04/07/2026
سیون سکوائر، لیک روڈ، بی بلاک، ٹاپ سٹی، اسلام آباد/راولپنڈی کے سرمایہ کاروں کے لیے اہم پیغام
سیون سکوائر پروجیکٹ کا آغاز عمران اشرف چوہدری اور Arsska Marketing بمعہ اس کے پارٹنرز کے درمیان جوائنٹ وینچر (JV) کے تحت ہوا تھا۔
ہمارے مؤقف اور معاہداتی حقوق کے مطابق، Arsska Marketing بمعہ اس کے پارٹنرز کے پاس اس پروجیکٹ کے G+7 یعنی مجموعی طور پر 9 لیولز تک مارکیٹنگ اور کنسٹرکشن کے حقوق موجود تھے۔
بعد ازاں فریقین کے درمیان سیلز، مالی لین دین اور مبینہ ڈبل فائلز سمیت مختلف معاملات پر تنازعات پیدا ہوئے، جس کے بعد معاملہ عدالت تک پہنچ گیا اور اس وقت قانونی کارروائی جاری ہے۔
تمام سرمایہ کاروں سے اپیل ہے کہ جب تک Arsska Marketing بمعہ اس کے پارٹنرز اور عمران اشرف چوہدری کے درمیان معاملات مکمل طور پر واضح اور حل نہیں ہو جاتے، سیون سکوائر، لیک روڈ، بی بلاک، ٹاپ سٹی، اسلام آباد/راولپنڈی میں کسی بھی قسم کی نئی سرمایہ کاری یا لین دین سے گریز کریں۔
اپنی زندگی بھر کی محنت اور خون پسینے کی کمائی ایسے وقت میں خطرے میں نہ ڈالیں جب پروجیکٹ سے متعلق اہم معاملات ابھی متنازع اور عدالت میں زیرِ سماعت ہیں۔
جب تمام معاملات واضح اور حل ہو جائیں گے تو عوام اور سرمایہ کاروں کو باقاعدہ آگاہ کیا جائے گا۔ تب تک ہمارا پیغام واضح ہے:
سرمایہ کاری سے پہلے مکمل تحقیق کریں، تمام دستاویزات اور فائلوں کی تصدیق کریں اور معاملات کی وضاحت تک سرمایہ کاری سے گریز کریں۔
نوٹ: اس پوسٹ اور ویڈیو کا مقصد عوامی آگاہی اور سرمایہ کاروں کو محتاط کرنا ہے۔ بعض معاملات عدالت میں زیرِ سماعت ہیں اور حتمی قانونی فیصلہ متعلقہ عدالت کا اختیار ہے۔
Nasir Mehmood