Gillani Builders

Gillani Builders We build your dream house.

26/05/2026

Management is Pleased to inform that GILLANI BUILDERS & CONTRACTOR Office and Projects will remain closed from Wednesday 27th May 2026 to Friday 29th May 2026 on Account of Eid- ul-Azha, Saturday 30th May 2026 will be observed as normal working day.

We Wish You all a Very HAPPY EID.

04/05/2026

پاکستان میں ہر سال تقریبا 2 لاکھ جائیدادوں کی خریدوفروخت ہوتی ہے۔ اور 3 لاکھ لوگ کم بجٹ ہونے کی وجہ سے فائلز خریدتے ہیں۔ اگر تین لاکھ لوگوں نے کوئی فائل خریدی ہو جس میں اوسطا 20 لاکھ فی فائل جمع کیے ہوں تو تقریبا اس وقت 60 ارب روپے ڈیویلپرز کے پاس موجود ہیں۔ مارکیٹ میں اس وقت 70 فیصد مائنس میں فائلز سیل ہو رہی ہیں یعنی 60 ارب روپے میں سے 36ارب روپے پاکستانی گنوا چکے ہیں۔

اگر ادارے ڈیویلپرز کا “ترلا” کر کے صرف انُکو ڈیویلپمنٹ پر مجبور ہی کر دیں تو یہ 60 ارب روپے دوبارہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں آ سکتے ہیں اور ملک میں سرمائے کی گردش ہو گی اور رئیل اسٹیٹ اور اس سے متعلقہ 80 مزید انڈسٹریز بھی چل سکتی
ہیں۔

01/05/2026

آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کرتے ہیں کہ انکا پسندیدہ کھانا تو بس روٹی اور چٹنی ہے👇

💕آج کی پوسٹ ان عظیم مردوں کے نام
جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں سے , اپنی ماں , بہن , بیوی , بیٹی کے لۓ گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں اور ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگا کر کہتے ہیں , تم لوگ کھاٶ میں تو راستے میں کھاتا آیا ہوں

💕آج کی پوسٹ ان عظیم جوانوں کے نام
جو شادی کے چند دن بعد پردیس کی فلاٸٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا ATM بن جاتے ہیں ۔ ۔ جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا

💕آج کی پوسٹ ان سب مزدوروں , سپرواٸزروں اور فیلڈ افسروں کے نام

جو دن بھر کی تھکان کے ٹوٹے بدن کے باوجود , اپنے بیوی بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کے لۓ رات کو واٸس ایپ (voice app)کال کرنا نہیں بھولتے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

💕آج کی پوسٹ ان سب دکانداروں اور سیلزمینوں کے نام "
جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا کر کہتے ہیں : باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے

💕" آج کی پوسٹ ان سب عظیم مردوں کے نام "
جو مکل کے کسی ایک کونے سے ڈراٸیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت دے کر آتے ہوۓ اپنی بیٹی کے لۓ کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے

💕آج کی پوسٹ ان معزز افسران کے نام

💕جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے , مگر اپنے بچوں کے رزق کے لۓ سینٸیر اور سیٹھ کی گالیاں کھا کر بھی مسکرا دیتے ہیں ۔

" آج کی پوسٹ ان عظیم کسانوں کے نام "
جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لۓ پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔

آج کی پوسٹ میرے والد صاحب کے نام
جنہوں نے مجھے زندگی دی اور زندگی بنا کر بھی دی

آج کی پوسٹ ہر نیک نفس , ایماندار اور محبت کرنے والے باپ , بھاٸی , شوہر اور بیٹے کے نام
جو اپنے لۓ نہیں اپنے گھر والوں کے لۓ کماتے ہیں

جنکا کوٸی عالمی دن نہیں ہوتا ۔ ۔
مگر ہر دن ان کے لۓ عالمی دن ہوتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
کیونکہ جن کے لۓ وہ محنت کرتے ہی

