PASHA AGRO Traders Mailsi

PASHA AGRO Traders Mailsi ہمارے ہاں ہمہ قسم کی زرعی ادویات اور بیج دستیاب ہے ۔
پاشا ایگرو ٹریڈرز جو نام ہے اعتماد کا

⸻🌙✨ رمضان مبارک ✨🌙Pasha Agro Traders کی جانب سےتمام مسلمانوں کوماہِ رمضان کی دلی مبارکباداللہ تعالیٰ یہ بابرکت مہینہہم س...
18/02/2026



🌙✨ رمضان مبارک ✨🌙

Pasha Agro Traders کی جانب سے
تمام مسلمانوں کو
ماہِ رمضان کی دلی مبارکباد

اللہ تعالیٰ یہ بابرکت مہینہ
ہم سب کے لیے رحمت، برکت، مغفرت اور ہدایت کا ذریعہ بنائے،
ہمیں روزہ و قیام کی توفیق عطا فرمائے
اور ہمارے گھروں، کاروبار اور زندگی میں
رزقِ حلال، سکون اور ترقی عطا فرمائے۔

اَللّٰهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَمَضَانَ
آمین 🤲

🌱 Pasha Agro Traders
Name of Trust

پریس ریلیزچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی کے سابق صدر شیخ محمد نعیم پاشا سینیئر نائب صدر پنجاب ڈیلر ایسوسییشن تاحیات چ...
11/02/2026

پریس ریلیز
چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی کے سابق صدر شیخ محمد نعیم پاشا سینیئر نائب صدر پنجاب ڈیلر ایسوسییشن تاحیات چیئرمین پیسٹیسائڈ یونین میلسی اور نائب صدر حافظ ممتاز راہ نے بہاولپور میں منعقدہ حبیب بینک لمیٹڈ کی ایک اہم تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر پریزیڈنٹ حبیب بینک، مارکیٹنگ ہیڈ اور جی ایم حبیب بینک سے خصوصی ملاقات بھی ہوئی۔
ملاقات کے دوران زرعی شعبے میں ویلیو ایڈیشن، اجناس خصوصاً گندم کی خریداری اور کاروباری مواقع کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حبیب بینک کے اعلیٰ عہدیداران نے یقین دہانی کرائی کہ میلسی میں ویلیو ایڈیشن اور گندم پرچیز کے منصوبوں کے لیے بزنس کمیونٹی کو بہترین سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔
اس سلسلے میں ایگریکلچر ہیڈ جناب بلال صاحب جلد میلسی کا دورہ کریں گے، جہاں وہ مقامی تاجروں اور کاشتکاروں سے ملاقات کر کے عملی اقدامات کو حتمی شکل دیں گے۔ مزید برآں، گندم کی خریداری کے لیے بزنس مین حضرات کو بینک کی پالیسی کے مطابق فنڈز فراہم کیے جائیں گے، جس سے کاشتکاروں کی فصل کی بروقت اور مؤثر خریداری ممکن ہو سکے گی اور انہیں منصفانہ و بہتر ریٹ حاصل ہوں گے۔
شیخ محمد نعیم پاشا نے اس موقع پر کہا کہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری وہاڑی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھا رہا ہے اور علاقائی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان اقدامات سے زرعی معیشت مضبوط ہوگی، کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا اور کسانوں و تاجروں دونوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

بورے والا سے جناب چودھری صغیر  رامے صاحب، صدر مرکزی انجمن تاجران بوریوالا، اور وہاڑی سے جناب راؤ خلیل احمد صاحب، جنرل سی...
10/02/2026

بورے والا سے جناب چودھری صغیر رامے صاحب، صدر مرکزی انجمن تاجران بوریوالا، اور وہاڑی سے جناب راؤ خلیل احمد صاحب، جنرل سیکرٹری مرکزی انجمن تاجران، جناب شیخ محمد نعیم پاشا صاحب (سابق صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، سینیئر نائب صدر پنجاب ڈیلر ایسوسی ایشن) کو پیسٹی سائیڈ ڈیلر ایسوسی ایشن میلسی کا تاحیات چیئرمین منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کر رہے ہیں

پاشا ایگرو ٹریڈرز میلسی میں معزز مہمانوں کی آمدسابق ایم این اے سعید احمد خان منیس اورسابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیسن...
09/02/2026

پاشا ایگرو ٹریڈرز میلسی میں معزز مہمانوں کی آمد

سابق ایم این اے سعید احمد خان منیس اور
سابق صوبائی وزیر آصف سعید خان منیس
نے پاشا ایگرو ٹریڈرز میلسی تشریف لا کر
شیخ محمد نعیم پاشا کو
چیئرمین پيسٹیسائیڈ یونین میلسی تا حیات منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی۔

