Asad Traders

Asad Traders We deals in plaster of paris Cement,wallcoat, tile bond,chalk, zinc and paint on wholesale prices.

18/02/2026
13/07/2023

Wallcoat available at wholesale price
RAWALPİNDİ, Islamabad, kashmir and murree

 Delivering to customer
03/07/2023


Delivering to customer

03/07/2023

گولڈن رنگ

برانز پاؤڈر کی خصوصیات تانبے سے ملتی جلتی ہیں۔اس سے تیار کردہ رنگ کچھ ہی عرصے میں اپنی خوبصورتی اس لیے کھو دیتے ہیں کہ دھاتیں ہوا میں موجود آکسیجن سے مل کر آکسائیڈ بنا لیتی ہیں۔

پرل پاؤڈر سے تیار کردہ رنگ کالے نہیں پڑتے کیونکہ پرل پاؤڈر (Mica ) دھات نہیں ہے۔ آجکل بلیو برڈ کی پرل پیسٹ بآسانی دستیاب ہیں اور آپ خود بھی پرل پاؤڈر کو ایکریلک میں ملا کر پرل پیسٹ تیار کر سکتے ہیں۔

گولڈن رنگ کے اوپر اضافی وارنش، لیکر یا ہارڈنر کا کوٹ کرنے سے بھی گولڈن کی عمر بڑھ جاتی ہے کیونکہ رنگ کا رابطہ ہوا میں موجود آکسیجن سے ٹوٹ جاتا ہے۔

مگر بہر کیف گولڈن رنگ کی اصل خود سونا ہی ہے۔ تبھی تو غلاف کعبہ سے لے کر روضہ امام حسین تک جہاں جہاں صدیوں پر محیط گولڈن رنگ نظر آتا ہے وہ خود سونے ہی کا ہے

06/06/2023

کالا ،پیلا ،لال سیانہ کیا ھوتا ھے؟

ایسی مٹی جس میں قدرتی طور پر لوہے اور مینگنیز نامی دھاتوں کے آ کسائڈ پائے جاتے ہوں سیانہ کہلاتی ہے ۔
اصل لفظ sienna ہے جو یورپ کے ایک شہر کا نام تھا
جہاں ایسی مٹی پائی جاتی تھی جس کا رنگ سرخ یا براؤن تھا۔
قدیم رومن اس مٹی سے تصویریں بناتے تھے۔
یہ مٹی اپنی اصل حالت میں پیلا سیانہ ہے جبکہ گرم کرنے پر اس کا رنگ سرخ ہو جاتا ہے اور یہ لال سیانہ بن جاتی ہے۔
کالا سیانہ بھی دراصل ایسی ہی مٹی ہے ۔اسے ٹرکی امبر بھی کہتے ہیں۔
امبر نام اٹلی کے شہر umbria کی وجہ سے ہے جہاں سے یہ دھاتی آمیزہ پہلی بار دریافت ہوا پھر یہی آمیزہ ترکی کے پاس قبرص سے ملا تو اسکا نام ٹرکی امبر پڑ گیا.

اسد ٹریدرذ اسلام آباد

02/05/2023

پلاسٹر آف پیرس پر مختصر مگر تفصیلی تحریر..

مختصر تاریخ:

جپسم کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے کہیں سالوں سے جپسم مختلف علاقوں میں استعمال ہوتا رہا ہے ان میں قدیم مصری، قدیم یونانی، اور بازنطینی سر فہرست ہیں. ایک ریکارڈ کے مطابق سن 1254میں اس کو پلاسٹر آف پیرس کی شکل میں تیار کیا گیا تھا.

تیاری کا عمل:

پلاسٹر آف پیرس، جپسم کو 150° C یا 300° F پر گرم کر کے تیار کیا جاتا ہے۔ جپسم کو گرم کرنے پر، یہ پانی کے مالیکیولز کھو دیتا ہے اور کیلشیم سلفیٹ ہیمی ہائیڈریٹ بن جاتا ہے۔ اس پروڈکٹ کو پلاسٹر آف پیرس کے نام سے جانا جاتا ہے.

وجہ تسمیہ:

پلاسٹر آف پیرس (پی او پی) کا نام اس لیے رکھا گیا ہے کہ یہ
1666 میں لندن بھر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے اس کے کئی حصوں کو تباہ کر دیا۔ اس کے نتیجے میں، فرانس کے بادشاہ نے حکم دیا کہ پیرس میں لکڑی سے بنی تمام دیواروں کو فوری طور پر پلاسٹر سے ڈھانپ دیا جائے، تاکہ اس طرح کی آگ سے بچایا جا سکے۔ اس کے نتیجے میں پیرس(فرانس) کے ضلع مونٹ مارٹری سے بڑے پیمانے پر جپسم کی کان کنی ہوئی اور اس طرح، 18ویں صدی کے اوائل میں، پیرس "پلاسٹر" کی پیداوار کا مرکز بن گیا. یہی وجہ ہے کہ اسے پلاسٹر آف پیرس کہا جاتا ہے.

