15/08/2026
مفہوم قرآن۔
( قرآن مجید۔ قانون و عدالت )
بیشک اللہ انصاف کا، احسان کا، اور رشتہ داروں کو ( ان کے حقوق ) دینے کا حکم دیتا ہے، اور بے حیائی،بدی اور ظلم سے روکتا ہے۔وہ تمہیں نصیحت کرتا ہے، تاکہ تم نصیحت قبول کرو۔
( ۱۶: النحل ، ۹۰ )
مفہوم حدیث۔
حضرت عمروبن مرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں نےرسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے کہ جو حکمران ضرورت مندوں اور کمزور بندوں کے لئے اپنا دروازہ بند کرے گا اللہ تعالٰی اس کی حاجت،اس کی ضرورت اور اس کی مسکینی کے وقت آسمان کے دروازے بند کر لے گا۔
( جامع ترمذی )