاتا ہے
باقی دُنیا میں امریکہ سمیت alfalfa
الفالفا کہا جاتا ہے
لوسن/ الفالفا کا آبائی وطن ایران، افغانستان، ترکمانستان اور ترکی کے ملحقہ علاقے ہیں

پروٹین اور غذائیت میں ان دونوں چارہ جات کا کوئی مد مقابل نہیں

لیکن ان دونوں چارہ جات پر جب پھول آنا شروع ہوں تو ایک کیمیکل (Phytoestrogen) بننے لگتا ہے جو حیوانی ہارمون ایسٹروجن estrogen جیسا عمل رکھتا ہے

جنسی تحریک، ویگ، ہیٹ، یا جانور کا بولنا اور اس عمل سے جُڑی نشانیاں دراصل اسی ایسٹروجن ہارمون کی وجہ سے ہوتا ہے
تو
Phyto-estrogen
پودوں میں پائے جانے والے ایسے مادے ہیں جو عمل میں حیوانی estrogen ہارمون سے مشابہت رکھتے ہیں

جب لوسن اور برسیم پر پھول آنا شروع ہو جائیں تو یہ مادے زیادہ مقدار میں بننے لگتے ہیں، یعنی ان چارہ جات پر جتنے زیادہ پھول ہونگے اتنا زیادہ یہ کیمیکل موجود ہوگا

لیکن اچھی بات یہ ہے کہ ان کیمیکل کا اثر تب ہوتا ہے جب
(١) زیادہ مقدار میں اور (٢) مسلسل استعمال کیا جائے

پھر بھی کچھ جانوروں پر اس کیمیکل کا اثر زیادہ ہوتا ہے اور کچھ جانوروں پر کم ہوتا ہے

آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، امریکہ اور یورپی ممالک جہاں جانور چرائی پر پالے جاتے ہیں، تو بھیڑوں کو ملائی کے موسم (Breeding Season) اور آخری مہینوں کی گبھن گائے اور جوان بچھڑیوں/ویہڑیوں اور بھیڑوں کو
ایسی چراگاہوں میں نہیں چرایا جاتا جس میں لوسن یا برسیم پر مکمل طور پر پھول (Full Bloom) آ چکے ہوں۔ کیوں کہ پھولوں سے بھرپور کھیت میں مسلسل چرائی سے خون میں ایسٹروجن ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے جو ان جانوروں کے لیے نقصان دہ ہے

ہمارے ہاں اتنے وسیع پیمانے پر جانوروں کو چراگاہ پر نہیں پالا جاتا اور چارہ جات کاٹ کر اور کسی اور خشک چارہ میں مکس کر کے جانوروں کو ڈالا جاتا ہے
لیکن اگر زیادہ مقدار میں کھلایا جائے تو خون میں ایسٹروجن کی زیادہ مقدار سے جانور دوبارہ ہیٹ میں آجاتے ہیں اور آخری ماہ کے گبھن جانور بچہ بھی گرا سکتے ہیں

جی ہاں ! زیادہ اور مسلسل استعمال سے کوئی بھی جانور بچہ گرا سکتا ہی, خاص طور پر آخری ماہ کے گبھن جانور
اور دوسرا مسئلہ جانوروں کا پیچھا دیکھنا, پرولیپس، کی ایک وجہ بھی خون میں ایسٹروجن ہارمون کا زیادہ ہونا ہے

یہ دونوں مسائل ہی کافی زیادہ نقصان باعث بنتے ہیں اور پورے سال کی محنت ضائع ہو جاتی ہے

ہماری روایتی کاشتکاری میں اس کا تدارک کیسے کیا جائے ؟

کوشش کریں کہ حمل کے آخری دو ماہ والے جانوروں کو پھولوں سے بھرپور لوسن یا برسیم نہ کھلائیں
جن جانوروں کی اگلے ایک دو مہینے میں ملاپ کروانا ہے انکو بھی ایسا چارہ کم مقدار میں ڈالیں
ایسے جانوروں کے لیے بہتر ہے کہ جب فصل پر پھول آنا شروع ہوں تو چارہ کاٹ کر سکھا لیا جائے اور ان جانوروں کو کم پھولوں والا خشک چارہ دیا جائے یا تازہ چارہ کے ساتھ اس کم پھولوں والے چارہ کو مکس کر کے دیا جائے
جب ان چارہ جات پر پھول بننے لگیں تو یہ نہ سوچیں ابھی قد چھوٹا ہے, آپ ان کو مکمل طور پر کاٹ لیں، اس عمل سے چارہ کی عمر میں بھی اضافہ ہوگا اور چارہ زیادہ عرصہ تک چلے گا

