Water & Power Yasin

Water & Power Yasin Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Water & Power Yasin, Electrician, Yasin, Hunza.

30/08/2026

اطلاعِ عام
تمام عوام الناس کو بذریعہ ہٰذا نوٹس مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ دنوں سیلیہارنگ پاور ہاؤس کے چینل، ہیڈ ورکس اور فوربے کی صفائی ایکسکیویٹر کے ذریعے کی گئی، جس کے نتیجے میں مٹی، ریت، بجری اور دیگر ملبہ چینل کے مختلف مقامات پر موجود ہے۔
لہٰذا عوام الناس کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ چینل کے اندر یا اس کے اطراف موجود ریت، بجری، مٹی اور دیگر ملبہ اٹھانا، فروخت کرنا، منتقل کرنا یا کسی بھی قسم کے ذاتی استعمال میں لانا سختی سے منع ہے۔
مزید برآں، ٹریکٹر، ٹرالی یا دیگر بھاری گاڑیوں کو چینل کے راستے سے گزارنا بھی ممنوع ہے، کیونکہ اس سے دوبارہ مٹی، ریت، بجری اور دیگر ملبہ چینل میں گرنے کا خدشہ ہے، جس کے نتیجے میں پانی کی روانی اور پاور ہاؤس کے آپریشن میں رکاوٹ پیدا ہو سکتی ہے۔
لہٰذا عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ بجری، ریت، مٹی اور دیگر ملبہ کی اٹھائی، خرید و فروخت یا منتقلی سے مکمل اجتناب کریں۔
خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
واٹر اینڈ پاور سب ڈویژن یاسین

25/08/2026

عوامی اطلاع

تمام معزز صارفینِ بجلی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سیلیہارنگ پاور ہاؤس کے سربند، چینل، ریزروائر اور ہیڈ ورکس میں جمع شدہ بجری، مٹی اور دیگر رکاوٹوں کی صفائی و بحالی کے لیے مورخہ 27 اگست 2026 تا 28 اگست 2026 (بروز جمعرات و جمعہ) ایکسکیویٹر کے ذریعے خصوصی کام انجام دیا جائے گا۔

مذکورہ کام کے دوران سیلیہارنگ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی مکمل طور پر بند رہے گی۔ تاہم محکمہ واٹر اینڈ پاور دیگر دستیاب پاور ہاؤسز کی پیداوار کو مدنظر رکھتے ہوئے حسبِ ضرورت متبادل بنیادوں پر بجلی کی فراہمی کی کوشش کرے گا۔

عوام الناس سے درخواست ہے کہ کام کی بروقت اور محفوظ تکمیل کے لیے محکمہ کے ساتھ تعاون فرمائیں۔ اس عارضی تعطل سے ہونے والی زحمت پر محکمہ معذرت خواہ ہے اور آپ کے صبر و تعاون کا شکر گزار ہے۔
ایس ڈی او واٹر اینڈ پاور سب ڈویژن یاسین

25/08/2026

اطلاعِ عام

عوام الناس کو اطلاع دی جاتی ہے کہ سیلی ھرنگ پاور ہاؤس کے سربند میں بجری اور مٹی کی غیر معمولی مقدار جمع ہونے کے باعث پاور ہاؤس کی بجلی کی پیداوار میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔

لہٰذا پاور ہاؤس اور چینل اسٹاف کی معاونت سے صفائی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے۔ صفائی کے عمل کے دوران پاور ہاؤس آج شام 4:30 بجے سے 7:00 بجے تک بند رہے گا۔

عوام الناس سے تعاون کی درخواست ہے۔ صفائی کا کام مکمل ہوتے ہی بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

واٹر اینڈ پاور سب ڈویژن یاسین

23/08/2026

اطلاعِ عام

عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ سیلیہارنگ پاور ہاؤس میں اچانک مکینیکل خرابی کے باعث 1 میگاواٹ کا یونٹ بند ہو گیا ہے۔ خرابی کے ازالے کے لیے متعلقہ عملہ، بمعہ مکینیکل ماہرین، ہنگامی بنیادوں پر کام میں مصروف ہے۔
خرابی دور ہوتے ہی یونٹ کو دوبارہ چلا کر بجلی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔ محکمہ اس عارضی تکلیف پر معذرت خواہ ہے اور یقین دلاتا ہے کہ مسئلے کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
واٹر اینڈ پاور سب ڈویژن یاسین

