امداد برائے سیلاب متاثرین

امداد برائے سیلاب متاثرین Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from امداد برائے سیلاب متاثرین, Damage restoration service, Dera Ismail Khan.

16/09/2025

عزیز بھائیو! الحمدللہ ضلع بونیر میں متاثرہ افراد تک ٹیم ڈی آئی خان نے پہنچ کر متاثرین کی خدمت کی تھی. اب صورتحال جنوبی پنجاب کی بہت گھمبیر ہے۔ علی پور کا آخری بند بھی کل ٹوٹ گیا۔ بہت زیادہ علاقے سیلاب میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ ریسکیو کا کام ابھی باقی ہے۔ جو لوگ ریسکیو ہو کر کھلے میدان میں آرہے ہیں تو بےگھر ہو چکے ہیں۔انکے پاس کچھ نہیں بچا۔ راشن ، خوراک وغیرہ کیلئے ٹیم ڈی آئی خان متحرک ہے۔ انشاءاللہ متاثرین کی وہاں جا کر ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ لہذا آپ تمام احباب خود اپنا حصہ شامل کریں. گروپ اوپن ہے۔ ایزی پیسہ رقم عرفان بھائی کو بھیج کر سکرین شارٹ گروپ میں بھیج دیں.
ضروری نوٹ: ٹیم ڈی آئی خان متاثرین کی جانب سے دی گئی تمام امانتیں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ پہنچاتی ہیں. آنے جانے کے تمام سفری اخراجات ٹیم ڈی آئی خان کے احباب جو سفر کرتے ہیں وہ خود اپنی جیب سے کرتے ہیں الحمدللہ۔
ایزی پیسہ اکاؤنٹ
03434769045 Irfan Ullah