تحریر Ayesha Zahoor

۔

"گائے کا تولید کے لیے گرم ہونا" تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ زیا...
31/03/2023

"گائے کا تولید کے لیے گرم ہونا"


تولیدی نظام ڈیری فارم کا اہم جزو ہوتا ہے۔ ڈیری کو منافع بخش بنانے کے لیے بچے کا وقفہ زیادہ سے زیادہ چودہ ماہ اور کم سے کم بارہ ماہ رکھا جاتا ہے۔ اگر کسی جانور کے بچے کا دورانیہ چودہ ماہ سے بڑھ جائے تو وہ معاشی طور پر نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس مطلوبہ وقفے کو یقینی بنانے کے لیے جانور کا پہلے بچے کی پیدائش کے دو سے تین ماہ کے اندر اپنے آپکو تولید کے لیے تیار کرنا بہت ضروری ہوتا ہے جسکی وجہ سے گائے اگلا بچہ ایک سال بعد پیدا کرنے کے لیے تیار ہوگی۔ اسکو عام زبان میں جانور کا گرم ہونا کہا جاتا ہے۔ اس اصطلاح کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ جانور نے تولید کے لیے اپنے آپکو تیار کرلیا ہے اور وہ ملاپ کے لیے تیار ہے۔ جانور کے گرم ہونے کا دورانیہ 6 سے 30 گھنٹے تک کا ہوسکتا ہے اور پھر جانور اوسطً 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوتا ہے لیکن یہ اسکی حد عموماً 18 دن سے 24 دن تک ہوسکتی ہے۔اگر کسی وجہ سے پہلا دورانیہ estrus cycle میں جانور کو بریڈ نہ کیا جاسکے تو پھر 21 دن انتظار کرنا ہوگا۔ لہذا جانور کے گرم ہونے کی علامات کا پتہ ہونا بہت اہم ہوتا ہے تاکہ بروقت بریڈنگ کرکے تاخیر سے بچا جاسکے ۔

گرم ہونے کی علامات:
1- جانور کا مسلسل منہ سے آواز کرنا
2- دُم کو اٹھانا اور کٙمر میں کھنچاوؑ لانا
3- جانور کے وولوا V***a lips کا سوجنا اور لال ہوجانا
4- گاڑھا , چپکنے والا پانی💧 جیسا مواد ویجائنا Va**na سے خارج ہونا
5- بار بار پیشاب کرنا
6- خوراک کم کردینا اور دودھ کی پیداوار کا کم ہوجانا
7- بے چینی کی کیفیت، دوسرے جانوروں کو سونگھنا اور ان پر چڑھنے کی کوشش کرنا
8- گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد جب کوئی دوسرا جانور یا بیل اوپر چڑھنے کی کوشش کرے تو اسکو اوپر چڑھنے کی اجازت دینا ۔ یہ بریڈ کرنے کا سب سے بہترین وقت ہوتا ہے۔

بریڈ کرنے کا مناسب وقت:⏰️

جانور کو بریڈ کرنے کا مناسب وقت گرم ہوجانے کے 10 سے 12 گھنٹے کے بعد ہوتا ہے اور زیادہ سے 18 گھنٹے تک۔ یعنی اگر شام کے وقت گرم ہونے کی پہلی علامت دیکھی جائے تو صبح کے وقت بریڈ کریں۔ اور اگر بریڈ کرنے کے بعد بھی علامات نظر آئیں تو اس دن کی شام کو پھر بریڈ کریں۔
اگر جانور کسی وجہ سے حاملہ نہ ہوسکا تو پھر 21 دن بعد دوبارہ گرم ہوگا۔
اگر جانور میں کامیابی کے ساتھ حمل ٹھہر جائے تو 21 دن بعد گرم ہونے کی علامات کا مشاہدہ کریں جو نظر نہیں آنی چاہیں۔ اور پھر 90 دن کے بعد جانور کا حمل کے لیے مشاہدہ کریں۔

