Shamsi Power Solution

Shamsi Power Solution We Provide
1-> Solar system calculation, Estimation, Installation and commissioning.
2-> Complete s

شمسی پاور سلوشن بنوں کی فخریہ پیش کر                          #خیبرپختونخوا
18/08/2026

شمسی پاور سلوشن بنوں کی فخریہ پیش کر


























#خیبرپختونخوا


گھر میں سولر سسٹم لگواتے وقت صرف سولر پینل اور انورٹر کا انتخاب کافی نہیں، بلکہ حفاظت، وائرنگ، ارتھنگ اور صحیح سائزنگ پر...
17/08/2026

گھر میں سولر سسٹم لگواتے وقت صرف سولر پینل اور انورٹر کا انتخاب کافی نہیں، بلکہ حفاظت، وائرنگ، ارتھنگ اور صحیح سائزنگ پر بھی خاص توجہ ضروری ہے۔
☀️ ضروری باتیں
گھر کے لوڈ کا درست حساب کریں
پنکھے، فریج، موٹر، اے سی، واشنگ مشین وغیرہ کا مجموعی لوڈ معلوم کریں، پھر اسی حساب سے انورٹر منتخب کریں۔
سولر پینل مناسب واٹ کے لگائیں
پینل کی تعداد انورٹر کی MPPT Voltage/Current رینج کے مطابق ہونی چاہیے۔ صرف زیادہ پینل لگا دینا درست نہیں۔
DC وائر کا درست سائز رکھیں
سولر پینلز سے انورٹر تک فاصلے اور کرنٹ کے مطابق مناسب DC کیبل استعمال کریں تاکہ Voltage Drop اور گرمی کم ہو۔
MC4 کنیکٹر معیاری استعمال کریں
مختلف معیار کے MC4 کنیکٹر آپس میں نہ ملائیں اور کنکشن اچھی طرح Crimp کریں۔
DC Breaker اور DC SPD ضرور لگائیں
سولر پینلز اور انورٹر کے درمیان مناسب DC Isolator/Breaker اور DC Surge Protection Device (SPD) لگانا حفاظت کے لیے اہم ہے۔
AC سائیڈ پر مناسب Breaker اور SPD لگائیں
واپڈا/جنریٹر اور انورٹر کے AC کنکشن پر مناسب ریٹنگ کے Breaker اور ضرورت کے مطابق AC SPD لگائیں۔
Earthing لازمی کریں
سولر پینلز کے فریم، انورٹر اور SPD کی ارتھنگ صحیح طریقے سے کریں۔ ارتھنگ کو صرف نام کی حد تک نہ رکھیں۔
Battery System میں احتیاط کریں
بیٹری والے سسٹم میں Battery Cable، Fuse/Breaker اور کیبل لگز مناسب سائز کے ہونے چاہئیں۔ 12V/24V/48V سسٹم کو انورٹر کی ضرورت کے مطابق رکھیں۔
پینلز کی سمت اور سایہ چیک کریں
پینلز پر درخت، دیوار یا دوسری عمارت کا سایہ نہ پڑے۔ پاکستان میں عام طور پر پینلز کو مناسب جنوبی سمت اور درست Tilt کے ساتھ لگایا جاتا ہے، مگر جگہ کے حساب سے زاویہ مختلف ہو سکتا ہے۔
وائرنگ ڈھیلی نہ چھوڑیں
تمام Terminals کو مناسب Torque کے ساتھ Tight کریں، کیبل کو UV-resistant conduit/trunking میں محفوظ رکھیں اور مثبت/منفی پولیریٹی لازماً چیک کریں۔
انورٹر کی Settings صحیح کریں
Battery type، charging voltage، load priority، grid settings اور protection parameters انورٹر اور بیٹری کی manufacturer specifications کے مطابق سیٹ کریں۔
Net Metering/Export ہو تو الگ احتیاط کریں
Grid export والے سسٹم میں CT/Meter، Phase، Neutral اور Export Limit کی wiring اور configuration بالکل درست ہونی چاہیے۔
⚠️ اہم: سولر DC میں دھوپ کے وقت خطرناک Voltage موجود رہتا ہے۔ اس لیے کام صرف تربیت یافتہ الیکٹریشن/سولر ٹیکنیشن سے کروائیں اور manufacturer کی wiring diagram کو ضرور فالو کریں۔
#الیکٹریشن

Fronus 6KW-10KW PV inverter دستیاب ہیں صرف دو سیلر پینل سے چلنے والا واحد انورٹرشمسی پاور سلوشن سولر مارکیٹ نزد میزان بی...
17/08/2026

Fronus 6KW-10KW PV inverter دستیاب ہیں

صرف دو سیلر پینل سے چلنے والا واحد انورٹر

شمسی پاور سلوشن سولر مارکیٹ نزد میزان بینک اللہ چوک بنوں

رابط نمبر 03344032032/03358597565











اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک
14/08/2026

اہل وطن کو جشنِ آزادی مبارک

چھت پر صرف 2 منٹ کی چیکنگ، ہزاروں روپے کا نقصان بچا سکتی ہے!گرمی کے موسم میں صرف پینلز ہی نہیں، کنیکٹرز اور وائرنگ بھی ز...
27/07/2026

چھت پر صرف 2 منٹ کی چیکنگ، ہزاروں روپے کا نقصان بچا سکتی ہے!

