Dina City

Dina City Paid Promotion For page...Contact on WhatsApp and inbox
(262)

02/09/2026
Just a fun @
02/09/2026

Just a fun @

پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔تفصیلات کے ...
02/09/2026

پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ڈیل کے حوالے سے بڑا دعویٰ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی رمیش کمار نے اے آر وائی نیوز کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ڈیل کے لیے ایک ریٹائرڈ شخصیت نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
رمیش کمار نے بتایا کہ عمران خان کے ساتھ 4 سے 5 ملاقاتوں کے بعد 14 اگست کو باقاعدہ کیک بھی کاٹا گیا، ریلیف کا عمل شروع ہو چکا ہے اور چند دنوں میں سب نظر آجائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک نیا ماڈل بننے جارہا ہے، جس پر 15 ستمبر سے 15 نومبر کے درمیان عملدرآمد متوقع ہے، اس نظام میں بانی پی ٹی آئی سمیت تمام اہم فریقین آن بورڈ ہیں@
رکن قومی اسمبلی نے خبردار کیا کیا کہ جو نئے ماڈل میں رکاوٹ ڈالے گا اس کو باہر کر دیا جائے گا اور ن لیگ رکاوٹ بنی یا شفا والی غلطی کی تو نیا سیٹ اپ بن سکتا ہے@

رمیز راجہ نے پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف میچز میں کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ سب سے پہلی چیز جس پر توجہ دینے کی ضر...
02/09/2026

رمیز راجہ نے پاکستان کی انگلینڈ کیخلاف میچز میں کارکردگی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ سب سے پہلی چیز جس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے وہ سوشل میڈیا ہے، اس چھوٹے سے وقفے کے دوران کچھ بھی نہ پڑھیں، جائیں اور سخت محنت سے پریکٹس کریں، صرف کھیل کے بارے میں سوچیں، صرف جیتنے کے بارے میں سوچیں، آپ جانتے ہیں، بس اپنے ذہن کو مکمل طور پر کرکٹ پر مرکوز کر کے وہاں اتریںاور ظاہر ہے، کرکٹ کے بارے میں بات کریں، یہ ایک بہت اہم پہلو ہے۔میرا خیال ہے کہ آپ کے ارد گرد ذہین لوگوں کا ہونا ضروری ہے۔ شاید باہر سے مدد حاصل کریں۔مثال کے طور پر مائیکل وان جیسے کسی شخص کو ٹیم کی میٹنگز میں بیٹنگ ایکسپرٹ کے طور پر لائیں۔یا کسی باؤلر جیسے اسٹوارٹ براڈ کو لائیں تاکہ وہ انہیں بتائے کہ کہاں باؤلنگ کرنی ہے اور اسے کیسے بہتر بنانا ہے۔کیونکہ مجھے یاد ہے کہ ایک بار 1992 کے ورلڈ کپ کے دوران جب ہمارا وقت مشکل چل رہا تھا، تو آسٹریلیا کے میچ سے ٹھیک پہلے عمران خان نے ’سر ویوین رچرڈز ‘کو بلایا تھا اور مقصد ہمارا حوصلہ بڑھانا تھا۔سر ویوین رچرڈز نے ہم سے کہا کہ دیکھو، آپ یہ کر سکتے ہو، تو اس نے پورے کیمپ کے لیے ایک بڑا اثر ڈالا۔اس لیے اس طرح کی چیزیں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں@

سپورٹس صحافی عثمان سمیع الدین نے کرک انفو میں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیا کہ اگر ہم واقعی اسے پاکستان کی ت...
02/09/2026

سپورٹس صحافی عثمان سمیع الدین نے کرک انفو میں شائع ہونے والے اپنے آرٹیکل میں دعویٰ کیا کہ اگر ہم واقعی اسے پاکستان کی تاریخ کی کمزور ترین ٹیم قرار دینا چاہتے ہیں تو ہمیں لازماً یہ وضاحت بھی کرنی ہوگی @کہ یہ ٹیم پاکستان کی تاریخ کے بدترین انتظامی دور کی پیداوار ہے۔ یہ بات معمولی نہیں، کیونکہ پاکستان کرکٹ کے انتظامی معاملات میں معیار خواہ کتنا ہی بلند یا پست کیوں نہ رہا ہو، اس حوالے سے یہ ایک انتہائی سخت تبصرہ ہے۔اتفاق سے، رواں ہفتے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی کے عہدے سے مستعفی ہونے کو بھی پورے پانچ سال مکمل ہوگئے۔ احسان مانی کے دور کے اختتام کے بعد رمیز راجا کے چیئرمین بننے کی راہ ہموار ہوئی تھی، اور وہ آخری موقع تھا جب پاکستان میں کسی حد تک مؤثر اور فعال کرکٹ انتظامیہ موجود تھی@

راولپنڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے سب انسپکٹر عدنان غیور تھانہ چکلالہ کی حدود میں ایک خط*رناک اش*تہاری مج...
02/09/2026

راولپنڈی میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے سب انسپکٹر عدنان غیور تھانہ چکلالہ کی حدود میں ایک خط*رناک اش*تہاری مجرم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں جامِ شہادت نوش کر گئے۔ تعاقب کے دوران ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے ایک گولی سب انسپکٹر کے سر میں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی، تاہم سی سی ڈی ٹیم نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری مجرم کو بھی موقع پر ہی جہ*نم واصل کر دیا@
آئی جی پنجاب اور سی پی او راولپنڈی نے شہید کی اس عظیم قربانی پر انہیں زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس فورس اپنے اس بہادر سپوت پر فخر کرتی ہے اور شہید کے اہلخانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا@

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ہونے والی ملاقات...
02/09/2026

پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر اپنے ترک ہم منصب ہاکان فیدان کے ساتھ ہونے والی ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اسے اپنے بھائی کے ساتھ "دل سے دل کی بات چیت" (heart-to-heart talk) کے چند پرسکون اور یادگار لمحات قرار دیا ہے@
استنبول میں منعقد ہونے والی اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ترکیہ کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات، سیاسی، اقتصادی، سیکیورٹی اور ثقافتی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا@

انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ روس کے لیے لڑنے والے 51 انڈین شہری ہلاک ہو چکے ہیں@
01/09/2026

انڈین سیکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کہا ہے کہ روس کے لیے لڑنے والے 51 انڈین شہری ہلاک ہو چکے ہیں@

Address

Dina
49600

Telephone

+923000519319

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Dina City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share