خصوصیات:
سکڑنے سے محفوظ، جلدی سخت ہونے(پانی سے مکس کرنے کی صورت میں)،
آہستہ آہستہ پھیلتا ہے، خشک کرنے کے عمل کے بعد دراڑ کے بغیر ایک سخت ماس ​​کی تشکیل ہوتی ہے، اس میں پانی جذب کرنے اور جپسم بنانے کی خاصیت ہے۔

استعمال:
پلاسٹک پیرس کا استعمال مجسمہ سازی، داندان سازی، ہڈی کو جوڑنے، کیمیکل لیبز میں جب ایئر ٹائٹ انتظام کی ضرورت ہو تو آلات میں ہوا کے خلاء کو سیل کرنا، کھلونا بنانے، چاک بنانے، چھتوں پر سیلنگ کرنے، دیواروں پر ڈیزائن بنانے، دیوار اور چھتوں کے گیپ اور سوراخ بھرنے، عمارتوں کا اندرونی حصہ پلستر کرنے، ٹائلز کے سانچے بنانے اور دیگر مختلف شعبہ جات میں استعمال ہوتا ہے.
کوالٹی :
پلاسٹر آف پیرس کی خصوصیات تو آپ پڑھ ہی چکے ہیں. پاکستان میں پلاسٹر آف پیرس کے حصول کیلئے مختلف مقامات سے جپسم نکالا جاتا ہے اسکی کوالٹی پتھر پر زیادہ تر منحصر ہوتی ہے. اگر رنگ کی فیلڈ میں کہوں تو اسکی کوالٹی میں مظبوطی، ٹائمنگ اور وائٹنس دیکھی جاتی ہے.

اسد پلاسٹر:

اسد پلاسٹر بہترین کوالٹی کے پتھر سے تیار کیا جاتا ہے جو کہ نا صرف وائٹ ہے بلکہ خشک ہونے پر انتہائی مضبوط بھی جس کی تیاری سے لے کر پیکنگ تک کی تمام جگہوں کو روزانہ صاف کیا جاتا ہے اور تیاری کے بعد اور پیکنگ سے پہلے چھانا جاتا ہے تاکہ کسی قسم کے دانے یا کچرے کی گنجائش نہ رہے
ہمیں اکثر دکاندار کہتے ہیں کہ فلاں سستا دیتا ہے وغیرہ وغیرہ بات یہ ہے کہ ہمارا پیرس نہ صرف وائٹ ہے بلکہ ٹائمنگ بھی اچھی ہے اور پکڑ بھی. یہاں لوگ پیرس کے اندر ماربل کی ملی(ماربل کچرا) یعنی اسکی رگڑائی، کٹائی اور تیاری کے دوران نکلنے والا پاؤڈر پیس کر ڈالا جاتا ہے جس سے سب سے زیادہ اسکی پکڑ اور مضبوطی پر اثر پڑتا ہے رہی بات کہ "ہمیں کوئی شکایت نہیں کبھی کبھی کوئی کر دیتا ہے تو اتنا چلتا ہے" تو بھائی جان اس ملاوٹ سے ٹائمنگ تو ضرور بڑھتی ہے پر مضبوطی بھی اتنی ہی کم ہوتی جاتی ہے جتنی مکسینگ زیادہ اتنی ٹائمنگ زیادہ پر اتنی مضبوطی کم لوگ اپنی نا علمی اور زیادہ تر تو اس دور کی مصروفیات کی وجہ سے چند روپوں کی چیز کی شکایت نہیں کرتے پر مڑ کر واپس اس دکان سے چیز نہیں لیتے. خیر ایسے پیرس میں کچرے کی شکایت، نہ سوکھنے کی شکایت دیوار سے گر جانے کی شکایت اکثر آتی ہیں بعض اوقات تو اس وقت پینٹر استعمال کر دیتا ہے پر ایک یا دو مہینوں بعد دیوار سے پیرس گر جاتا ہے اور اس پر لگا رنگ بھی اور اس شخص نے اتنے پیسے دے کر رنگ خریدا اور مزدوری دی اس سب کا کیا فائدہ دکاندار کو بھی چاہیے اگر ایک شخص اتنے پیسے دے رہا ہے اور خرچہ کر رہا ہے تو اسے پیرس بھی اچھا دے چند روپوں کے لیے اس کا نقصان نہ کرے بعض اوقات دیوار پر بنا ڈیزائن بھی خراب ہو جاتا ہے. اس لیے اسد ٹریدرذ کی شروع سے کوشش رہی ہے کہ گاہک کو اچھی اور معیاری چیز مناسب ریٹ پر فراہم کی جائے. کبھی تو فوراً پیرس گرنے یا کچرے کی وجہ سے کاریگر رنگ کو ہی غلط اور دو نمبر کہ دیتا ہے.

امید کرتا ہوں آپ کو یہ تحریر پسند آئی ہو گی اور آپ کے علم میں اضافہ ہوا ہو گا.
جزاک اللہ

Delivering Wallcoat & HD PUTTY
01/05/2023

Delivering Wallcoat & HD PUTTY

17/03/2023

جمعہ مبارک

Address

Pindoriyaa Road Burma Town Islamabad
Islamabad
44010

Opening Hours

Monday 09:00 - 15:00
Tuesday 09:00 - 15:00
Wednesday 09:00 - 15:00
Thursday 09:00 - 15:00
Saturday 09:00 - 15:00
Sunday 09:00 - 15:00

Telephone

+923129881742

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Asad Traders posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category