یہ ملاقات شیخ محمد نعیم پاشا کی زرعی شعبے کے لیے کی گئی خدمات، قیادت اور تاجر برادری پر اعتماد کا واضح اظہار ہے۔ ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیوں سے نوازے اور وہ آئندہ بھی کسانوں اور زرعی برادری کی مؤثر نمائندگی کرتے رہیں

⸻شیخ محمد نعیم پاشاہ — خدمت، دیانت اور بصیرت افروز قیادت کی روشن مثالشیخ محمد نعیم پاشاہ میلسی کی تاجر برادری میں ایک ای...
08/02/2026



شیخ محمد نعیم پاشاہ — خدمت، دیانت اور بصیرت افروز قیادت کی روشن مثال

شیخ محمد نعیم پاشاہ میلسی کی تاجر برادری میں ایک ایسا معتبر اور قابلِ فخر نام ہے جو دیانت، خدمت، شرافت اور اصول پسندی کی علامت بن چکا ہے۔ بطور صدر پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی آپ نے مسلسل پینتیس (35) برس تک جس خلوص، استقامت اور بے لوث جذبے کے ساتھ تاجر برادری اور عوامی مفاد کی نمائندگی کی، وہ نہ صرف قابلِ تحسین ہے بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے ایک روشن مثال بھی ہے۔

آپ نے تجارت کو محض کاروبار نہیں بلکہ عبادت اور خدمت سمجھ کر انجام دیا۔ ایک معزز، مذہبی اور باوقار گھرانے سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد نعیم پاشاہ کی شخصیت میں دیانت، شفافیت، اخلاقیات اور خوفِ خدا نمایاں طور پر جھلکتا ہے۔ آپ نے ہمیشہ حق و انصاف، اصول پسندی اور اجتماعی مفاد کو ذاتی مفادات پر فوقیت دی، جس کے باعث تاجر برادری میں آپ کو غیر معمولی اعتماد اور احترام حاصل ہوا۔

تاجر برادری کے مسائل ہوں یا ان کے جائز حقوق کا تحفظ—شیخ محمد نعیم پاشاہ ہر فورم پر ایک مضبوط اور مؤثر آواز بن کر سامنے آئے۔ آپ کی قیادت میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی اتحاد، نظم و ضبط اور باہمی اعتماد کی بہترین مثال بنی۔ آپ کا نرم خو، شائستہ اور متوازن اندازِ گفتگو آپ کو نہ صرف تاجروں بلکہ عام عوام میں بھی یکساں طور پر محبوب بناتا ہے۔

آپ کی انہی دہائیوں پر محیط بے لوث خدمات، اعلیٰ کردار اور مثالی قیادت کے اعتراف میں میلسی کے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز نے متفقہ طور پر آپ کو چیئرمین پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن تا حیات منتخب کیا، جو آپ کی شخصیت پر بھرپور اعتماد اور محبت کا واضح ثبوت ہے۔

تقریب کے موقع پر شیخ محمد نعیم پاشاہ کی عظمتِ کردار اس وقت دیدنی تھی جب دوستوں اور چاہنے والوں کی جانب سے پیش کیے گئے تمام ہار آپ نے خود اتار کر انہی دوستوں کے گلے میں ڈال دیے اور عاجزی و انکساری کے ساتھ سب کا شکریہ ادا کیا۔ یہ عمل آپ کی سادگی، بلند ظرفی اور خلوصِ نیت کا عملی مظہر ہے۔

ہم سب اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ وہ شیخ محمد نعیم پاشاہ کو صحتِ کاملہ، درازیٔ عمر اور مزید خدمتِ خلق کی توفیق عطا فرمائے، اور آپ کو تاجر برادری کے لیے ہمیشہ سایۂ رحمت بنائے رکھے۔ آمین۔



منجانب:

شیخ محمد سلیم
صدر
مرکزی انجمن تاجران
ضلع وہاڑی

حافظ غلام اللہ صاحب
ناظمِ اعلیٰ
جمعیت اہلِ حدیث
جنوبی پنجاب

چوہدری اسلم صاحب
چیف ایگزیکٹو آفیسر
الرحیم فرٹیلائزر

ریحان صاحب
چیف ایگزیکٹو آفیسر
ریحان پبلک اسکولز
میلسی

محمد ماجد صاحب
بیورو چیف
پیغام ٹی وی
ضلع وہاڑی

ملک حنیف صاحب

جاوید خان جوئیہ صاحب

قیصر بھٹہ صاحب

راؤ نعیم احمد

چوہدری ثناءاللہ صاحب

تنظیمی استحکام کی ایک مضبوط مثالمیلسی کی کاروباری و زرعی برادری کے لیے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی ہمیشہ ایک منظ...
02/02/2026

