SHAHID Engineers

SHAHID Engineers Construction Company
We are the name of trust.

Construction Company & Interior Designer
Free: Architecture, Styles, Ideas
Home Decorating Photos & Interior Design Ideas.

سستا کام ہر کوئی کر دیتا ہے، لیکن مضبوط اور معیاری تعمیر صرف پروفیشنلز کی پہچان ہوتی ہے۔ لوکل ٹھیکیدار اکثر کم معیار میٹ...
29/06/2026

سستا کام ہر کوئی کر دیتا ہے، لیکن مضبوط اور معیاری تعمیر صرف پروفیشنلز کی پہچان ہوتی ہے۔ لوکل ٹھیکیدار اکثر کم معیار میٹیریل، غیر تربیت یافتہ مزدور اور بغیر انجینئر نگرانی کے کام کر کے آپ کے لاکھوں روپے خطرے میں ڈال دیتے ہیں۔ Shahid Engineersمیں ہر مرحلہ تجربہ کار انجینئرز کی نگرانی، پریمیم میٹیریل اور بین الاقوامی تعمیراتی معیار کے مطابق مکمل کیا جاتا ہے، تاکہ آپ کا گھر ,پلازہ یا فیکٹری صرف آج نہیں بلکہ آنے والی نسلوں تک مضبوط رہے۔
✅ کیوں کہ ہماری کمپنی (شاہد انجئنیرز) لوکل ٹھیکیداروں کی طرح شارٹ کٹس نہیں، ہر کام انجینئرنگ اسٹینڈرڈ کے مطابق۔
✔️ کم معیار میٹیریل کے بجائے صرف برانڈڈ اور Approved میٹیریل کا استعمال۔
✔️ ہر مرحلے پر مکمل سپروژن، شفاف اپڈیٹس اور معیاری ورکمین شپ۔
✔️ وقت پر کام کی تکمیل، واضح اخراجات اور کوئی چھپے ہوئے چارجز نہیں۔

تمام طرز کی کنسٹرکشن کیلئے اور نقشے کے عین مطابق ودمیٹریل تعمیرات کیلئے ہماری کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کریں
شاہد انجینئر ز
03216046233
03218283855
We are the name of trust

27/06/2026

For more info contact us on:03218283855|03216046233

Contact us for more information!0321-8283855 0321-6046233
17/06/2026

Contact us for more information!
0321-8283855
0321-6046233

11/06/2026

خدارا گھر تعمیر کرتے وقت یہ غلطیاں مت کریں جو ہر دوسرے پاکستانی گھر میں موجود ہیں

ایک صاحب کے گھر کا معائنہ کرانے کے لیے مجھے بلایا ۔ گھر نیا تھا، تقریباً 4 سال پہلے بنا تھا۔ ایک کمرے کی چھت بارشوں میں ٹپکتی تھی ، باتھ روم کی دیواروں پر سیلن اور سیپج کے نشان تھے اور بیڈ روم میں دوپہر کو بھی اتنی گرمی کہ سانس لینا مشکل۔۔۔۔
خیر ان کا تو جو حل ہوسکتا تھا میں نے بتایا لیکن کچھ غلطیوں کی نشاندھی آپ کی آسانی کے لیے کرتا چلوں کہ میں ہمیشہ گھروں کی تعمیر میں ان چیزوں کو سر فہرست رکھتا ہوں میں نے اپنے کام کے برسوں میں ایسے سیکڑوں گھر دیکھے ہیں جہاں لاکھوں روپے لگنے کے بعد بھی وہ بات نظر نہیں آئی جس کے لیے سب کچھ لگایا گیا تھا۔ اور وجہ ہر بار وہی غلطیاں ہوتی ہیں جن سے آگاہ ہونا ضروری ہے۔
پہلی غلطی:
نقشے کو "مشوروں" کی بھینٹ چڑھا دینا

