Construction & Design Associates.

Construction & Design Associates. گھر بیٹھے آنلائن اپنے گھر🏠 کا لائن پلان، تھری ڈی ماڈل اور مکمل تفصیل ڈرائنگز سیٹ حاصل کریں۔
(1)

کیا اپکو آنلائن گھر بیٹھے گھر کا نقشہ چاہئے❓گھر ڈیزائن کروانے سے پہلے یہ باتیں نوٹ کرلے۔۔۔🔎تحریر:- سینئر ڈیزائنر انشاء م...
04/10/2026

کیا اپکو آنلائن گھر بیٹھے گھر کا نقشہ چاہئے❓
گھر ڈیزائن کروانے سے پہلے یہ باتیں نوٹ کرلے۔۔۔🔎
تحریر:- سینئر ڈیزائنر انشاء مروت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
وطن عزیز میں بہت کم لوگوں کو زندگی میں ایک مرتبہ گھر تعمیر کروانے کا موقع ملتا ہے۔ یہاں پر ہمارے اکثر کلائنٹس کو ڈیزائن اور تعمیر کی شناسائی نہیں ہوتی تو وہ لوگوں کے سستے مشورے سن سن کے کںفیوز ہوکے انکو پتہ ہی نہیں چلتا کہ ہم نے کیا کروانا ہے اور ڈیزائنر نے ہمیں کیا کیا چیزیں بنواکے دینی ہے۔
مارکیٹ میں ہر قسم بندے موجود ہیں تو اس طرح تعمیر سے ناواقف کلائنٹس کو کوئی جتنا بھی گیا گزرا ڈیزائن کام کے سیمپل دکھا دیں کلائنٹ مطمئن ہوجاتا ہے کیونکہ اسکو مارکیٹ میں پتہ ہی نہیں ہوتا کہ ڈیزائن کے پراسیس میں کیا کیا چیزیں ڈیزائنر نے مجھے ڈیزائن کرکے دینی ہے۔
اگر اللہ نے اپکو گھر تعمیر کروانے کے موقع سے نوازا ہو توتعمیر پر لاکھوں جب خرچ ہورہے ہو تو مستریوں کے کہنے پر ڈیزائن کے ہزاروں کی بچت کرکے اپنے گھر کے مستقبل کا نقصان نہ کرائیں اور گھر کو مستریوں کے مشورے سے بنوانے کی بجائے پہلے ایک اچھے تجربہ کار ڈیزائینر سے لازمی ڈیزائن کروائیں لیکن اس سے پہلے جو ضروری کام ہے وہ ہے ایک اچھے پروفیشنل ڈیزائنر کی تلاش جوکہ اجکل تلاش کرنا بہت مشکل ہوچکا ہے۔یہاں پر اج ہم وہ باتیں شئیر کرہے ہیں جنکی مدد سے اپ کو ایک اچھے اور پروفیشنل ڈیزائینر کی پہچان کرانے میں آسانی ہوگی۔
گھر ڈیزائن کروانے سے پہلے ڈیزائنر کے پرانے ورک پورٹ فولیوز وغیرہ جو ڈیزائنر نے پہلے سے کسی کلائنٹ کے لئے تیار کیا ہو کو لازمی دیکھا کریں اور ایک ڈیزائنر کی بجائے دو یا تین ڈیزائینرز سے بات کریں ان سب کے پرانے کلائنٹس کے لئے تیار کردہ کاموں کا موازنہ کیا کریں۔جس کا نہ صرف ریٹ اچھا ہو بلکہ ساتھ میں یہ بھی دیکھا کریں کہ یہ بندہ اتنے پیسوں میں مجھے کیا کیا چیزیں اور کتنا تفصیل سے ڈرائینگز سیٹ بناکر دے رہا ہے۔ کم ریٹ والوں اور ان پروفیشنل بندوں سے شاید عارضی آپ خوش اور مطمئن ہو لیکن ساتھ میں یہ بھی دیکھا کریں کہ کم ریٹ والا اپکو تھوڑے تفصیل کے ساتھ کام کرکے تو نہیں دے رہا 🧐 اور تھوڑا زیادہ ریٹ والا شاید اپکو کام اچھا اور زیادہ تفصیل کے ساتھ کام کرکے دے رہا ہو۔جتنا اپکے گھر کے تفصیل ڈرائینگز اچھے اور زیادہ تفصیل کے ساتھ بنے ہونگے اتنا دوران تعمیر ٹھیکدار اور کلائنٹ کو ڈرائینگز کو آسانی کے ساتھ سمجھنے میں فائدہ ہوگا۔

