Truth News Gilgit Baltistan

Truth News Gilgit Baltistan Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Truth News Gilgit Baltistan, Gilgit, Gilgit.

پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع گلگت کی صدر سکینہ عباس نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح م لہ کرنا عالمی دہ ش ...
01/03/2026

پیپلز پارٹی خواتین ونگ ضلع گلگت کی صدر سکینہ عباس نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کا مل کر ایران پر ح م لہ کرنا عالمی دہ ش ت گردی ہے
لہذا امریکہ اور اسرائیل عالمی دنیا میں بے نقاب ہوئے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ ایران انشاء اللہ امریکہ اور اسرائیل کو بھرپور جواب دے گا ۔ سکینہ عباس نے کہا کہ پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انھوں نے مزید کہا کہ دنیا میں جنگیں روکنے والا اور عالمی امن ایوارڈ کا مطالبہ کرنے والا ٹرمپ آج پوری دنیا کو جنگ کے لیپٹ میں لے رہا ہے ۔ انھوں نے کہا کہ اب امریکہ اور اسرائیل کو سخت جواب دینے کا وقت آگیا ہے ۔ امریکہ اور اسرائیل اس وقت ایک سازش کے تحت پاکستان اور ایران کو کمزور کر رہے ہیں۔

18/02/2026

رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا،

پاکستان میں کل پہلا روزہ ہوگا

11/02/2026

‏سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ اپنے گھر میں گر گئے،
‏اسپتال میں داخل،
میڈیا رپورٹ

11/02/2026

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تبارک عطاء کی والدہ محترمہ انتقال کر گئی ۔

وفاقی حکومت نے ایک اہم انتظامی فیصلے کے تحت پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 افسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل پو...
04/02/2026

وفاقی حکومت نے ایک اہم انتظامی فیصلے کے تحت پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 20 افسر ڈاکٹر اکبر ناصر خان کو انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان تعینات کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کابینہ سیکرٹریٹ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر اکبر ناصر خان اس وقت فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) میں خدمات انجام دے رہے تھے، جنہیں سیکشن 10 سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے تحت فوری طور پر گلگت بلتستان ٹرانسفر کرتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس مقرر کیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی فوری طور پر نافذ العمل ہوگی اور آئندہ احکامات تک برقرار رہے گی۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر اکبر ناصر خان ایک سینئر اور تجربہ کار پولیس افسر سمجھے جاتے ہیں، جن کی تعیناتی سے گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

31/01/2026

شتیال کوہستان مسافر بسوں کی کانواۓ ختم کردیا گیا، ذرائع

31/01/2026

افسوس ناک خبر
صدر ریاست آزاد کشمیر سلطان محمود چوہدری انتقال کر گے

31/01/2026

شگر پڑی میں کار حادثے کا شکار دو افراد جاں بحق دونوں سرکاری ملازم ہیں۔
ذرائع

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122 کو جدید مشینری اور آلات سے لیس کیا جائے تا...
30/01/2026

گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی ہے کہ ریسکیو 1122 کو جدید مشینری اور آلات سے لیس کیا جائے تاکہ قدرتی آفات اور آتشزدگی کے دوران فوری اور مؤثر کارروائی ممکن ہو۔ اسلام آباد سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ گورنر نے صوبائی حکومت کو خصوصی بجٹ مختص کرنے کے لیے خط لکھا ہے۔ گل پلازہ کراچی کے افسوسناک واقعے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے، جس میں کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں اور تاجروں کو اربوں کا نقصان ہوا، انہوں نے گلگت بلتستان میں بھی تیسرے درجے کی تیاری کی ضرورت پر زور دیا، جہاں تیزی سے تعمیرات اور آباد کاری جاری ہے۔ گورنر نے سالانہ ترقیاتی بجٹ میں ریسکیو کے لیے سنارکل، فائر فائٹنگ آلات، واٹر باوزر، تھرمل کیمرے، ڈرونز، رافٹنگ کشتیاں، سکیوبا کمپریسرز، واٹر سوٹس اور سونار مشین کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی اور تینوں ڈویژن ہیڈ کوارٹرز کو مکمل طور پر جدید آلات سے لیس کرنے کی تاکید کی تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ریسکیو ممکن ہو۔

24/01/2026

کے پی کے پولیس نے راولپنڈی سے گلگت بلتستان جانے والی مسافر گاڑیوں کو روک دیا۔ زرایع

سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کا دورِ حکومت عوام کیلئے ناکامی کی مثال رہا، محمد طٰہٰرہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد طٰ...
24/01/2026

سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کا دورِ حکومت عوام کیلئے ناکامی کی مثال رہا، محمد طٰہٰ

رہنما پاکستان پیپلز پارٹی محمد طٰہٰ نے کہا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن کی سیاست کا حاصل عوام کی محرومی اور ذاتی آسائشات کے سوا کچھ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حافظ حفیظ الرحمٰن اپنے دورِ حکومت کی کوئی ایک بھی ایسی اسکیم دکھا دیں جس سے عام آدمی کی زندگی بدلی ہو تو ہم مان لیں ورنہ سچ یہ ہے کہ ان کے پورے اقتدار کی واحد نشانی ایک عالی شان گھر ہے جبکہ عوام آج بھی بنیادی سہولیات کیلئے دربدر ہیں۔ محمد طٰہٰ نے دوٹوک انداز میں کہا کہ یہ لوگ اقتدار میں آکر عوام کو بھول جاتے ہیں اور سرکاری وسائل کو ذاتی مفادات پر نچھاور کرتے ہیں۔ گلگت بلتستان میں سڑکیں، اسپتال، تعلیمی ادارے اور روزگار تباہ حال رہے مگر حکمران اپنی آسائشات میں مصروف رہے یہی ان کی اصل کارکردگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جتنی عمر حافظ حفیظ الرحمٰن کی ہے اتنا ہی سید مہدی شاہ کا سیاست میں عملی تجربہ ہے اور یہی فرق ہے ذاتی مفاد کی سیاست اور عوامی خدمت کی سیاست میں۔ پیپلز پارٹی اقتدار کو نہیں عوام کو جوابدہ ہے جبکہ مخالفین صرف میڈیا ٹالکس اور کھوکھلے نعروں پر گزارا کرتے رہے۔ محمد طٰہٰ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عوام فیصلہ کریں کیا گلگت بلتستان کو ایک بار پھر ذاتی مفادات کے حوالے کیا جائے یا پاکستان پیپلز پارٹی کے عوام دوست وژن کو آگے بڑھایا جائے۔ عوام اب سب جان چکے ہیں اور اس بار ووٹ کارکردگی کے حق میں، پیپلز پارٹی کے حق میں پڑے گا۔

24/01/2026

راولپنڈی,نجی ہوٹل میں کمرے خالی نہیں ہونے پر روم کیلئے گلگت کی 2 فیملیز کی لڑائی پولیس نے لڑائی ختم کرا دی ہوٹل ملازم زخمی،ذرئع

Address

Gilgit
Gilgit

Telephone

+923074008822

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Truth News Gilgit Baltistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share