ڈیجیٹل ٹی وی اسلام آباد

ڈیجیٹل ٹی وی اسلام آباد Digital TV islamababad is a platform that not only presents current news it's present also story, s protests, press conference, all related content in news

22/08/2026

تحریک صوبہ ہزارہ اور صوبہ تحریک ہزارہ دو الگ الگ جماعتیں ہیں تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی رجسٹرڈ جماعت ہے جبکہ صوبہ تحریک ہزارہ سردار یوسف کی جماعت ہے بابا حیدر زمان نے نواز شریف کے خلاف الیکشن لڑا اور نواز شریف نے تحریک صوبہ ہزارہ کو نقصان پہنچانے کے لیئے اپنی ہی جماعت کے سردار یوسف کو ایک نئی جماعت بنانے کا مشورہ دیا تا کہ یہ آپس میں بٹ جائیں اور ایک جماعت بنانے کے باوجود اپنی بنائی ہوئی پارٹی کو چھوڑ کر ن لیگ کے ٹکٹ پر سردار یوسف الیکشن لڑتا آ رہا ہے سردار یاسر کڑلال کا پریس کانفرنس میں انکشاف


















11/08/2026

سردار تنویر الیاس کی سوسائیٹی کا کیس نیب میں پہنچ گیا تاج ریذڈنشیا کے خلاف شدید نعرے بازی متاثرین کا اپنی رقم کامطالبہ

08/08/2026

gugRKHAN METO CITY IN NAIB

01/08/2026

یہ غدار پیدا کرنے والی فیکٹری کہاں ہے ؟ پریس کلب کے باہر اسلامی جمعیت طلبہ کا کشمیری عوام کے حقوق سبوتاژ کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ /Islamabad # # Kashmir

'87 مربع اراضی کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے'، ن لیگی رہنماؤں پر عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونے کا الزامصاحبزادہ یوسف اکرم عباسی...
21/07/2026

'87 مربع اراضی کا فیصلہ ہمارے حق میں ہے'، ن لیگی رہنماؤں پر عدالتی فیصلے پر عمل نہ ہونے کا الزام

صاحبزادہ یوسف اکرم عباسی کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے کو مسخ کر کے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب فوری مداخلت کریں۔

18/07/2026

حاجی صادق خان اچکزئی کے ساتھ مبینہ ناروا سلوک کی مذمت، غیرجانبدار تحقیقات کا مطالبہ
اسلام آباد()مظلوم عوامی تحریک پاکستان نے پارٹی چیئرمین حاجی صادق خان اچکزئی کے ساتھ زیارت میں پیش آنے والے مبینہ ناروا سلوک، ان کے ذاتی محافظوں کی گرفتاری اور مقدمات کے اندراج کی شدید مذمت کرتے ہوئےمطالبہ کیا ہے کہ واقعے کا فوری نوٹس لیکر غیرجانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، گرفتار کارکنوں اور محافظوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے، کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی، دہشت گردی سے نمٹنے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین، جرگوں اور مقامی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے، پارٹی کے مرکزی ترجمان اسد اللہ خان حقانی، راولپنڈی ڈویژن کے ضلعی صدر ندیم جاوید عرف نومی نے پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان اس وقت نازک حالات سے گزر رہا ہے اور ایسے وقت میں امن، مذاکرات اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حاجی صادق خان اچکزئی ایک معروف سماجی شخصیت، تاجر اور فلاحی کاموں میں پیش پیش رہنے والے رہنما ہیں، جو بلوچستان سمیت ملک بھر میں روزگار کی فراہمی اور مستحق افراد کی مدد کے حوالے سے جانے جاتے ہیں۔پارٹی رہنماؤں کے مطابق زیارت میں شہداء کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کے بعد واپسی پر حاجی صادق خان اچکزئی کے قافلے کو مبینہ طور پر روکا گیا، ان سے پوچھ گچھ کی گئی اور ان کے تین ذاتی محافظوں کو اسلحہ لائسنس سے متعلق معاملات پر گرفتار کر لیا گیا۔ پارٹی کا مؤقف ہے کہ یہ کارروائی سیاسی بنیادوں پر کی گئی۔مرکزی ترجمان اسد اللہ حقانی نے کہا کہ سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کرنا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ واقعے کا فوری نوٹس لیا جائے، گرفتار کارکنوں اور محافظوں کو بلا تاخیر رہا کیا جائے اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ ڈالنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔پریس کانفرنس میں بلوچستان کے امن و امان کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ رہنماؤں نے کہا کہ دہشت گردی سے نمٹنے اور صوبے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے قبائلی عمائدین، جرگوں اور مقامی قیادت کو اعتماد میں لیا جائے، کیونکہ مسائل طاقت کے بجائے مذاکرات سے حل کیے جا سکتے ہیں۔پارٹی نے مطالبہ کیا کہ زیارت واقعے اور دیگر حالیہ واقعات کی تحقیقات کے لیے مکمل طور پر غیرجانبدار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے اور اس کی سفارشات پر عملی طور پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔رہنماؤں نے کہا کہ بلوچستان کے وسائل پر سب سے پہلے بلوچستان کے عوام کا حق ہے، نوجوانوں کو روزگار، تعلیم اور ترقی کے مساوی مواقع فراہم کیے جائیں اور صوبے کی محرومیوں کا خاتمہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک اور دیگر ترقیاتی منصوبے بلوچستان کے عوام کی خوشحالی کا ذریعہ بننے چاہئیں۔افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے عمل کو اصولی طور پر درست قرار دیتے ہوئے پارٹی نے مطالبہ کیا کہ کارروائیوں کے دوران محب وطن پاکستانی قبائل اور شہریوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے۔پریس کانفرنس کے دوران پارٹی رہنماؤں نے واضح کیا کہ مظلوم عوامی تحریک پاکستان الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے اور ملک بھر میں اپنی تنظیم سازی مکمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد آن لائن رکنیت سازی کا باقاعدہ آغاز بھی کیا جائے گا۔آخر میں پارٹی نے حکومت پر زور دیا کہ بلوچستان میں امن و استحکام کے لیے تمام سیاسی، قبائلی اور سماجی قوتوں کو ساتھ لے کر چلتے ہوئے آئینی و جمہوری حقوق کا احترام کیا جائے، تاکہ صوبے میں دیرپا امن اور ترقی کی راہ ہموار ہو سکے۔