عموما گھر ڈیزائن کروانے کے تین سٹیپس ہیں۔
♦️پہلے نمبر پر(𝗟𝗶𝗻𝗲 𝗣𝗹𝗮𝗻 𝗣𝗿𝗼𝗽𝗼𝘀𝗮𝗹)
گھر کا سب سے پہلے پروپوزل یعنی لائن پلان بنتا ہے۔
لائن پلان میں کلائنٹ کے ریکوائرمینٹس کے مطابق ایک بیسمینٹ، گراونڈ فلور اور فسٹ فلور کا رف خاکہ پلانز تیار کئے جاتے ہیں۔
♦️دوسرے نمبر پر (𝗘𝘅𝘁𝗲𝗿𝗻𝗮𝗹 𝟯𝗗 𝗩𝗶𝗲𝘄𝘀)
رف خاکہ تیار کرنے کے بعد اسکا ایکسٹرنل تھری ڈی ماڈل ڈیزائن کروایا جاتا ہے۔ تھری ڈی کے بعد بلڈنگ باہر کی طرف سے مکمل وضاحت ہوجاتی ہے کہ اسکا گھر کا ماڈل باہر سےکیسے نظر آئے گا اور باہر کونسے کلرز اور میٹرئیلز ،ٹائلز وغیرہ استعمال ہونگے۔
♦️تیسرے نمبر پر(𝗗𝗲𝘁𝗮𝗶𝗹𝗲𝗱 𝗪𝗼𝗿𝗸𝗶𝗻𝗴 𝗗𝗿𝗮𝘄𝗶𝗻𝗴𝘀)
پراجیکٹ کا مکمل تفصل ورکنگ ڈرائینگز سیٹ تیار کروایا جاتا ہے۔ تفصیل ڈرائینگز میں آرکیٹیکچرل، سٹرکچرل، الیکٹریکل، سیوریج ، واٹر سپلائی اور سوئی گیس ڈرائینگز شامل ہوتے ہیں جنکی تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

✅آرکیٹیکچرل ڈرائینگز

آرکیٹیکچرل ڈرائینگز میں تفصیل ڈائیمینشنز پلان، مختلف اطراف کے ایلویشنز، ایک یا دو کراس سیکشنز ، فرنیچر پلانز اور ڈور ونڈوز شیڈول کی تفصیل ہوتی ہے۔

✅سٹرکچرل ڈرائینگز

سٹرکچرل ڈرائینگز میں وال ٹو وال سنٹر لائن پلان، فاونڈیشن ایکسیویشن پلان، کالمز لے اوٹ پلان، پلنتھ بیمز پلان، فاونڈیشن کراس سیکشنز اور کالمز کراس سیکشنز ،لنٹل بیمز پلانز/کراسیکشنز، گراونڈ فلور سلیب بیم پلان ، گراونڈ فلور سلیب بیم سیکشنز، گراونڈ سلیب ٹاپ اینڈ باٹم سٹیل ڈیٹیل پلانز، اور اگر فسٹ فلور بھی ہو فسٹ فلور سلیب بیم پلان ، فسٹ فلور سلیب بیم سیکشنز، فسٹ فلور سلیب ٹاپ اینڈ باٹم سٹیل ڈیٹیل پلانز، ممٹی روف بیمز پلان، ممٹی روف سٹیل ڈیٹیل پلانز، سیڑھی سٹیل کراسکشن اور پانی کے اوور ہیڈ واٹر ٹینک کے سٹیل ڈیٹیل شامل ہوتا ہے۔

✅الیکٹریکل ڈرائینگز

الیکٹریکل ڈرائینگز سیٹ میں سب پہلے لیجنڈ ، گراونڈ فلور لائیٹنگ پلان ، فسٹ فلور لائٹینگ پلان، ممٹی روف لائیٹنگ پلان، اس طرح گراونڈ فلور پاور پلان فسٹ فلور پاور پلان اور ممٹی روف پاور پلان اگر اوپر لانڈری وغیرہ ہو۔
یہ سارے پوائنٹس فرنیچر لے اوٹ کے مطابق کروایا جاتا ہے تاکہ کل جہاں جہاں پر بیڈ اور صوفہ سیٹ ارہے ہوں وہاں وہاں پر بجلی کے پوائنٹس موجود ہوں تاکہ موبائل چارجنگ کے مسائل نہ ہوں اور پھر سے ایکسٹیشن لیڈز بچھانے کی ضرورت نہ ہو۔