جس جانور تین دفعہ بریڈنگ کے بعد بھی حمل نہ ٹھہر سکے تو ڈاکٹر سے رجوع کریں۔
Dr Rao Shaan
DVM MPhil
Dairy Silage & Livestock Services

26/01/2023

مسئلہ: ایک نوزائیدہ جانور سانس نہیں لے رہا ہے۔ کچھ نئے پیدا ہونے والے جانور بہت کمزور ہوتے ہیں، خاص طور پر مشکل پیدائش کے بعد۔ ان کے پھیپھڑوں میں اکثر زیادہ سیال ہوتا ہے جو انہیں عام طور پر سانس لینے سے روکتا ہے۔ لہذا پیدائش کے بعد آپ کو یہ کرنا پڑے گا 1. اگر بچے کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہو تو اسے الٹا لٹکا دیں۔ بنانے کے لیے سینے کو رگڑیں۔ پھیپھڑوں میں کوئی بھی سیال ناک سے نکلتا ہے۔ 2. نوزائیدہ جانور کو پیچھے سے اوپر اٹھائیں ٹانگوں کو ایک منٹ یا اس سے زیادہ بلغم جانے کے لئے اور پھیپھڑوں سے سیال خارج ہوتا ہے۔ آپ کر سکتے ہیں۔ ایک چھوٹے جانور کی پچھلی ٹانگیں پکڑیں۔ اور بلغم بنانے کے لیے اسے گول کر دیں۔ ناک سے باہر آنا. 3. نوزائیدہ جانور کو پیٹھ کے اوپر رکھیں اس کی ماں کا سر نیچے کے ساتھ پھیپھڑوں سے سیال نکالنے میں مدد کریں۔ 4. بچے کے اوپر خشک گھاس کا ایک ٹکڑا رکھیں جانور کی ناک. اس سے پھر کھانسی ہوجاتی ہے۔ یہ سانس لینے لگتا ہے. 5. اس بات کو یقینی بنائیں کہ بچہ جانور اسے چوستا ہے۔ جتنی جلدی ممکن ہو ماں کی چوت. کب ماں محسوس کرتی ہے کہ بچہ چوس رہا ہے۔ دماغ ایک ہارمون خارج کرتا ہے جسے آکسیٹوسن کہتے ہیں۔ اس کے خون میں جس سے دودھ بہتا ہے۔ تھن سے یہ بچہ دانی بھی بناتا ہے۔ معاہدہ کریں اور نال کو باہر دھکیلیں۔

15/01/2023

New goat shed construction...

نمک سردیوں میں بھی انتہائی ضروری ہے اور سردیوں میں نئے چارہ جات کے ساتھ بہت ضروری ہے اور جن جانوروں نے بچہ دیا ہو اور دو...
05/01/2023

نمک سردیوں میں بھی انتہائی ضروری ہے اور سردیوں میں نئے چارہ جات کے ساتھ بہت ضروری ہے اور جن جانوروں نے بچہ دیا ہو اور دودھ کی مقدار بڑھ رہی ہو ان میں انتہائی ضروری ہے, اتنا ضروری کہ ان جانوروں میں نمک کا استمعال ایک ایمرجنسی والی بیماری کو روکتا ہے

بچہ کی پیدائش سے تین ہفتے ​پہلے جانوروں کو اضافی طور پر نمک نہیں دینا چائیے, اگر دے رہے ہیں تو روک دیں, کھرلی سے بھی ہٹا دیں,

اور بچہ دینے کے بعد شروع کر دیں, کھرلی میں بھی ضرور رکھیں اور جانور کی خوراک میں تیس سے پچاس گرام روزآنہ استمعال کر سکتے ہیں, زیادہ دودھ والے جانور کو ١٠٠ گرام روزآنہ بھی سے سکتے ہیں

تفصیل سے پوسٹ لکھنے کے چکر میں فوری اور ضروری باتیں بھی رہ جاتیں ہیں, فلحال اتنی سی پوسٹ پر گزارہ کریں