01/05/2026

آخر یہ ہے کیا؟؟؟
اسکو کیوں کہتے ہیں؟
کیا آپ کو اسکی تاریخ پتہ ہے؟؟
نہیں؟؟
چلیں آئیں اسکی تاریخ سنتے ہیں۔۔ 😊

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج (یکم مئی) مزدوروں کے حقوق کا عالمی دن منایا جارہا ہے۔ کیا اپکو معلوم ہے کہ یہ دن شکاگو میں مزدوروں کی جانب سے کے جانے والے #احتجاج پر امریکی حکومت کی جانب سے تشدد کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے مزدوروں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔

یکم مئی 1886 میں چند مزدور رہنماؤں کی اپیل پرشکاگو کی فیکٹریوں میں کام کرنے والے 4 لاکھ مزدوروں کی جانب سے ہڑتال کی گئی، ہڑتال اس قدر کامیاب تھی کہ ایک امریکی اخبار نے لکھا کہ کسی ایک بھی فیکٹری کی چمنی سے دھواں اٹھتا دکھائی نہیں دیا۔مزدوروں نے نا صرف یہ کہ ہڑتال کی بلکہ شکاگو کے’ہے مارکیٹ اسکوائر‘پراحتجاج کے لیے جمع ہونے لگے۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق 25،000 مزدور احتجاج کے لیے جمع ہوئے تھے۔
مزدوروں کا مطالبہ تھا کہ ان کے کام کرنے کے اوقات 14 گھنٹے سے گھٹا کر 08 گھنٹے کیے جائیں اور اس مطالبے میں مقامی، غیر مقامی، #ہنرمند اور #مزدور سب ہی شامل تھے۔
مئی کی چار تاریخ تک یہ احتجاج پرامن طریقے سے جاری رہا ۔لیکن 4 مئی کی رات کواچانک کہیں سے 180 پولیس افسران کا دستہ نمودارہوا جس نے مظاہرین سے منتشرہونے کو کہا۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم پر امن احتجاج کررہے ہیں کہ اچانک کہیں سے ایک بم #پولیس اہلکاروں پرآگرا جس کے بعد پولیس نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔
ایک محتاط اندازے کے مطابق اس میں 4 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی درست تعداد آج تک طے نہیں کی جاسکی۔

یکم مئی اپنے #خونِ_ناحق کی سرخ پیغمبری کا دن ہے
یکم مئی زندگی کا اعلان رنگ ہے زندگی کا دن ہے

اس واقعے کے چار سال بعد 4 مئی کو ہونے والے سانحے میں جاں بحق ہونے والے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے عالمگیر مظاہروں کا اعلان کیا گیا جو انتہائی کامیاب رہا۔
اس واقعے کے تقریباً 51 سال بعد 1937 میں امریکہ کے زیادہ ترمزدور آٹھ گھنٹے کام کرنے کا حق حاصل کرچکے تھے۔
افسوس کی بات یہ ہے کہ آج جب دنیا بھر میں آٹھ گھنٹے کام کا حصول رائج ہوچکا ہے۔ لیکن پاکستان میں یہ اصول صرف کاغذوں کی حد تک رائج ہے۔ لیکن مزدوروں کے حالات آج بھی بہت خراب ہیں۔

اس شہرمیں مزدورجیسا دربدرکوئی نہیں
جس نے سب کے گھر بنائے اس کا گھر کوئی نہیں



19/03/2026

Management is Pleased to inform that GILLANI BUILDERS & CONTRACTOR Office and Projects will remain closed from Friday 20th March 2026 to Wednesday 25th March 2026 on Account of Eid- ul-Fitar, Thursday 26th March 2026 will be observed as normal working day.

We Wish You all a Very HAPPY EID.

Address

Office 5-A Commercial, Bismillah Housing Scheme, G. T Road
Lahore
54000

Opening Hours

Monday 08:00 - 21:00
Tuesday 08:00 - 21:00
Wednesday 08:00 - 21:00
Thursday 08:00 - 21:00
Saturday 08:00 - 21:00

Telephone

+923324457787

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gillani Builders posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category