Connect HANGU

Call Contact the business

Connect HANGU ONE STOP FOR YOUR BUSINESS SERVICES

ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان میں 16 نئے صوبے یا 25 انتظامی اکائیاں بنانے کی مشروط حمایتاسلام آباد (13 اکتوبر 2026): ورلڈ...
13/10/2026

ورلڈ اکنامک فورم کی پاکستان میں 16 نئے صوبے یا 25 انتظامی اکائیاں بنانے کی مشروط حمایت
اسلام آباد (13 اکتوبر 2026): ورلڈ اکنامک فورم نے پاکستان میں 16 نئے صوبے یا 25 انتظامی اکائیاں بنانے کی مشروط حمایت کر دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق مطابق ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے حکومت عوام کے قریب آ سکتی ہے۔ جب کہ سرکاری خدمات کی فراہمی بہتر اور مالی و سیاسی جواب دہی مضبوط ہوسکتی ہے۔
ورلڈ اکنامک فورم کا کہنا ہے کہ پاکستان کے چاروں صوبوں کی اوسط آبادی تقریباً 6 کروڑ ہے، جس کے باعث دور دراز اضلاع تک سرکاری سہولتوں کی فراہمی ایک بڑا چیلنج ہے۔
فورم نے زور دیا کہ نئی انتظامی اکائیوں کو مناسب مالی وسائل، ٹیکس وصولی کے اختیارات، مضبوط انتظامی صلاحیت اور واضح ذمے داریاں دینا ضروری ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 5 سے 16 سال کی عمر کے تقریباً 28 فیصد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ فورم نے واضح کیا کہ نئے صوبوں کا مقصد محض انتظامی اکائیوں کی تعداد بڑھانا نہیں، بلکہ بہتر حکمرانی اور عوامی خدمات کو یقینی بنانا ہونا چاہیے

الہان عمر کے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، ٹرمپ واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حکام رکن کانگریس الہا...
13/10/2026

الہان عمر کے معاملے کا باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں، ٹرمپ
واشنگٹن: امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ حکام رکن کانگریس الہان عمر کے معاملے کا انتہائی باریک بینی سے جائزہ لے رہے ہیں۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پیر کے روز امریکی وفاقی ایجنٹس نے الہان عمر کے گھر تلاشی لی تھی۔ الہان سے متعلق وفاقی فوجداری تحقیقات جاری ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق الہان عمر کے گھر کی تلاشی فوجداری تحقیقات کے سلسلے میں لی گئی تھی، تلاشی ہوم لینڈ سیکیورٹی انویسٹی گیشنز کے اہلکاروں نے لی تھی۔
جے ڈی وینس نے مئی میں الہان کے خلاف تحقیقات کا عندیہ دیا تھا، جے ڈی وینس نے الہان کیخلاف امیگریشن فراڈ کے الزام کی تحقیقات کا اشارہ دیا تھا۔
خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ الہان امیگریشن فراڈ کے الزامات کی تردید کر چکی ہیں اور الہان کے نمائندے کو مؤقف جاننے کے لیے ای میل بھیجی گئی ہے۔
روس سے ایندھن، ’عوام کیلیے درست فیصلہ کیا، میرے لیے امریکا سب سے پہلے ہے‘
امریکی محکمہ انصاف کے مطابق واشنگٹن ڈی سی کے علاقے میں عدالتی اجازت نامے کے تحت تلاشی لی گئی جس کے لیے عدالتی وارنٹ امریکی محکمہ انصاف نے حاصل کیا تھا
News

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایا انسان کی پاکیزہ ترین خوراک وہ ہے جو وہ اپنی کمائی سے کھائے
13/10/2026

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایا انسان کی پاکیزہ ترین خوراک وہ ہے جو وہ اپنی کمائی سے کھائے

میسی کو آج بھی کس چیز کا افسوس ہے؟ بڑا انکشاف کردیاارجنٹینا: فٹبال کی دنیا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اعتراف کیا ہے ک...
12/10/2026