گرمی کے موسم میں صرف پینلز ہی نہیں، کنیکٹرز اور وائرنگ بھی زیادہ گرم ہو سکتے ہیں۔
کبھی کبھی ایک خراب کنیکشن یا ڈھیلا کنیکٹر اتنا گرم ہو جاتا ہے کہ پگھل جاتا ہے، اور پورا سولر سسٹم متاثر ہو جاتا ہے۔ کئی بار گھر والوں کو پتہ بھی نہیں چلتا کہ سولر بجلی بنانا بند کر چکا ہے۔
ہر چند دن بعد چھت پر جا کر سولر کی وائرنگ، کنیکٹرز اور پینلز کا مختصر معائنہ ضرور کریں۔ چھوٹی سی احتیاط بڑے نقصان سے بچا سکتی ہے۔
سال میں کم از کم ایک بار اپنے سولر سسٹم کی ڈی بی اور انورٹر کا معائنہ ضرور کروائیں
ہر بریکر وغیرہ میں تاروں کی لوزنگ چیک کروائیں
اگر ارتھ کروایا ہے تو ارتھنگ چیک کروائیں۔

👇 آپ آخری بار اپنے سولر سسٹم کی چیکنگ کب کی تھی؟











🔋 لیڈ ایسڈ بیٹریوں کو کہیں الوداع، جدید لیتھیم ٹیکنالوجی کو اپنائیں!فلیٹ یا اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ جہاں سولر پینلز لگانا...
01/07/2026

🔋 لیڈ ایسڈ بیٹریوں کو کہیں الوداع، جدید لیتھیم ٹیکنالوجی کو اپنائیں!

فلیٹ یا اپارٹمنٹ میں رہتے ہیں؟ جہاں سولر پینلز لگانا ممکن نہیں؟
اب بجلی کی بندش آپ کے آرام اور روزمرہ زندگی میں رکاوٹ نہیں بنے گی۔

APEX 12.8V 102Ah LiFePO₄ Lithium Battery جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ آپ کے گھر، دفتر اور اپارٹمنٹ کے لیے بہترین بیک اپ سلوشن ہے۔

✨ خصوصیات: ✅ لیڈ ایسڈ بیٹریوں سے ہمیشہ کے لیے نجات
✅ 5 سال کی وارنٹی
✅ جدید Smart BMS Protection
✅ لمبی عمر اور شاندار کارکردگی
✅ تیز چارجنگ، مکمل مینٹیننس فری
✅ ہلکی، محفوظ اور ماحول دوست
✅ UPS اور Inverter کے ساتھ بہترین مطابقت

APEX Lithium Battery کے ساتھ حاصل کریں قابلِ اعتماد، دیرپا اور جدید پاور بیک اپ۔

📞 مزید معلومات، قیمت اور آرڈر کے لیے رابطہ کریں:
0334-4032032
0335-8597565

اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک شمسی پاور  سلوشن اللہ چوک بنوں
27/05/2026

اہل اسلام کو عید الاضحی مبارک

شمسی پاور سلوشن اللہ چوک بنوں

*نیشنل گرڈ سے منسلک نہ ہونیوالے سولر صارفین کیلئے لائسنس کی ضرورت نہیں: نیپرا*اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری ...
28/04/2026

*نیشنل گرڈ سے منسلک نہ ہونیوالے سولر صارفین کیلئے لائسنس کی ضرورت نہیں: نیپرا*

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) حکام نے کہا ہےکہ ایسے سولرصارفین جو نیشنل گرڈ سے منسلک ہی نہیں ان کیلئے نیپرا سے کسی لائسنس کی ضرورت ہے اور نا ہی ایسی کوئی تجویز زیر غور ہے۔

ایک بیان میں نیپرا حکام نے کہا کہ نیپرا ریگولیشنز میں ایسے آف گرڈ سولر صارفین پر نیپرا ریگولیشنز اپلائی ہی نہیں ہو سکتے، نیپرا ریگولیشنز کا اطلاق نیٹ میٹرنگ اور نیٹ بلنگ کے زمرے میں آنے والے صارفین پر ہی ہو سکتا ہے جو نیشنل گرڈ سے منسلک ہو نگے۔

