03/07/2026
الحمداللہ کراچی کے معروف بزنس مین ایاز میمن موتی والا پاک سٹی کے آفیشل Authorized Sales Partner مقرر
پاک اسٹار گروپ آف کمپنیز اور ایاز میمن موتی والا مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے درمیان تاریخی MOU پر دستخط، ملک بھر میں پاک سٹی کی مارکیٹنگ اور سیلز کو نئی جہت ملے گی
اسلام آباد، 03/07/2026: پاکستان کے معروف کاروباری ادارے پاک اسٹار گروپ آف کمپنیز (PSG) نے اپنے فلیگ شپ رئیل اسٹیٹ منصوبے پاک سٹی کی مارکیٹنگ اور سیلز کو قومی سطح پر مزید وسعت دینے کے لیے ایاز میمن موتی والا مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کے ساتھ ایک تاریخی Memorandum of Understanding (MOU) پر دستخط کر دیے ہیں۔
اس معاہدے کے تحت ایاز میمن موتی والا مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کو پاک سٹی کا آفیشل Authorized Sales Partner مقرر کیا گیا ہے، جو کراچی سمیت ملک بھر اور بیرونِ ملک پاکستانی سرمایہ کاروں تک پاک سٹی کے وژن، سرمایہ کاری کے مواقع اور جدید رہائشی منصوبے کو مؤثر انداز میں متعارف کروائے گا۔
تقریب میں پاک سٹی کی جانب سے سیلز ہیڈ جناب رومان اللہ خان نے معاہدے پر دستخط کیے، جبکہ ڈائریکٹر لینڈ جناب خواجہ خلیل احمد سلار اور پاک سٹی کی دیگر سینئر ٹیم بھی اس موقع پر موجود تھی۔
دوسری جانب ایاز میمن موتی والا مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے چیئرمین گروپ جناب ایاز میمن موتی والا نے معاہدے پر دستخط کیے اور پاک سٹی کے ساتھ ایک مضبوط، طویل المدتی اور نتیجہ خیز شراکت داری کے عزم کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ یہ MOU صرف ایک کاروباری معاہدہ نہیں بلکہ اعتماد، پیشہ ورانہ مہارت اور مشترکہ کامیابی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے، جس کے ذریعے پاک سٹی کی مارکیٹنگ، برانڈ ویلیو اور سرمایہ کاروں تک رسائی کو جدید تقاضوں کے مطابق مزید مضبوط بنایا جائے گا۔
یہ تاریخی MOU پاک اسٹار گروپ آف کمپنیز کے وژن، شفاف کاروباری اصولوں اور مضبوط شراکت داری کی پالیسی کا عملی مظہر ہے، جبکہ ایاز میمن موتی والا مارکیٹنگ اینڈ ڈیولپمنٹ کی شمولیت سے پاک سٹی کی سیلز، مارکیٹنگ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں مزید اضافہ متوقع ہے.
Join Pak City Pvt Ltd
0334-5076205
0311-5600299
0335-7777287