ہمارے ہاں ایک عجیب روایت ہے۔ آرکیٹیکٹ نقشہ بناتا ہے، مستری دیکھتا ہے اور کہتا ہے "یہ والی دیوار ہٹا دو"، پڑوسی آتا ہے اور مشورہ دیتا ہے "ہمارے گھر میں ایسا ہے، بہت اچھا لگتا ہے"، پھر کوئی رشتہ دار آ کر کمرے کی سمت بدلوا دیتا ہے۔ نتیجہ؟ جو گھر کاغذ پر خوبصورت تھا وہ تیار ہوکر تنگ، تاریک اور بے ترتیب بن جاتا ہے۔ ہر پلاٹ کی سمت الگ ہوتی ہے، سائز الگ ہوتا ہے، ضرورت الگ ہوتی ہے۔ ایک پیشہ ور انجینیئر یا آرکیٹیکٹ یہ سب سوچ کر نقشہ بناتا ہے۔ اسے محفوظ رکھیں۔

دوسری غلطی:
ابھی بچا لو، بعد میں دیکھیں گے

سستا سریا، ملاوٹ زدہ سیمنٹ، گھٹیا اینٹیں اور کم قیمت پائپ، یہ سب چند ہزار بچاتے ہیں اور چند سال بعد لاکھوں کا نقصان کر جاتے ہیں۔ دیواروں میں دراڑیں، باتھ روم سے رساؤ، زنگ آلود لوہا اور اکھڑتا پلستر، یہ اسی "بچت" کے تحفے ہیں۔گھر زندگی میں ایک بار بنتا ہے۔ اس میں لگنے والا مٹیریل وہ نہیں ہونا چاہیے جو سستا ہو بلکہ وہ ہونا چاہیے جو پائیدار ہو۔

تیسری غلطی:
ہوا کو گھر میں داخل ہونے کا راستہ نہ دینا

بڑے بڑے ڈرائنگ روم، اونچی چھتیں، خوبصورت انٹیریئر ، سب کچھ ہے مگر ہوا کا گزر نہیں۔ کراس وینٹیلیشن نہ ہو تو گرمیوں میں گھر بھٹی بن جاتا ہے اور پھر اے سی چوبیس گھنٹے چلتا ہے، سیدھی بات یہ ہے کہ صحیح جگہ کھڑکی، وینٹی لیٹر اور کھلا حصہ نہ صرف گھر کو سانس دیتا ہے بلکہ آپ کی جیب بھی بچاتا ہے۔
چوتھی غلطی:
واٹر پروفنگ کو "فضول خرچی" سمجھنا

یہ وہ غلطی ہے جو مجھے سب سے زیادہ تکلیف دیتی ہے کیونکہ اس کا نقصان آہستہ آہستہ ہوتا ہے، سامنے نہیں آتا، لیکن جب آتا ہے تو بہت دیر ہو چکی ہوتی ہے۔ چھت پر، باتھ روم میں، زیر زمین ٹینکوں میں مناسب واٹر پروفنگ نہ ہو تو پانی اپنا راستہ خود بناتا ہے اور پھر پینٹ اکھڑتا ہے، لوہے میں زنگ لگتا ہے اور مرمت کا بل ابتدائی واٹر پروفنگ سے کئی گنا زیادہ آتا ہے۔اس مرحلے پر ہرگز سمجھوتہ نہ کریں

پانچویں غلطی:
عارضی پلاننگ

آج کے گھر میں اگر صرف آج کی ضروریات دیکھی جائیں تو پانچ سال بعد توڑ پھوڑ کرنی پڑتی ہے۔ سولر پینل لگانے ہوں تو چھت پر جگہ نہیں، گاڑی آ جائے تو پورچ نہیں، بچے بڑے ہوں تو کمرہ نہیں۔ اضافی بجلی کے پوائنٹس، پانی کے ذخیرے کی گنجائش، اسٹوریج، یہ سب چھوٹی چھوٹی چیزیں ہیں مگر پہلے سے سوچ کر رکھی جائیں تو بعد میں پریشانی نہیں ہوتی ۔

