Sabz Bagh Tips

Sabz Bagh Tips Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sabz Bagh Tips, Gardener, Mianwali.

پودوں کے مسائل کا آسان حل
� روزانہ gardening tips
� beginners سے لے کر experts تک سب کے لیے
Youtube channel:
https://youtube.com/?si=qcnQUCAp3D9hnrmT

*ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ*  اے میرے رب، ہمیں حضور ﷺ کی شفاعت سے بہرامند فرما جس کا...
10/08/2026

*ﺍﻟﺴَّـــــــﻼَﻡُ ﻋَﻠَﻴــْــﻜُﻢ ﻭَﺭَﺣْﻤَﺔُ ﺍﻟﻠﻪِ ﻭَﺑَﺮَﻛـَـﺎﺗُﻪ*

اے میرے رب، ہمیں حضور ﷺ کی شفاعت سے بہرامند فرما جس کا وعدہ کیا ہے بے شک تو اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا۔ہمیں نیکیوں کا خزانہ عطا کر، ہمارے دلوں کو سکون، گھروں کو برکت، اور زندگیوں کو آسانی عطا فرما۔
ہمارے گناہوں کو معاف فرما اور ہمیں اپنی رضا کے راستے پر چلا ۔
*آمیـــــن یارب العالمـــین یاارحم الراحـــمین*

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُجو انسان بھی ہماری زندگی میں آتے ہیں اسکے لئے اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزا...
08/08/2026

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

جو انسان بھی ہماری زندگی میں آتے ہیں اسکے لئے اللّٰہ تعالیٰ کے شکر گزار رہیں کیونکہ ہر ایک کو آپ کے لئے بارگاہ الٰہی کی طرف سے رہنما بنا کر بھیجا جاتا ہے؛

کوئی سبق بن کر،

کوئی محبت بن کر،

کوئی آزمائش بن کر تو

کوئی انعام بن کر۔

اے اللّٰہ! ہمارے لئے ملنے والے ہر شخص کو مؤجب خیر و ہدایت بنا دے۔

آمین یارب العالمین

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!
07/08/2026

🎉 Facebook recognized me as a consistent post creator this week!

آپ تب تک هی توجه کا مرکز ره سکتے هیں جب تک دوسروں کی مطابق رهتے هیں جس دن اپنی چاھت ظاهر کیآپ نافرمان بھی لگیں گے، رویے ...
06/08/2026

آپ تب تک هی توجه کا مرکز ره سکتے هیں
جب تک دوسروں کی مطابق رهتے هیں جس دن اپنی چاھت ظاهر کی
آپ نافرمان بھی لگیں گے، رویے بھی چھبیں گے، آپ کی ذات سے اختلاف بھی هو گا

مارننگ گلوری  ایک ایسا پھول جو  ہماری ہر صبح کو حسین تر  بنا دیتا ہےہر صبح جب مارننگ گلوری کے رنگ برنگے پھول کھلتے ہیں ت...
05/08/2026

مارننگ گلوری

ایک ایسا پھول جو ہماری ہر صبح کو حسین تر بنا دیتا ہے

ہر صبح جب مارننگ گلوری کے رنگ برنگے پھول کھلتے ہیں تو ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے قدرت مسکرا کر نئے دن کا استقبال کر رہی ہو

اگر آپ کے پاس تھوڑی سی جگہ اور اچھی دھوپ ہے تو یہ خوبصورت بیل ضرور لگائیں۔ چند ہی ہفتوں میں یہ دیوار، جالی یا گیٹ کو رنگوں سے سجا دے گی
آپ کو مارننگ گلوری کا کونسا رنگ سب سے زیادہ پسند ہے

نیلا،
جامنی،
گلابی یا

سفید

اپنی رائے ضرور کمنٹ کریں، اور اگر آپ کے باغ میں مارننگ گلوری کھلی ہوئی ہے تو اس کی تصویر بھی ہمارے ساتھ شیئر کریں۔

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ🌷 صبح بخیر 🌷اے اللہ! ہماری صبح کو خیر و برکت والی بنا، ہمیں اپنی محبت عطا فرما، ان لوگوں ...
04/08/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

🌷 صبح بخیر 🌷

اے اللہ! ہماری صبح کو خیر و برکت والی بنا، ہمیں اپنی محبت عطا فرما، ان لوگوں کی محبت عطا فرما جن سے تو محبت فرماتا ہے، اور ہمیں ان لوگوں کے راستے پر چلا جن پر تو نے اپنا انعام فرمایا۔

یا رب! ہمارے دلوں کو سکون، ہمارے رزق میں برکت، اور ہمارے اعمال میں اخلاص عطا فرما۔