برائے رابطہ
03149465898 محمد سلمان سعید حاشر

16/09/2025
01/09/2025

*السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ!امید ہے آپ سب احباب خیریت سے ہونگے۔ ٹیم ڈی آئی خان کی ہم نے بنیاد رکھی۔ٹیم سے منسلک وہ افراد اس میں شامل ہوئے جو 2022 فلڈ میں فلاحی کام کر چکے تھے۔اس ٹیم کے سینئرز افراد کی بغیر کسی لالچ،ذاتی مفاد وغیرہ سے بالاتر ہو کر صرف اللہ کی رضا اور خوشنودی اور خلق خدا کی خدمت کے جذبے سے سرشار کور کمیٹی بنائی گئی جو سب معاملات کو دیکھتی ہے۔اس سلسلے میں الحمد للہ تین روزہ کیمپ رہا ساتھیوں نے خوب محنت کی کیمپ کو وقت دیا بعد ازاں تین اہم میٹنگ ہوئی اور بالآخر ضلع بونیر جہاں گزشتہ دنوں سیلاب کلاوڈ برسٹ لینڈ سلائیڈنگ سے بہت تباہی ہوئی جانی مالی نقصان ہوا.ٹیم ڈی آئی خان وہاں پہنچی۔ بشمول میرے اس ٹیم میں درابن کی معروف شخصیت ٹیم ڈیرہ کے سینئر ترین ممبر مولانا واصف صاحب، ٹیم ڈیرہ کے انتہائی معزز سینئر ممبر شمس الدین صاحب،اور خدمت کے جذبے سے سرشار منصور صاحب سفر میں شامل تھے۔مفتی فاروق جانان صاحب کے توسط سے ہم 600 کلو میٹر دور ضلع بونیر تحصیل چغرزئی گاؤں بٹاڑہ پہنچے. ہمارا مقصد ان علاقوں تک پہنچنا تھا جو حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ یہ سفر محض ایک دورہ نہیں تھا بلکہ انسانی ہمدردی اور خدمتِ خلق کے جذبے کا عملی اظہار تھا.تو وہاں ہمیں ایک نہایت شفیق اور عظیم دینی سماجی شخصیت، حاجی جمیل الرحمان صاحب سے ملاقات کا شرف حاصل ہوا۔ حاجی صاحب نہ صرف ایک باکردار اور دینی شخصیت ہیں بلکہ اپنے علاقے کے عوام کے لیے امید کا چراغ ہیں۔انہوں نے نہایت خلوص سے ہمیں اپنے پاس بٹھایا ہمارے دو دن قیام حاجی صاحب کے ڈیرے پر رہا۔اور پھر متاثرین کے گھروں تک لے جانے کی ذمہ داری بھی خود اٹھائی۔ یہ آسان سفر نہیں تھا۔ کچھ گھر پہاڑوں کی چوٹیوں پر تھے، کچھ گہرائیوں میں، اور کئی ایسے راستوں پر جہاں پہاڑ سرکنے کی وجہ سے قدم جمانا بھی مشکل تھا۔ مگر حاجی صاحب کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی سے ہم ان خاندانوں تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔ کئی پہاڑ پیدل سر کیے۔متاثرہ خاندانوں کی حالتِ زار دل کو رلا دینے والی تھی۔ان کی آنکھوں میں بے بسی اور غم کی کہانیاں چھپی تھیں۔ ہم نے وہاں پہنچ کر نہ صرف نقد امداد (کیش) تقسیم کی بلکہ ان کے دکھوں کو بانٹنے کی کوشش بھی کی۔ وہ خاندان جن کے پیارے اس سیلاب کی نذر ہو گئے، ان سے ہم نے اظہارِ تعزیت کیا اور ان کے غم میں شریک ہوئے۔مختلف گھرانوں سے ملاقاتیں ہوئی۔ہر گاؤں درد و غم پیش کر رہا تھا۔گمبت کے معصوم بچے کے گھر پہنچے تو ماں والدہ سیلاب میں بہہ گئی اور ماں کی لاش نہیں ملی۔اس معصوم تک ہم نے کیش رقم پہنچائی۔ کسی کا والد بہہ گیا ہے تو کسی کی جوان بیٹیاں سیلاب کی نذر ہوئیں۔ پہاڑ بھی نوحہ کناں تھے۔ گانشال ڈیرہ میرہ پہنچے تو سادات کے گھرانے کے 18 افراد سیلاب میں شہید ہوئے*
*پہاڑوں پر رہنے والے دل بھی پہاڑوں جیسا رکھتے ہیں۔ مگر یہاں سید امیر زیب صاحب کے ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے۔ گھر اجڑا، بہن گئی والدہ گئی والد گیا اور پہاڑ سرکنے سے زمین بھی گئی۔ ٹیم ڈیرہ نے اس خاندان کو ایک لاکھ بیس ہزار کیش دیا۔ دکھ درد میں شریک ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ سادات سے دعائیں لی اور پھر اس سے درد ناک منظر آگے تھا. سیکنڑوں فٹ پہاڑ پر خطرناک چڑھائی تھی۔قدم جما کر رکھنا تھا غلطی کی گنجائش نہیں تھا ساتھ ہزاروں فٹ گہری کھائی تھی یہ ایک دوسرا مقام تھا۔ وہاں ایک سیدہ بیوہ خاتون تھیں اور ساتھ تین بچے تھے وہ رشتہ داروں کے ہاں رہائش پزیر تھی۔ سیلاب میں شوہر شہید ہوا جماعت نہم میں پڑھنے والی بچی جو ماں کا فخر تھی اور وہ بھی سیلاب میں شہید ہو گئیں۔ ایک معصوم بچہ سیلاب میں زخمی بھی ہوا۔ بچوں کو دلاسہ دیا ہم سب نے بہت پیار دیا افسوس کا اظہار کیا پھر انہیں ہمت دلائی اور سیدہ خاتون کو کیش رقم دی تاکہ کچھ گذر بسر میں آسانی ہو۔ گانشال سیدن میرہ، پختونو میرہ، جبگیئ، ڈنڈ میرہ، تالہ بٹاڑہ، شرغشو، گمبت، ضلع بونیر کی ابتداء سے لے کر آخری گاؤں جو کہ ضلع شانگلہ کے ساتھ ہے وہاں تک ہم پہنچے اور متاثرین کو کیش کی صورت میں فنڈ دیا۔*
*یہ سفر اس حقیقت کا عملی ثبوت ہے کہ مشکل وقت میں قومیں صرف حکومت کے سہارا لینے کی بجائے خود بھی ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہیں۔*
*ہمارا یہ تجربہ ہمیں یہ احساس دلا گیا کہ سیلاب متاثرین کے لیے صرف امداد ہی کافی نہیں، بلکہ ان کے پاس جانا، ان کے دکھ سننا، اور ان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل انسانی خدمت ہے۔ میں اپنے تینوں رفقائے سفر*
*مولانا واصف صاحب*
*بھائی شمس الدین صاحب*
*بھائی منصور صاحب*
*کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انھوں نے انتہائی پر عزم ہمت و جرات سے متاثرین تک پہنچے۔ مسلسل 14 گھنٹے بغیر رکاوٹ اور آرام کیے دیوقامت پہاڑوں میں کام کیا۔ ہزاروں فٹ بلند پہاڑ پیدل سر کیے لیکن جوش و جذبے میں کوئی فرق نہیں آیا۔*
*آنے جانے کھانے پینے اور سفر کے تمام تر اخرجات ہم سب احباب نے خود مل جل کر کیے۔ بلکہ سب نے خود سے بھی متاثرین کہ بھر پور مدد کی۔ اللہ تعالی ہمیشہ اپنی پیاری مخلوق کی خدمت کا کام ہم سے لیتا رہے*
*محمد سلمان سعید حاشر پرنسپل اقراء اسلامک سائنس ہائی سکول،ہوپ کیبنٹ ممبر،خادم ٹیم ڈی آئی خان* *شکریہ*