تنظیمی استحکام کی ایک مضبوط مثال

میلسی کی کاروباری و زرعی برادری کے لیے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی ہمیشہ ایک منظم اور فعال پلیٹ فارم رہی ہے۔ حال ہی میں جمیل پیلس میلسی میں منعقد ہونے والی ایسوسی ایشن کی سالانہ جنرل میٹنگ نے ایک بار پھر اس تنظیمی مضبوطی اور باہمی اعتماد کی عکاسی کی، جہاں مشاورت، اتفاقِ رائے اور تجربے کو ترجیح دی گئی۔

اجلاس میں پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن میلسی کے بانی صدر شیخ محمد نعیم پاشا کو ان کی 35 سالہ طویل، مسلسل اور مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں متفقہ طور پر تاحیات چیئرمین نامزد کیا گیا، جبکہ ملک امیر بخش کو تاحیات وائس چیئرمین اور تحصیل میلسی کا کوآرڈینیٹر مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ فیصلہ اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ تنظیمیں افراد کے تجربے اور خدمات کو کس قدر اہمیت دیتی ہیں۔

شیخ محمد نعیم پاشا نہ صرف میلسی بلکہ صوبائی سطح پر بھی ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں اور اس وقت پنجاب پیسٹی سائیڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ اسی طرح ملک امیر بخش بھی بطور صوبائی سیکرٹری اطلاعات اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں نبھا رہے ہیں، جو ان کی صلاحیتوں اور اعتماد کا مظہر ہے۔

اس موقع پر مقامی و مرکزی تاجر تنظیموں کے صدور، شیخ محمد سلیم، سید شیراز حسین کاظمی ایڈووکیٹ اور ملک عبدالجبار ملتانی نے اپنے خطابات میں دونوں شخصیات کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسی قیادت ہی تنظیموں کو مضبوط اور دیرپا بناتی ہے۔

مزید برآں، تنظیمی جمہوریت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کے لیے موجودہ کابینہ کو تحلیل کرتے ہوئے آئندہ انتخابات کے لیے ایک بااختیار الیکشن کمیٹی بھی تشکیل دی گئی، جس میں حافظ غلام اللہ، سید شیراز حسین کاظمی، ملک عبدالجبار ملتانی، چوہدری محمد نعیم اور رائے عقیل شہزاد شامل ہیں۔

اجلاس میں شہر بھر سے تعلق رکھنے والے پیسٹی سائیڈ ڈیلرز کی بھرپور شرکت نے اس بات کو ثابت کیا کہ ایسوسی ایشن نہ صرف متحد ہے بلکہ مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بھی پرعزم ہے۔ بلاشبہ یہ اجلاس میلسی میں تنظیمی استحکام اور باہمی اعتماد کی ایک مثبت مثال کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

🌟 اعلانِ خاص برائے کسان بھائیوں! 🌟پاشا ایگرو ٹریڈرز پر اب دستیاب ہیں اعلیٰ معیار کی پیاز کی اقسام اور پنیری:🧅 ہائبرڈ پیا...
05/12/2025

🌟 اعلانِ خاص برائے کسان بھائیوں! 🌟
پاشا ایگرو ٹریڈرز پر اب دستیاب ہیں اعلیٰ معیار کی پیاز کی اقسام اور پنیری:

🧅 ہائبرڈ پیاز 0748
🧅 سن سٹار
🧅 سکورا
🧅 ڈائو
🧅 دیسی پیاز
🧅 نصر پوری
🧅 پھلکارا
🌱 مہران کی پریمیئم پنیری
پنیری دیکھنے کے لئے علی زین زرعی فارم بستی امی پور میلسی تشریف لائے شکریہ
رابطہ نمبر: 03008627242
رانا عبدالستار صاحب

⚡ اعتماد، معیار اور بہترین پیداوار — سب کچھ ایک ہی جگہ!
اپنی فصلوں کو بہترین آغاز دینے کے لیے آج ہی تشریف لائیں یا رابطہ کریں۔

📞 رابطہ نمبر:
0334-9633794
0300-5956634

✨ پاشا ایگرو ٹریڈرز — کسانوں کا قابلِ اعتماد ساتھی! ✨

LAHORE: Officials of the Punjab Pesticide Dealers Association (PPDA) posed for a group photo with Director General Pest ...
01/12/2025

LAHORE:
Officials of the Punjab Pesticide Dealers Association (PPDA) posed for a group photo with Director General Pest Warning, Dr. Amir Rasool, at his office on Monday. The meeting focused on the ongoing computerization of agricultural chemical and fertilizer licenses as Punjab moves towards a fully digitized and paperless licensing system.