چھٹی غلطی:
سورج کا حساب نہ رکھنا

مغرب کی طرف بڑی کھڑکیاں اور بغیر سن شیڈ کے شیشے، یہ دیکھنے میں جدید لگتے ہیں مگر گرمیوں میں آپ کا گھر تنور بنا دیتے ہیں۔ چھت پر ریفلیکٹو کوٹنگ، دیواروں کی انسولیشن، سن شیڈ اور باہر چند درخت، یہ کوئی بہت بڑا خرچ نہیں لیکن فرق آسمان زمین کا ہوتا ہے۔جو لوگ تعمیر کے وقت موسم کو نظر انداز کرتے ہیں وہ ساری زندگی بجلی کے بلوں کی صورت میں اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔

گھر بنانا آسان نہیں ، اگر یہ باتیں آپ نے آج جان لی ہیں تو یقین کریں، آپ بہت سی پریشانیوں سے پہلے ہی محفوظ ہو گئے ہیں۔اپنے کسی عزیز کو بھی بتائیں جو گھر بنانے کا ارادہ رکھتے ہوں، کیونکہ ہو سکتا ہے آپ کا ایک شیئر کسی کی زندگی بھر کی کمائی بچا لے۔
انجنیئر فریاد علی

زیادہ گہرائی والی جگہ پر گھر کی تعمیرات میں ماہر انجینئر کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر تعمیر کروائیں ورنہ آنے والے وقت...
10/06/2026

زیادہ گہرائی والی جگہ پر گھر کی تعمیرات میں ماہر انجینئر کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے گھر تعمیر کروائیں ورنہ آنے والے وقت میں بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ھے میٹریل کوالٹی پر ہرگز سمجھوتا نہ کریں پورے پاکستان میں ھم نے کام نہیں کرنا لیکن مشورہ اچھا دینا چاہیئے تاکہ لوگوں کو فائدہ حاصل ھو
تمام طرز کی کنسٹرکشن کیلئے اور نقشے کے عین مطابق ودمیٹریل تعمیرات کیلئے ہماری کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کریں
شاہد انجینئر ز
03216046233
03218283855
We are the name of trust

25/03/2026

New Project Layout Wapda City Faislabad
Contact Number For Construction Work
03218283855
03216046233

خوبصورتی اور معیار کا اعلیٰ شاہکار شاہد انجینئر ز ہمارا معیار ہی ہماری کامیابی ہےتمام طرز کی کنسٹرکشن کیلئے اور نقشے کے ...
13/03/2026

خوبصورتی اور معیار کا اعلیٰ شاہکار شاہد انجینئر ز
ہمارا معیار ہی ہماری کامیابی ہے
تمام طرز کی کنسٹرکشن کیلئے اور نقشے کے عین مطابق ودمیٹریل تعمیرات کیلئے ہماری کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کریں
شاہد انجینئر ز
03216046233
03218283855
We are the name of trust

09/03/2026

ہمارا معیار ہی ہماری کامیابی ھے
کمرشلز پروجیکٹ پر کام جاری تمام طرز کی کنسٹرکشن کیلئے ہماری کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کریں ماہر انجینئر کی زیر نگرانی پروفیشنل کنسٹرکشن ٹیم ورک
جدید طرز کی کنسٹرکشن کیلئے اور نقشے کے مطابق ودمیٹریل تعمیرات کیلئے ہماری کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کریں
شاہد انجینئر ز
03216046233
03218283855
We are the name of trust

پلازہ،فیکٹری یا گھر ہمیشہ نقشہ سےاور ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی تعمیر کروائیں تاکہ آنے والے نقصانات سے بچا جا سکے جدید ...
07/03/2026

پلازہ،فیکٹری یا گھر ہمیشہ نقشہ سےاور ماہر انجینئرز کی زیر نگرانی تعمیر کروائیں تاکہ آنے والے نقصانات سے بچا جا سکے
جدید طرز کی کنسٹرکشن کیلئے اور نقشے کے مطابق ودمیٹریل تعمیرات کیلئے ہماری کنسٹرکشن کمپنی کی خدمات حاصل کریں
شاہد انجینئر ز
03216046233
03218283855

Address

Susaan Road Faisalabad
Faisalabad
38000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SHAHID Engineers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SHAHID Engineers:

Shortcuts

Share

Category