16/07/2026

Cbr Residenshia effecties demand plots or mony back with interest
# **سی بی آر ریزیڈنشیا کے متاثرین کو فوری انصاف فراہم کیا جائے، حبیب الرحمن، شیخ نصیر**

**اسلام آباد (نمائندہ خصوصی):** سی بی آر ریزیڈنشیا کے متاثرین کے نمائندوں **حبیب الرحمن** اور **شیخ نصیر** نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری انصاف فراہم کرتے ہوئے ان کی جمع پونجی واپس کی جائے یا متبادل پلاٹس فراہم کیے جائیں۔

حبیب الرحمن نے کہا کہ سی بی آر ریزیڈنشیا میں سرمایہ کاری کرنے والے ہزاروں شہری کئی برسوں سے مشکلات کا شکار ہیں، مگر انہیں آج تک انصاف نہیں مل سکا۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرین نے باقاعدہ ادائیگیاں کیں اور اس وقت آئی ایٹ اسلام آباد میں قائم سوسائٹی کے دفتر سے مسلسل رابطے میں رہے۔ ان کے مطابق اس وقت سلیم خان سیکرٹری جنرل تھے جبکہ متاثرین کے پاس ممبرشپ کارڈز، رسیدیں اور دیگر تمام متعلقہ دستاویزات آج بھی محفوظ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کو بتایا گیا تھا کہ الفجر گروپ لینڈ پرووائیڈر ہے جبکہ سی بی آر ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی منصوبے کی ذمہ دار ہے۔ اسی یقین دہانی پر لوگوں نے 2017 میں سرمایہ کاری کی، جس کے بعد انہیں باقاعدہ الاٹمنٹ لیٹرز بھی جاری کیے گئے، تاہم بعد میں پلاٹس دینے سے انکار کر دیا گیا۔

حبیب الرحمن نے الزام عائد کیا کہ **سی بی آر ریزیڈنشیا ہاؤسنگ سوسائٹی کے صدر الطاف بٹ** اور دیگر متعلقہ افراد کی جانب سے 2023 میں منصوبے سے متعلق زمین فیصل ٹاؤن کے حوالے کر دی گئی، جبکہ متاثرین سے وصول کی گئی رقوم کے باوجود انہیں نہ پلاٹس دیے گئے اور نہ ہی ان کی سرمایہ کاری واپس کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کے پاس اس حوالے سے تمام دستاویزی ثبوت، خطوط اور الاٹمنٹ لیٹرز موجود ہیں۔

متاثرین کے نمائندے **شیخ نصیر** نے کہا کہ تقریباً 18 سے 19 سو خاندان اس معاملے سے متاثر ہوئے ہیں، جن میں بیوائیں، بزرگ شہری اور متوسط طبقے کے افراد شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی، بچوں کے مستقبل اور شادیوں کے لیے جمع کیا گیا سرمایہ اس منصوبے میں لگایا، لیکن آج وہ شدید مالی اور ذہنی مشکلات کا شکار ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرین آئی سی ٹی، ایف آئی اے اور دیگر متعلقہ اداروں سے بھی رجوع کر چکے ہیں، مگر انہیں اب تک کوئی مؤثر ریلیف نہیں ملا۔ ان کے مطابق بعض متاثرین کو دیے گئے چیکس بھی آج تک کیش نہیں ہو سکے، جس سے متاثرین کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

شیخ نصیر نے میڈیا سے اپیل کی کہ وہ اس مسئلے کو بھرپور انداز میں اجاگر کرے تاکہ ہزاروں متاثرہ خاندانوں کو انصاف مل سکے۔ انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور تمام متاثرین کو جلد از جلد ان کی رقوم واپس یا متبادل پلاٹس فراہم کیے جائیں۔


#متاثرین #انصاف #احتساب #پاکستان #خبریں

12/07/2026

Young dr protest at national press club justus For Dr mahnoor queta

09/07/2026

Unveiling innovation in Rawalpindi,
Jetour T2 PHEV takes the wheel.
• • • • •
Launch & Location
• • • Road • • • •
EV & Tech Focus
• • • • • • • •
Automotive Community
• • • • • • • •

Address

I-9-4 Islamabad
Islamabad
44000

Telephone

+923463039533

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ڈیجیٹل ٹی وی اسلام آباد posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ڈیجیٹل ٹی وی اسلام آباد:

Shortcuts

Share