میسی کو آج بھی کس چیز کا افسوس ہے؟ بڑا انکشاف کردیا
ارجنٹینا: فٹبال کی دنیا کے اسٹار کھلاڑی لیونل میسی نے اعتراف کیا ہے کہ مجھے اسکول کے زمانے میں انگریزی زبان نہ سیکھنے کا آج بھی افسوس ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بین الاقوامی فٹ بال سے کنارہ کشی اختیار کرتے ہوئے 39 سالہ کھلاڑی لیونل میسی کے دل میں کچھ پچھتاوے بھی ہیں، ان میں سے ایک انگریزی زبان نہ سیکھنا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ اگر میں کوئی دوسری زبان جانتا تو زندگی میں ملنے والی بعض غیر معمولی شخصیات سے براہِ راست گفتگو کر سکتا تھا لیکن زبان کی رکاوٹ کے باعث ایسا ممکن نہ ہو سکا۔
فٹبال کی دنیا میں نام کمانے کے باوجود میسی بنیادی طور پر ہسپانوی زبان ہی بولتے رہے، جہاں دوسری زبان میں گفتگو کی ضرورت پیش آتی، وہاں انہیں اکثر مترجم کا سہارا لینا پڑا۔
ایک انٹرویو میں اُن کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی باتوں کا افسوس ہے، بچپن میں انگریزی نہ سیکھنا بھی ان میں شامل ہے، میرے پاس کم از کم انگریزی پڑھنے کا وقت تھا، لیکن میں نے ایسا نہیں کیا، میں نے اس موقع سے فائدہ نہیں اٹھایا، مجھے اس بات کا بہت گہرا افسوس ہے۔
میسی اب اپنی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے اپنے بچوں کو انگریزی سیکھنے اور اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی تلقین کرتے ہیں۔
رونالڈو پر پابندی کیوں عائد کردی گئی؟
اسٹار فٹبالر کا کہنا تھا کہ میں ہمیشہ اپنے بچوں سے کہتا ہوں کہ اس موقع سے فائدہ اٹھاؤ، ان کے حالات مجھ سے مختلف ہیں، اگرچہ مجھے زندگی میں کبھی کسی چیز کی کمی نہیں رہی

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایاصدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اور معاف کر دینے سے اللہ بندے کی عزت ہی بڑھاتا ہے
12/10/2026

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایا
صدقہ مال میں کمی نہیں کرتا اور معاف کر دینے سے اللہ بندے کی عزت ہی بڑھاتا ہے

وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ (براہ راست دیکھیں) اسلام آباد (11 اکتوبر 2026):...
11/10/2026

وفاقی کابینہ کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ (براہ راست دیکھیں)
اسلام آباد (11 اکتوبر 2026): وفاقی کابینہ نے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت صوبہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جاری اجلاس میں وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 کے تحت ایمرجنسی اور گورنر راج لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبر پختونخوا میں آئین کے آرٹیکل 232 اور 234 دونوں کا نفاذ ہوگا جب کہ گورنر فیصل کنڈی کو صوبے کے چیف ایگزیکٹو کے اختیارات سونپے جائیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری وفاقی کابینہ کے فیصلوں کی توثیق کریں گے، جس کے بعد اس کا نفاذ ہو جائے گا۔
دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس جاری ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں کابینہ اراکین نے کے پی میں دہشتگردی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا حکومت کی دہشتگردی کے خلاف جنگ سے دانستہ لاتعلقی کو تشویشناک قرار دیا۔
اجلاس میں اراکین نے تجویز دی کہ خیبر پختونخوا پر کسی بھی حتمی فیصلے سے قبل فضل الرحمان کے ذریعے آخری کوشش کی جائے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ اجلاس کے دوران ہی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا، جس میں گفتگو ہوئی کہ دہشت گردی کیخلاف کے پی حکومت، وفاقی حکومت کا ساتھ دے۔
اس سے قبل اجلاس میں یہ تجویز سامنے آئی تھی کہ سیکیورٹی تناظر میں آرٹیکل 232 کے تحت پورے صوبے میں ایمرجنسی لگائی جائے اور بدترین بد امنی کا شکار کے پی کے 12 اضلاع کے انتظامی امور کا معاملہ الگ دیکھا جائے۔
تجویز میں یہ بھی کہا گیا کہ سابق فاٹا کے 8 اضلاع، بنوں، لکی مروت، کرک اور کوہاٹ کا کنٹرول وفاق کو دیا جائے، صوبے کے ان اضلاع کے لیے الگ سیکریٹریٹ، الگ ایڈمنسٹریٹر اور الگ فنڈز قائم کیے جائیں۔

