27/12/2023
یہ سپرنگ نما ڈیوائس سردیوں میں پانی کو گرم کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ واضع رہے کے اسکے استعمال میں ذرا سی بے احتیاطی آپ یا آپ کے گھر میں موجود بچوں کے لیے جان لیوا ثابت ھو سکتا ھے اور یہ چند منٹوں میں انسان کی جان لے سکتا ھے۔
اس ہیٹر کے استعمال میں انتہائی احتیاط کی ضرورت ہے۔ ہمیشہ سوئچ کو پلگ سے نکال کر پہلے اس ہیٹر کو مکمل طور پر پانی بھری بالٹی میں سٹیل اور پلاسٹک کے جنکشن تک ڈبوئیں۔ اُس کے بعد تسلی کر لیں کے آپ کے جسم کا کوئی حصہ اُس پانی سے کنٹیکٹ میں نہ ہو۔
جس بھی کمرے یا باتھ روم میں اسے لگائیں باہر نکلتے ہوئے فوراً اسکا دروازہ لاک کر دیں تاکہ گھر میں موجود بچے پانی کو نہ ٹچ کریں۔ سوئچ آن کرنے کے بعد پانی کا درجہ حرارت چیک کرنے کے لیے کبھی بھی پانی میں ہاتھ یا انگلی نہ ڈالیں- ہمیشہ پہلے سوئچ کو پلگ سے نکالنے کے بعد پانی کو چھوئیں