اَلْحَمْدُلِلّٰه..ٹیم ڈی آئی خان کا وفد بونیر روانہ ہو گیا ہے
29/08/2025

اَلْحَمْدُلِلّٰه..ٹیم ڈی آئی خان کا وفد بونیر روانہ ہو گیا ہے

28/08/2025

آج مورخہ 28 اگست دیوان نمک منڈی ڈیرہ اسماعیل خان پر لالا شاہد نواز کی میزبانی
میں ٹیم ڈی آئی خان کا اجلاس منعقد ہوا ۔جس کی صدارت مفتی فاروق صاحب نے کی

ٹیم ڈی آئی خان کے امیر بھائی عرفان اللّٰہ صاحب ، نائب امیر سر سلمان سعید صاحب
سر فیضان شاہ گیلانی صاحب ، حافظ محمد بھٹی صاحب ودیگر احباب شریک ہوئے

اب تک کی کارگزاری سامنے رکھی گئی جبکہ یہ فیصلہ کیا گیا کہ سر سلمان سعید صاحب اور مولوی محمد واصف صاحب کی قیادت میں ایک ٹیم کل بونیر کیلئے روانہ ہوگی اور وہاں جا کر احباب کی امانتیں متاثرین سیلاب کے حوالے کی جائیں گی

ٹیم ڈی آئی خان بیروزگاری کے خاتمے کیلئے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنا کردار ادا کرے گئی

ہر ماہ یا 15 روز بعد ایک اجلاس ہوا کرے گا جس میں ڈیرہ کے مسائل ڈسکس ہوں گے جبکہ ان کے سدباب کیلئے اپنا کردار ادا کیا جائے گا

28/08/2025

ٹیم ڈی آئی خان

صدر پرائیویٹ سکولز ڈیرہ ہدایت اللہ برکی صاحب اپنی کابینہ کے ہمراہ کیمپ آمد ۔
22/08/2025

صدر پرائیویٹ سکولز ڈیرہ ہدایت اللہ برکی صاحب اپنی کابینہ کے ہمراہ کیمپ آمد ۔

22/08/2025

آج کیمپ پر جمع ہونا والا سامان ۔

سرائیکی رہنماء رمضان شوری صاحب کی کیمپ ۔
22/08/2025

سرائیکی رہنماء رمضان شوری صاحب کی کیمپ ۔

منظر خٹک صاحب  اور شاہد نواز بھائی کی کیمپ  آمد ۔
21/08/2025

منظر خٹک صاحب اور شاہد نواز بھائی کی کیمپ آمد ۔

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when امداد برائے سیلاب متاثرین posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share