✅سیوریج ڈرائینگز

سیورج ڈرائینگز میں گراونڈ فلور سیوریج پلان ، فسٹ فلور سیوریج پلان شامل ہوتا ہے اور ان میں تمام ویسٹ واٹر یعنی واش بیسن والا پانی اور سیور واٹر یعنی کموڈ والا پانی باتھ رومز سے نکال کے باہر مین ہولز کے زریعے سیپٹنگ ٹینک تک لے جائے اور وہاں سے یا تو ساکیج پٹ یا باہر عوامی ڈرین میں ڈالا جائے۔
سیوریج ڈرائینگز میں سپٹنک ٹینک کا سیکشن بھی دیا جاتا ہے۔
اور اخر میں بارش کے پانی کے ٹاپ پر روف سلوپ پلان اور گراونڈ فلور پر رین(بارش) واٹر مین ہولز کا پلان بھی دیا جاتا ہے تاکہ بارش کا پانی ممکن حد تک پائپوں کے زریعے باہر نکالا جاسکے۔

✅واٹر سپلائی ڈرائینگز

واٹر سپلائی ڈرائینگز میں گراونڈ فلور واٹر پلان، فسٹ فلور واٹر سپلائی پلان دیا جاتا ہے۔
جسمین پانی کے بور سے اوپر پانی کے ٹینکی تک پانی لے جانے والی لائن اور اسکے بعد ٹینکی سے ہر ایک باتھ روم تک پانی کی رسائی کی لائن کی ترتیب ہوتی ہے تاکہ پتہ چلے کس باتھ روم کو کدھر سے پانی ائے گا۔
اور ساتھ گیزر کی لائن بھی شو کی ہوتی ہے تاکہ گیزر کہاں پر ہوگا اور کہاں سے اسکا پانی باتھ رومز میں جائے گا۔

✅سوئی گیس ڈرائینگز

جن علاقوں میں سوئی گیس موجود ہوتی ہے وہاں پرگراونڈ اور فسٹ فلور کے سوئی گیس پلان بھی تیار کئے جاتے ہیں۔ جسمیں باہر میٹر سے لیکر گھر میں جہاں جہاں گیس کے پوائنٹس چاہئے ہوتے ہیں انکی تفصیل ہوتی ہے۔

کنسٹرکشن اینڈ ڈیزائن ایسوسی ایٹس کی ٹیم ان تمام ڈرائینگز کی ایک ہارڈ پرنٹڈڈ کاپی کلائنٹ کو بزریعہ کورئیر اسکے ایڈریس پر بھیجواتی ہے۔
ہمارے ساتھ رابطہ کرکے اپ ہمارے پرانے پراجیکٹس سیمپل ورک بھی دیکھ سکتے ہو اور اپنے پراجیکٹس کے بارے فری مشورہ کے لئے بھی اپ رابطہ کرسکتے ہیں۔
شکریہ
رابطہ نمبر ہمارے پیج پر واٹس اپ بٹن موجود ہے ۔ شکریہ

29/09/2026

🔥

27/09/2026

Design By Team 💝😍

27/09/2026
26/09/2026

جس چیز کو تم ٹوٹا ہوا ماننے کو تیار نہیں، وہ تم کبھی بھی ٹھیک نہیں کرسکتے!
صبح بخیر

24/09/2026

گھر بنوانے سے پہلے تھوڑا خرچ، مستقبل کی بڑی پریشانی سے بچاؤ__گھر بنانا زندگی کی بڑی سرمایہ کاری میں سے ایک ہے۔ اس لیے تعمیر شروع کرنے سے پہلے ایک ماہر ڈیزائنر اور انجینئر سے گھر کا مکمل اور بہترین ڈیزائن ضرور بنوائیں۔

