26/03/2026
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
ایم/ایس میراحمداینڈکو کے( سی ای او ) جناب راشد فارس چوہدری کی جانب سے سٹار الیون کالابن کو دوسری مرتبہ فائنل جیتنے پر دلی مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
پوری ٹیم داد کی مستحق ہے، خصوصاً ننے منے آل راؤنڈر عمران فاروق کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پہلے دن سے غیر معمولی کارکردگی سے میچ کا رخ موڑنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی اس شاندار پرفارمنس کے اعتراف میں جناب راشد فارس چوہدری کی جانب سے انہیں تیس ہزار روپے(30,000) نقد انعام دینے کا اعلان کیا جاتا ہے۔
اسی کے ساتھ سپر کنگ کوٹلی کو بھی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں، جنہوں نے مسلسل بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل تک رسائی حاصل کی۔
مزید برآں، فاتح اور رنر اپ دونوں ٹیموں کے اعزاز میں ایک پرتکلف عشائیہ بھی پیش کیا جائے گا۔
*سٹار الیون* اور *سپر کنگ* کے معزز کپتان حضرات سے گزارش ہے کہ دعوت قبول فرماتے ہوئے باہمی مشاورت کے بعد ایک مناسب وقت کا تعین کریں تاکہ میر احمد اینڈ کمپنی کے ساتھ ایک شام ڈنر کے ذریعے اس کامیابی کو مزید یادگار بنایا جا سکے۔
منجانب: ایم/ایس میر احمد اینڈ کمپنی