Senior Vice President of PPDA, Sh. Muhammad Naeem Pasha, also joined the meeting and played an active role in the discussion regarding the digital transformation of the licensing framework.

Alhamdulillah!Pasha Agro Traders has proudly secured the 2nd Position in the South Region in Bayer (Dekalb) Seeds Annual...
01/12/2025

Alhamdulillah!
Pasha Agro Traders has proudly secured the 2nd Position in the South Region in Bayer (Dekalb) Seeds Annual Performance Awards.

It is a great honor for us that our respected Director,
Sheikh Muhammad Naeem Pasha,
received this prestigious award from Bayer officials during the Annual Meeting held in Lahore.

This achievement is the result of Allah’s blessings, continuous hard work, the trust of our farmers, and the dedication of our entire team.
We sincerely thank all our customers, distributors, and well-wishers whose support made this success possible.

Pasha Agro Traders will continue to serve our farmers with
trust, quality, and excellence — just as always.

Thank you for your support.
Pasha Agro Traders — Mailsi
🥰🥰🥰🥰

27/11/2025

خبر غم!
پاشا ایگرو ٹریڈرز کے سیلز منیجر محمد بلال صاحب کی بھانجی کا بقضہ الہی سے انتقال ہو گیا ہے جس کی نماز جنازہ بعد نماز عشاء 7:30 بجے بستی شور کوٹ میں ادا کی جائے گی۔
نماز جنازہ میں شرکت فرما کر ثواب داران حاصل کریں۔😢
إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

سائلج بنانے میں اِن آکیولنٹ (Inoculant) کا کردار 🧫🌽🐄اِن آکیولنٹ ایسے فائدہ مند بیکٹیریا ہیں جو سائلج کے خمیر کے عمل کو ت...
20/11/2025

سائلج بنانے میں اِن آکیولنٹ (Inoculant) کا کردار 🧫🌽🐄

اِن آکیولنٹ ایسے فائدہ مند بیکٹیریا ہیں جو سائلج کے خمیر کے عمل کو تیز، محفوظ اور معیاری بناتے ہیں۔



🔬 اہم فائدے
• خمیر کا عمل تیز → pH جلدی کم
• غذائیت اور پروٹین بہتر محفوظ
• نقصان دہ جراثیم کی روک تھام
• ذائقہ بہتر → جانور زیادہ کھاتے ہیں
• سائلج لمبے عرصے تک خراب نہیں ہوتی



🧪 اقسام
• Homofermentative → تیز لیکٹک ایسڈ، فوری pH ڈراپ
• Heterofermentative → زیادہ ایروبک استحکام
• Combination → بہترین خمیر + زیادہ پائیداری



⚙️ استعمال

پانی میں حل کر کے چارے پر یکساں اسپرے کریں (1–2 لیٹر فی ٹن)، سائلج کو بھر کر اچھی طرح دبائیں اور بند کریں۔



📌 نوٹ

Lactobacillus plantarum کے استعمال سے pH صرف 2–3 دن میں 4.0 سے کم ہو جاتا ہے، جو اعلیٰ معیار کی سائلج کی نشانی ہے۔



📍 AVAILABLE AT PASHA AGRO TRADERS

📞 0333-6276633

✨ A Proud Moment & A New Beginning! ✨We are pleased to share that Mr. Zawar has successfully completed his journey at th...
19/11/2025

✨ A Proud Moment & A New Beginning! ✨

We are pleased to share that Mr. Zawar has successfully completed his journey at the Sale Office in Greenlet and has now begun an exciting new chapter with Comega Life Sciences as a Zonal Manager.

On this special occasion, our Proprietor, Sh. Muhammad Naeem Pasha, extends his heartfelt congratulations and best wishes. He prays for Mr. Zawar’s continued success, growth, and achievements in this new role.

👏 Pasha Agro Traders Mailsi proudly acknowledges his dedication and hard work, and we wish him an outstanding future ahead.

🌟 Best of luck, Mr. Zawar!
May this new journey bring greater milestones and remarkable success.

Address

Mailsi

Telephone

+9230096337974

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when PASHA AGRO Traders Mailsi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share