جس جانور نے ابھی بچہ دیا ہو یعنی سجری گائے بھینس/ تازہ بچہ ہو اس کی دیکھ بھال پر ابتدائی معلومات نیچے لنک میں

https://m.facebook.com/story.php?story_fbid=1856600904679295&id=100009882101196

27/12/2022

••° جانوروں 🐄کو گھبن کرانے کا موسم شروع °••

1️⃣ تیاری: Prepare your animal

15 اکتوبر سے 15 مارچ تک وقت جانور کا Breeding season کہلاتا ہے۔

تیاری یہ ہے کہ جانور کو ڈیورمنگ کروائیں۔ چیچڑ کے ٹیکے ( جو خود بھی ڈی ورمنگ کرتا ہے)

2️⃣ اچھا سا منرل مکسچر کھلائیں ۔ مناسب ونڈا دیں

3️⃣ سانڈ یا بیل کے زیر ناف بال کاٹ دیں، اس کو نیم گرم پانی جس میں عام نمک ہو دھو کر صاف کرے تاکہ گوبر اور پیشاب سے بیکٹریا نہ لگے۔
گائے بھینس کو کراس کراتے وقت ہو سکے تو ٹیشو پیپر سے پیشاب خانہ صاف کرائیں۔ تاکہ کراس یا اے ائی کے وقت جراثیم بچہ دانی کے اندر داخل نہ ہو۔ ورنہ اپ کا جانور Repeat ہو سکتا ہے

4️⃣ کراس کرانے کے بعد جانور کے کمر پہ پانی ڈالیں، اس کو سرسوں تیل 100 سی سی پلائیں۔
اور conceptual یا Dalmeraline ٹیکا 2.5 یا 5 سی سی فورا لگائیں۔
یا منہدی کے پتے کھلائیں

5️⃣ کوشش کریں کہ بیل کے اعضاء تولید کو Flygyl Drip سے دھو لیں یا ان کو فیلجل گولیاں کھلائیں تاکہ Trichomonas کے جراثیم اگر ہو تو ختم ہوجائیں.

بیل کو ایک ایک کلو ونڈا صبح شام دیں

6️⃣ جو جانور کراس ہوجائے اس کو 60 دن کے بعد دوبارہ چیک کروائیں
جو جانور ہیٹ میں نہ آئے اس کو دوبارہ Heat powder دیں

7️⃣ گائے صبح چارہ ڈالتے وقت زیادہ گرم (ہیٹ) ہوتے ہیں جبکہ بھینس رات کو 12 بجے خواہش رکھتی ہے۔

8️⃣ گائے جب ہیٹ میں ہو تو 18 سے 20 گھنٹوں کے بعد کراس کروائیں۔ بھینس جب ہیٹ میں آجائے تو اس کو سانڈ سے ملوادیں یا کسی ڈاکٹر سے انسیمینیشن کروا لیں (ٹیکہ رکھوا دیں. ۔

بھینس میں پہاڑی بھینس سال کے چاروں موسم گرم ہوجاتی ہیں۔ میدانی اور دریا کے بھینس بادوں سے سردی کے موسم تک گرم ہوتے ہیں۔

9️⃣ یاد رہے کہ جب اپ کا جانور 7 ماہ کا حاملہ ہو تو دودھ نہ لیں۔ اس کو پہلے خشک کریں ( ایک وقت دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر ایک دن دودھ لیں ایک وقت نہ لیں، پھر تین دن تک دودھ نہ لیں ایک دفعہ دودھ نکال لیں۔ ونڈا اس دوران بند رکھیں۔ Tribrissen ٹیکا 20 سی سی دو دن لگائیں تاکہ ساڑو نہ ہو۔ 10 دن کے بعد ایک دفعہ تھن خالی کریں۔ جب جانور بلکل خشک ہوجائے تو دوبارہ ایک ایک کلو ونڈا، کھل روٹی صبح شام دیں.اور جانور کو بچہ دینے سے20دن پہلے سے لے کر 20 دن بعد تک Mineral white gold super 80 گرام روزانہ دیں اس سے جانور کمزور نہیں ہو گا اور بچہ دینے کے بعد دودہ بھی زیادہ دے گا.

Follow Dr Abuzar Ghaffari

26/12/2022

زیر تعمیر.. بکری فارم.