کئی لوگ نقشہ اور ڈیزائن پر خرچ کو اضافی خرچ سمجھتے ہیں، لیکن ایک اچھا ڈیزائن گھر کی خوبصورتی، سہولت، جگہ کے بہتر استعمال اور تعمیراتی معیار میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جب تعمیر شروع ہو تو کوشش کریں کہ سائٹ پر ایک ماہر سپروائزر یا انجینئر کی موجودگی بھی ہو۔

سپروائزر کی موجودگی سے ڈرائنگز کی ریڈنگ اور سمجھنا آسان ہو جاتا ہے۔ مستری، پلمبر، الیکٹریشن اور دیگر کاریگروں کو بار بار خود سمجھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

بطور مالک آپ کا قیمتی وقت تعمیراتی کام سمجھانے اور نگرانی میں ضائع نہیں ہوتا، اور آپ کو ہر وقت یہ فکر بھی نہیں رہتی کہ کام ڈرائنگ کے مطابق ہو رہا ہے یا نہیں۔

آپ کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری سے اپنا گھر بنا رہے ہوتے ہیں، اس لیے ڈیزائن اور سپروژن پر مناسب خرچ کرنا اضافی خرچ نہیں بلکہ اپنی سرمایہ کاری کی حفاظت ہے۔

ساتھ ہی جب آپ ماہر ڈیزائنرز، انجینئرز اور سپروائزرز کو کام دیتے ہیں تو آپ کا گھر بھی بہتر بنتا ہے اور کسی کے لیے روزگار کا ذریعہ بھی بنتا ہے۔

چند پیسے بچانے کے لیے ماہرین کو نظر انداز نہ کریں۔ اپنے گھر کے ڈیزائن اور تعمیراتی نگرانی پر سرمایہ کاری کریں، تاکہ آپ کا گھر خوبصورت، مضبوط اور بہتر منصوبہ بندی کے ساتھ تعمیر ہو۔اچھا گھر صرف تعمیر نہیں ہوتا، اچھے پلان اور صحیح نگرانی سے تعمیر ہوتا ہے۔

24/09/2026

فالس سیلنگ😍

80 فٹ لمبی یہ سیوریج پائپ لائن لگائی گئی ہے، اب اصل سوال یہ ہے کہ اس لائن کو کتنا Slope دینا چاہیے؟ 🤔آپ کے حساب سے:80 فٹ...
23/09/2026

80 فٹ لمبی یہ سیوریج پائپ لائن لگائی گئی ہے، اب اصل سوال یہ ہے کہ اس لائن کو کتنا Slope دینا چاہیے؟ 🤔

آپ کے حساب سے:

80 فٹ لائن کے لیے کتنے انچ Slope مناسب ہوگا؟
اور اگر Slope کم یا زیادہ ہو جائے تو کیا مسئلہ آ سکتا ہے؟

تمام Plumber بھائی اپنی رائے ضرور دیں۔
آپ کا جواب کتنے انچ ہے؟ Comment میں ضرور بتائیں۔




22/09/2026

🏗️🏡 Proposed Residence Design | Kabul Char Asiab, Saqwa, Afghanistan

A thoughtfully planned residential design for Hajji Feroz Khan, located in Char Asiab, Saqwa, Afghanistan.

From functional space planning to architectural aesthetics, every element has been carefully designed to create a comfortable, practical, and elegant residence that reflects the client’s requirements and vision.

📐 Design & Layout: C&D Associates
📍 Project Location: Char Asiab, Saqwa, Afghanistan
🏠 Project: Proposed Residential Design
👷 Designed by: C&D Associates

Your Vision • Our Design • Your Dream Home

22/09/2026

🏠 INTERIOR DESIGN SERVICES
Transform your space into a beautiful, functional, and modern environment with CND Associates.

We provide professional Interior Design Services tailored to your needs, lifestyle, and space. From concept development to detailed design, we focus on creating interiors that are elegant, practical, and visually appealing.

Our Interior Design Services Include:
• Residential Interior Design
• Living Room & Bedroom Design
• Kitchen & Dining Areas
• Office & Commercial Interiors
• Modern & Contemporary Designs
• 3D Interior Visualization
• Customized Furniture & Ceiling Concepts
• Material & Color Selection
• Complete Interior Planning & Design

📐 Your Space. Your Vision. Our Design Expertise.

CND Associates
Construction & Design Associates
🌐 cndassociates com

Address

Peshawar

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Construction & Design Associates. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Construction & Design Associates.:

Shortcuts

Share