حکام نے بتایا کہ نئے نیپرا ریگولیشنز میں صرف نئے صارفین کیلئے نیٹ بلنگ متعارف کرائی گئی اور نیشنل گرڈ سے جڑے ہوئے تمام لوڈ کے حامل سولر صارفین کو لائسنس نیپرا سے لینا پڑے گا۔

حکام کے مطابق پہلے نیپرا صرف 25 کلوواٹ سے زیادہ لوڈ کے سولر صارفین کو لائسنس جاری کرتا تھا تاہم اب نئے ریگولیشنز میں25کلو واٹ اور اس سے کم لوڈ کے لائسنس بھی نیپرا ہی جاری کرے گا جب کہ نیپرا لائسنس پر ایک ہزار روپے فی کلو واٹ کے حساب سے فیس وصول کرے گا۔

حکام کے مطابق اس سے قبل 25 کلوواٹ تک کے سولر صارفین متعلقہ ڈسکو سے منظوری لیتے تھے اور 25 کلوواٹ لوڈ تک کوئی فیس لاگو نہیں تھی۔

آگاہی پوسٹ السلام علیکم  آجکل بارشوں اور بادل کا موسم ہے  اس حوالے سے چند باتیں کرنا لگا ہو اُمید ہے کہ آپکو فائدہ ملے گ...
07/04/2026

آگاہی پوسٹ
السلام علیکم
آجکل بارشوں اور بادل کا موسم ہے اس حوالے سے چند باتیں کرنا لگا ہو اُمید ہے کہ آپکو فائدہ ملے گا
1 =جن احباب کے گھر کسی بھی قسم کا سولر سسٹم لگا ہو اور ارتھنگ نی ہوئی بارش گرج چمک بادلوں کی صورت میں سولر پینل کا ڈی سی بریکر بند رکھے خُدا نخواستہ گرج چمک میں آپکے پینل کوئی مثلا بنے تو بریکر بند ہونے کی وجہ آپکا انورٹر محفوظ رھے گا
2=سولر آن ہونے کی صورت میں پینل کو یا سٹینڈ کو گیلے ہاتھ لگانے اور بچوں کو سولر پینل پاس جانے سے منع کرے بعض اوقات انورٹر شاٹ ہوتا ہے جس کی وجہ سے سولر پینل اور سٹینڈ میں بھی ارتھ لگتا ہے
3= اگر آپکے سسٹم کو ارتھنگ نی ہوئی تو دن ٹائم اور سسٹم آن ہونے کی صورت پنیل کو واش نہ کرے بہتر ہے کہ سولر پینل کو رات میں واش کرے اور ڈی سی بریکر بند رکھے جب آپ پینل واش کرلے تب بریکر آن کرے لا پرواہی میں آپکو نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے =
4=بارش میں اکثر گھروں کے ارتھ لیکج بریکر ٹرپ کرتے ہے ایسی صورت میں اُنہیں ہرگز ڈائریکٹ نہ کرے بلکہ فالٹ ڈھونڈ کر مثلے کا حل کرے سب سے پہلے آپ گھر کی سب چیزے بند کریں پھر بریکر آن کرکے باری باری چیزوں کے بٹن آن کرکے جس بٹن کے چلنے پر بریکر ٹرپ کرے اس بٹن کو یا بند رکھے یا پھر اس چیز کی مرمت کریں ۔
5=آجکل وولٹ کے کم ذیادہ ہونے سے کافی الیکٹرک چیزوں کا نقصان ہوتا ہے اس مسلے کے حل لیے مین تار پر وولٹ پروٹیکشن ڈیوائس انسٹال کرے جو آجکل کل مختلف کمپنی کی بازار سے مل جاتی ہے جو وولٹ کم یا زیادہ ہونے کی صورت میں لوڈ کو آف کر دیتی ہے
6=ہمیشہ کام کسی کاریگر سے کروائے جو وائرنگ بریکر کی پاور ریٹنگ اور اُنکے کام کو سمجھتا ہو بعض اوکات بریکر غلط لگنے کی وجہ سے بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے
یہ کُچھ باتیں آپکی خدمت میں پیش کی ہے امید ہے پوسٹ پڑھنے والے کا بھلا ہوگا
شمسی پاؤر سلوشن بنوں

03/04/2026

الحمدللہ
3.6KW Hybrid System Apex 24V/100AH IP21 Batteries
کے ساتھ اپ گریڈ کیا۔

From sunlight to smart storage. ⚡
A complete solar solution for modern homes with Apex Solar 🔋🔥

For more information:
📞 03344032032
📞 03358597565

Address

Backside Of Meezan Bank Near Salami Masjid
Bannu
28100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923344032032

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Shamsi Power Solution posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Shamsi Power Solution:

Shortcuts

Share