08/08/2026

عوامی اطلاع

محکمہ برقیات یاسین

عوامِ یاسین اور معزز صارفینِ بجلی کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کل مورخہ 9 اگست، بروز اتوار، محکمہ برقیات یاسین، اپنی مدد آپ کے تحت، انجمنِ تاجران، نمبرداران اور عمائدینِ علاقہ کی باہمی مشاورت سے فوربے اور چینل کی صفائی کے سلسلے میں سیلی ہرنگ پاور ہاؤس سے بجلی کی فراہمی صبح 7:00 بجے سے دوپہر 1:00 بجے تک معطل رہے گی۔

لہٰذا تمام معزز صارفین سے گزارش ہے کہ بجلی کی اس عارضی بندش کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے محکمہ برقیات کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

شکریہ

ایس ڈی او
ای اینڈ ایم یاسین

08/08/2026

عوامی اطلاع

محکمہ برقیات یاسین

محکمہ برقیات یاسین کی جانب سے معزز صارفینِ بجلی اور عوام الناس کو مطلع کیا جاتا ہے کہ یاسین کے تینوں پاور ہاؤسز فعال ہیں اور بجلی کی پیداوار جاری ہے۔

سیلی ہرنگ پاور ہاؤس میں تین یونٹس نصب ہیں۔ ایک یونٹ کی پیداواری گنجائش 1000 کلوواٹ، دوسرے کی 800 کلوواٹ جبکہ تیسرے یونٹ کی گنجائش 600 کلوواٹ ہے، اس طرح مجموعی پیداواری گنجائش 2400 کلوواٹ بنتی ہے۔ پانی کی کمی کے باعث اس وقت پہلے یونٹ سے تقریباً 750 کلوواٹ، دوسرے یونٹ سے 550 کلوواٹ اور تیسرے یونٹ سے تقریباً 360 کلوواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، یعنی مجموعی طور پر تقریباً 1660 کلوواٹ جنریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ پاور ہاؤس تک پانی کی فراہمی متعلقہ سول ڈپارٹمنٹ کی ذمہ داری ہے۔ پانی کی مناسب فراہمی کی صورت میں جنریشن اور وولٹیج میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

تھوئی پاور ہاؤس فعال ہے اور تقریباً 1300 کلوواٹ کی پیداواری گنجائش کے مقابلے میں اس وقت تقریباً 1150 کلوواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔

نازبر پاور ہاؤس کے دو یونٹس میں سے ایک یونٹ فعال ہے، جبکہ دوسرے یونٹ کے پیڈز اور سلیو برن آؤٹ ہونے کے باعث یونٹ بند ہے۔ پیڈز اور سلیو کی مرمت و تبدیلی کا کام گلگت ورکشاپ میں جاری ہے اور یونٹ کو جلد بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

فعال یونٹ سے اس وقت تقریباً 350 کلوواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے۔

تاہم پاور ہاؤسز کو پانی کی مناسب فراہمی کے حوالے سے مسائل درپیش ہیں۔ فوربے چینل اور ریزروائر کی صفائی کا عمل مکمل ہونا ضروری ہے۔ متعلقہ سول ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے پانی کی مناسب فراہمی اور صفائی کا عمل مکمل ہونے کی صورت میں جنریشن اور وولٹیج میں مزید بہتری لائی جا سکتی ہے۔

محکمہ برقیات یاسین کی جانب سے نازبر پاور ہاؤس کے بند یونٹ کی مرمت و بحالی کا کام جاری ہے۔ متعلقہ سول ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے پانی کی مناسب فراہمی، فوربے چینل اور ریزروائر کی صفائی مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی پیداوار اور وولٹیج کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔

محکمہ برقیات یاسین عوام الناس سے تعاون کی اپیل کرتا ہے کہ بجلی کے غیر ضروری استعمال سے گریز کریں اور بھاری برقی آلات کا استعمال حتی الامکان کم رکھیں، تاکہ دستیاب بجلی کو بہتر انداز میں تمام صارفین تک پہنچایا جا سکے۔