شدید سردیوں میں جانوروں کا خیال کیسے رکھا جائے؟ جانوروں کو بھرپور خوراک کھلائیں، بھوکے جانور کو سردی زیادہ لگتی ہےبھینس ...
25/12/2022

شدید سردیوں میں جانوروں کا خیال کیسے رکھا جائے؟

جانوروں کو بھرپور خوراک کھلائیں، بھوکے جانور کو سردی زیادہ لگتی ہے
بھینس کو گائے کی نسبت زیادہ سردی لگتی ہے۔
جانوروں کو 100 گرام گڑ دیں، بہتر ہے شام کو دیں
یا ونڈے میں شیرہ مکس کریں

ہمیشہ تازہ پانی پلائیں، ٹھنڈا پانی جانور کے جسمانی درجہ حرارت کو کم کردیتا ہے اور زیادہ ٹھنڈا پانی بیمار کر سکتا ہے۔

جانور کو زیادہ گیلے فرش پر نہ رکھا جائے۔ گیلے جانور کو دن میں بھی سردی لگے گی اور زیادہ گندگی سے جانوروں کو ساڑو، میسٹائٹس حیوانے کی سوزش بھی ہوسکتی ہے۔

باڑے کی صفائی روزانہ کی جائے تاکہ زہریلی گیسیں کم مقدار میں پیدا ہوں۔ ٹھنڈی ہوا سے بچاؤ کے لیے باڑے کی چادریں زمین تک ہوں لیکن روشن دان چھت کے قریب ضرور ہوں تاکہ تازہ ہوا کا گزر ہوسکے اور ہوا جانور کو براہِ راست بھی نہ لگے

شدید سردی کے دنوں میں اضافی خرچ ضرور ہوگا لیکن یہ اضافی خرچ آپ کو نقصان سے بچائے گا۔ جب تک سردی شدید ہے کھل کی مقدار تھوڑی کم کردیں. کھل میں پروٹین ہوتی ہے اور سردی کے چارہ جات میں گرمیوں کے چارہ جات کی نسبت پروٹین زیادہ ہوتی ہے۔ کھل کی جگہ پر سردی کے دنوں میں ونڈا یا دانہ اناج کی مقدار تھوڑی بڑھا دیں۔ لوسن، برسیم وغیرہ زیادہ پروٹین والے چارہ جات استعمال کر رہے ہوں تو ونڈا میں کھل پروٹین 30-35 فیصد سے زیادہ نہ ہو۔

چھوٹے بچوں کو ٹھنڈے فرش سے بچائیں ہے۔
چھوٹے بچے اپنا زیادہ وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ جب جانور کا جسم اور پیٹ زیادہ ٹھنڈے فرش پر رہتا ہے تو نمونیا ہوسکتا ہے۔ چھوٹا بچہ اپنی جسم کی توانائی ٹھنڈے موسم میں اپنے آپ کو گرم رکھنے کے لیے زیادہ استعمال کرتا ہے اور کمزور ہوجاتا ہے۔ پرالی، گنے کا پھوک، مکئی، باجرے کے خشک ٹانڈے وغیرہ ان کے نیچے ضرور ڈالیں۔ چھوٹے بچوں کو کم از کم 6 انچ موٹی تہہ پرالی کی بنا کر دیں۔

جانوروں میں سوئے(پیدائش) کا موسم بھی ہے، پیدائش کے کچھ دن بعد تک بڑے جانور کو بھی ٹھنڈے فرش سے بچائیں، پرالی وغیرہ نیچے ضرور ڈالیں

تحریر Ayesha Zahoor

رجے نوں ستے ای خیراں نیں
ﺍﻭہنوﮞ ﺳﺘﮯ ﺍﯼ ﺧﯿﺮﺍﮞ ﻧﯿﮟ ﺟِﺪﺍ ﺳﺎﺋﯿﮟ ﻣﮕﺮ ﮨﻮ ﻭﮮ

اللہ تعالیٰ آپ کے جان و مال میں برکت عطا فرمائے آمین
پوسٹ کو شئیر کردیں ۔ جزاک اللہ

18/12/2022

فار سیل..ٹوٹل 4 بچھڑے

Address

Leiah

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اعوان ڈیری فارم لیہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share