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایااللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد کے درمیان انصاف کو قائم رکھو۔“
11/10/2026

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایا
اللہ سے ڈرو اور اپنی اولاد کے درمیان انصاف کو قائم رکھو۔“

10/10/2026

✨ ہنگو میں ہر قسم کے 3D سائن بورڈ بنوانے کے لیے رابطہ کریں! ✨
🏢 اپنی دکان، آفس یا کاروبار کو دیں ایک خوبصورت اور پروفیشنل لک! 🔥
✅ 3D سائن بورڈز
✅ LED 3D سائن بورڈز
✅ ایکریلک سائن بورڈز
✅ بیک لِٹ سائن بورڈز
✅ کسٹم ڈیزائن اور نیم پلیٹس
🎨 آپ کا ڈیزائن، ہماری مہارت!
📍 ہنگو میں بہترین ڈیزائن اور پرنٹنگ سروسز کے لیے آج ہی CONNECT HANGU سے رابطہ کریں۔
📞 رابطہ نمبر: 0333-0784747

معاذ صداقت کا شاداب خان کی سلیکشن سے متعلق بڑا بیان راولپنڈی: پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت کا کہنا ہے کہ شاداب خان اپنی کار...
10/10/2026

معاذ صداقت کا شاداب خان کی سلیکشن سے متعلق بڑا بیان
راولپنڈی: پاکستانی کرکٹر معاذ صداقت کا کہنا ہے کہ شاداب خان اپنی کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ ان کے آنے سے مڈل آرڈر میں درپیش مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں۔
قومی کرکٹر معاذ صداقت نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی فتح کے بعد میڈیا سے بات کی۔
معاذ صداقت کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ ٹیم میچ جیتنے میں کامیاب ہوئی، ان کی یہ پہلی نصف سنچری تھی اور وہ آئندہ میچز میں بھی کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔
کرکٹر کا کہنا تھا کہ وہ اپنی قدرتی صلاحیتوں کے مطابق کھیلنا پسند کرتے ہیں اور ٹاپ آرڈر میں بیٹنگ کرتے ہوئے خود کو زیادہ پُراعتماد محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ جدید کرکٹ کے تقاضوں کے مطابق کھیلنے کی کوشش کرتے ہیں اور پاور پلے کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ان کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
معاذ کا کہنا تھا کہ کیریبین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) اور ڈومیسٹک کرکٹ میں شاداب نے اچھی کارکردگی دکھائی ہے اور انہیں میرٹ پر منتخب کیا گیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حسن نواز مڈل آرڈر میں اچھی بیٹنگ کرتے ہیں، جبکہ عبدالصمد بھی اچھی فارم میں ہیں۔ مڈل آرڈر میں درپیش مسائل کافی حد تک حل ہوگئے ہیں، جس سے ٹیم کی بیٹنگ میں بہتری آنے کی امید ہے۔
صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی شاندار بیٹنگ، پاکستان نے پہلا ٹی ٹوئنٹی جیت لیا
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف پہلے میچ میں معاذ نے 29 گیندوں پر 50 رنز بنا کر پاکستان کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایاصبح کے وقت سوتے رہنے سے انسان رزق سے محروم ہو جاتا ہے
10/10/2026

رسول اللہ صلی علیہ السلام نے فرمایا
صبح کے وقت سوتے رہنے سے انسان رزق سے محروم ہو جاتا ہے

Address

SAMANA MALL
Hangu
26190

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00
Sunday 09:00 - 17:00

Telephone

+923332303032

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Connect HANGU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Connect HANGU:

Shortcuts

Share