آپ کے تعاون کا شکریہ۔

ایس ڈی او
محکمہ برقیات یاسین

06/08/2026

*پیشگی اطلاع*
سیلی ہارنگ نالہ، نازبر نالہ اور تھوئی نالہ میں سیلابی ریلے اور پانی کی شدید روانی کے باعث ممکنہ نقصان سے بچاؤ کے لیے *گریول ٹریپ / صفائی ٹینکی* کے کنٹرول گیٹس کو عارضی طور پر کھول دیا گیا ہے۔ یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے تاکہ طغیانی کا پانی چینل میں داخل ہو کر نقصان کا باعث نہ بنے۔
سیلاب کی شدت میں کمی کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا اور ٹینکی کو دوبارہ پانی فراہم کیا جائے گا۔
فی الحال بجلی کی فراہمی *پیکنگ ریزروائر* میں ذخیرہ شدہ پانی سے لوڈ کو کنٹرول کر کے جاری رکھی گئی ہے۔
اس دوران *لوڈ شیڈنگ* کا امکان بھی موجود ہے۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ اس دوران محکمہ کے ساتھ تعاون کریں۔
*ایس ڈی او واٹراینڈپاور سب ڈویژن یاسین

06/08/2026

عوامی اطلاع

محترم صارفین،

آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ نازبر پاور ہاؤس آج رات 11:30 بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہوئی ہے۔

ابتدائی معلومات کے مطابق مسئلہ پانی کی کمی کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ علاقے میں ہلکی بارش بھی ہو رہی ہے۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ پانی کی فراہمی بند کی گئی ہے یا انٹیک پر لگی ٹریش ریک ( جالی) بند ہونے کے باعث پانی کی روانی متاثر ہوئی ہے۔

متعلقہ چوکیدار سے رابطے کی کوشش جاری ہے۔ جیسے ہی اصل وجہ معلوم ہوگی، عوام کو فوری طور پر آگاہ کر دیا جائے گا۔

آپ کے تعاون اور صبر کا شکریہ۔

03/08/2026

محترم عوامِ یاسین

آپ کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سیلی ہرنگ پاور ہاؤس کے ایک یونٹ میں فنی خرابی پیدا ہونے کے باعث بجلی کی فراہمی عارضی طور پر متاثر ہے۔

متعلقہ اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر، سب انجینئر اور تکنیکی عملہ فنی خرابی کو دور کرنے کے لیے مسلسل کام میں مصروف ہے۔ ان شاء اللہ خرابی دور ہوتے ہی بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق بحال کر دی جائے گی۔

آپ سے گزارش ہے کہ بحالی کے عمل کے دوران صبر اور تعاون کا مظاہرہ فرمائیں۔

شکریہ

برقیات ضلع غذر – یاسین

02/08/2026

ڈپٹی کمشنر غذر کی زیرِ صدارت منعقدہ ایک اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ AKRSP فوری طور پر ضلع میں برقی ہیٹرز کی تقسیم بند کرے گا۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ اب تک تقسیم کیے گئے 9,500 برقی ہیٹرز کی وجہ سے بجلی کے نظام پر 19 میگاواٹ کا اضافی بوجھ پڑا ہے، جس کے نتیجے میں ٹرانسفارمر خراب ہو رہے ہیں اور طویل دورانیے کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سب ڈویژن یاسین کے بجلی صارفین سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ بجلی کے بھاری آلات، خصوصاً الیکٹرک ہیٹر، واٹر ہیٹر، الیکٹرک چولہے، اور دیگر زیادہ بجلی استعمال کرنے والے آلات کا استعمال حتیٰ الامکان کم کریں یا ضرورت کے وقت ہی استعمال کریں۔

ان آلات کے زیادہ استعمال سے بجلی کے نظام پر اضافی بوجھ پڑتا ہے، جس کے باعث ٹرانسفارمر خراب ہونے، وولٹیج میں کمی اور غیر ضروری لوڈشیڈنگ جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں، جس سے تمام صارفین متاثر ہوتے ہیں۔

آپ کے تعاون سے بجلی کی فراہمی کو زیادہ مستحکم اور بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ لہٰذا اپنی اور دوسروں کی سہولت کے لیے بجلی کا ذمہ داری کے ساتھ استعمال کریں۔

آپ کا تعاون ہمارے لیے نہایت اہم ہے۔ شکریہ۔

Address

Yasin
Hunza
123456

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Water & Power Yasin posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category