آمین یا رب العالمین۔

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُعبادت وہ ذریعہ ہے جو ہمیں اللہ کے قریب لے جاتا ہے۔ سچی عبادت وہی ہے جو...
02/08/2026

اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ

عبادت وہ ذریعہ ہے جو ہمیں اللہ کے قریب لے جاتا ہے۔ سچی عبادت وہی ہے جو خلوصِ دل، اخلاص اور سنتِ رسول ﷺ کے مطابق ہو — نہ دکھاوے کے لیے، نہ صرف رسم کے طور پر، بلکہ دل کی گہرائی سے۔ نماز، ذکر، قرآن کی تلاوت اور دعا کو باقاعدگی سے اپنی زندگی کا حصہ بنائیں*

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ اج جمعۃ المبارک کا دن ہے اللہ پاک اس مبارک دن کے صدقے ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے ۔...
31/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اج جمعۃ المبارک کا دن ہے اللہ پاک اس مبارک دن کے صدقے ہمارے تمام گناہوں کو معاف فرمائے ۔اور اپنی رحمت کی بارش نزول فرمائے۔ اور جو بہن بھائی پریشان حال ہیں اللہ پاک ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے اور جو بہن بھائی بزرگ بیمار ہیں اللہ پاک ان کو شفا کاملہ عطا فرمائے اور جو بہن بھائی ہمارے فوت ہو گئے ہیں اللہ پاک ان کو جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔آمین

صبح بخیر

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہاکثر دوست پوچھتے ہیں کہ  بوگن ویلیا کی کٹنگز کو  کامیابی سے کیسے گرو کریں ۔وہ کہتے ہیں کہ...
30/07/2026

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اکثر دوست پوچھتے ہیں کہ بوگن ویلیا کی کٹنگز کو کامیابی سے کیسے گرو کریں ۔
وہ کہتے ہیں کہ ہم ہر سال بوگن ویلیا کی کٹنگز لگاتے ہیں، لیکن اکثر کٹنگز سوکھ جاتی ہیں اس کی وجہ کیا ہے ۔ تو دوستواس کی ایک سب سے بڑی وجہ تو غلط شاخ کا انتخاب ہوتی ہے۔
یاد رکھیں
بہت نرم، ہلکی سبز شاخ نہ لیں۔
بہت پرانی، موٹی اور سخت لکڑی جیسی شاخ بھی نہ لیں۔ بہترین کٹنگ وہ ہے جو نیم سخت ہو،
تقریباً 6 سے 8 انچ لمبی ہو اور اس پر 4 سے 6 نوڈز موجود ہوں۔
درست شاخ منتخب کر لیں تو کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
ہمیشہ صرف ایک کٹنگ نہ لگاٸیں بلکہ 6سے سات کٹنگز لگاٸیں اس سے کامیابی کے چانسز زیادہ ہوتے ہیں

آپ کے خیال میں بوگن ویلیا کی کٹنگ لگانے کا بہترین مہینہ کون سا ہے؟ اپنا جواب اور تجربہ کمنٹ میں ضرور شیئر کریں، تاکہ نئے گارڈنرز بھی سیکھ سکیں۔

#کٹنگ #گارڈننگ #باغبانی #پودے

کیا آپ جانتے ہیں؟ ہر پودے کے پیلے پتے بیماری کی علامت نہیں ہوتے۔بعض اوقات صرف پرانے پتے اپنی عمر پوری ہونے پر خود ہی پیل...
28/07/2026

کیا آپ جانتے ہیں؟

ہر پودے کے پیلے پتے بیماری کی علامت نہیں ہوتے۔

بعض اوقات صرف پرانے پتے اپنی عمر پوری ہونے پر خود ہی پیلے ہو کر گر جاتے ہیں، تاکہ پودا نئی اور صحت مند شاخوں اور پتوں پر اپنی توانائی صرف کر سکے۔

لیکن اگر
بہت زیادہ پتے پیلے ہونے لگیں
مٹی مسلسل گیلی رہے
یا پتوں پر دھبے نظر آئیں
تو پھر یہ کسی مسئلے کی نشاندہی بھی ہو سکتی ہے۔

آپ کے خیال میں پودوں کے پتے پیلے ہونے کی سب سے عام وجہ کیا ہے؟

زیادہ پانی
کم پانی
غذائی کمی
کیڑوں یا بیماری کا حملہ

اپنا جواب وجہ کے ساتھ کمنٹ میں ضرور لکھیں، تاکہ ہم سب ایک دوسرے کے تجربات سے سیکھ سکیں۔

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sabz Bagh Tips posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category