21/09/2026
*کچن گارڈننگ*
*تحریر احسن علی*
*دھنیا کیسے اگائیں*
*بتاریخ 19/9/24*
السلام و علیکم
دھنیا ہر گھر میں عام استعمال ہونے والا خاص پودا ہے ہرے دھنیا کے طور پر اس کے پتے استعمال کیے جاتے ہیں اس کو سُکھا کر یعنی بیج کو ثابت بھی اور پیس کر بھی خشک مصالحے کے طور پر استعمال کرتے ہیں اور یہ بیج کے طور پر بھی استعمال کر کے اگایا جاتا ہے
*اگانے کا ماحول*
اسے اگانے میں ٹھنڈے اور دھوپ والے ماحول کا گہرا اثر ہوتا ہے سخت گرم اور زیادہ درجہ حرارت لُو یا مرطوب موسم نقصان دہ ہوتا ہے
یاد رکھیں دھنیا کا پودا دنیا کا سب سے نازک پودا ہوتا ہے
اس کے بیج 7 سے لے کر زیادہ سے زیادہ 21 دن میں اگ آتے ہیں اس کو نمی اور سخت دھوپ میں نہیں لگانا چاہیے دھند میں بھی نہیں لگانا چاہیے اسی وجہ سے ماہرین اپریل اور ستمبر کو اسے لگانے کا بہترین موسم قرار دیتے ہیں
اب آپ کو بتاتے ہیں اس کو لگانے میں اثر انداز ہونے والے عوامل
*درجہ حرارت:*
اس کے لیے درجہ حرارت 15 سے 25 ڈگری تک بہترین مانا جاتا ہے
*پاٹ سائز:*
اس کے لیے پاٹ کا سائز چوڑائی آپ کی حسب ضرورت اور گہرائی کم سے کم چھ انچ ہونی چاہیے Az
*لگانے کا طریقہ:*
لگانے کے طریقے میں اس کے بیج کو 24 گھنٹے کے لیے پانی میں بھگو دیا جائے تاکہ وہ نرم ہو جائے اسے مسل کر اس طرح رگڑا جائے کہ یہ دو یا دو سے زیادہ حصوں میں تقسیم ہو جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ اُگاؤ ہو اسے مٹی میں دبا کر ہلکا پانی دے دیا جائے
*زمین یا مٹی:*
اس کو لگائے جانے کے لیے اچھی زمین کی مٹی جس میں بھل اور کوکوپیٹ یا دیگر نامیاتی کھاد شامل ہو اس میں دبا دیا جائے Az
*گہرائی اور آپس میں فاصلہ:*
آپس میں فاصلہ اس طرح رکھیں کہ پودا بڑھے اچھی گروتھ ہو اور اس کا آپس میں مل کر گلنا شروع نہ ہو بیج زمین میں ایک سے آدھا انچ دفن کر دیں اور اوپر ہلکی تہہ مٹی کی آجائے تا کہ نہ بیج گلے اور خراب نہ ہو اور زمین میں جڑیں پھیلا لے
*دھوپ:*
اسے دن میں پانچ سے چھ گھنٹے کی ضرورت ہوتی ہے اگر دھوپ زیادہ ہوگی تو بڑھوتری کم ہو جائے گی زیادہ چھاؤں ہوگی تو یہ گل کر خراب ہو جائے گی Az
*پانی:*
اسے پانی کی زیادہ ضرورت نہیں ہوتی کوشش کریں کہ مٹی یا سوائل زیادہ تر سوکھی ہی رہے زیادہ پانی بیج کو بھی گلا دےگا
*دیگر سفارشات*
اگاؤ بار بار چیک کرنے سے جلدی نہیں آئے گا سات سے 21 دن میں اگ کر باہر آ جائے گا کوشش کریں کہ ہر پودے میں مناسب فاصلہ تاکہ اچھی طرح بڑھ سکیں گھاس پھوس کی تلفی آسان ہو اور بڑا ہونے میں اپس میں گلے مل کر گلے سڑے نا
کچن گارننگ شروع کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے میرا مشورہ دھنیا اور پالک اگانے کا ہوتا ہے کیونکہ یہ سستے اور آسانی اگ جاتے ہیں امید ہے آپ کو پوسٹ پسند ائی ہوگی لائک شیئر کریں اور بیچ لینے کے لیے آپ
ہمارے سٹور *اے زی سیڈ سٹور*
*Az Seeds Store*
سے بیج لے سکتے ہیں اپ کو بہترین بیج ملے گا جس کی خوشبو کاٹنے کے بعد ماحول میں پھیل نہ جائے ہاتھوں سے نہ آئے تو اپ کے پیسے واپس
شکریہ
*تحریر احسن علی*
#اےزی