Elite Solar

Elite Solar EliteSolar Services provides a comprehensive approach to enabling the purchase of solar power.

Our team of experts handles all stages of project execution, ensuring quality and customer satisfaction. ELITESOLAR FAISALABAD has enormous success stories in the field of renewable solar energy services .
- Reduce your electricity bills
- Zero your loadshedding
- Sell extra units to Wapda ( Net Metering )
- Get reliable and quality installations by expert engineers on site
- Get your investme

nts returned in 3-4 years maximum
System life expectancy up to 30 years
For queries and info, contact us
Call us : 03007203947 MOBILE AND WHATSAPP.

10/08/2026

حکومت اور وزارتِ توانائی (Power Division) کی جانب سے ہائبرڈ اور آف گرڈ سولر صارفین سے متعلق ڈیٹا اکٹھا کرنے اور اسٹڈی کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ھے۔
اس اسٹڈی کا پس منظر۔۔۔ اس کے بنیادی مقاصد اور ہائبرڈ سولر سسٹم رکھنے والے عام صارفین پر اس کے ممکنہ اثرات کی تفصیل درج ذیل ھے۔

✓ اس اسٹڈی کے بنیادی مقاصد

1. غیر رجسٹرڈ اور آف گرڈ ڈیٹا کا تخمینہ (Mapping Unregistered Capacity)

نیٹ میٹرنگ والے صارفین کا ڈیٹا نیپرا اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (DISCOs) کے پاس موجود ہوتا ھے۔ لیکن ہائبرڈ سسٹمز اور آف گرڈ سسٹم (بیٹری کے ساتھ یا بغیر بیٹری بھی) اکثر بغیر نیٹ میٹرنگ کے بھی چلائے جا رھے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کے پاس اس بات کا درست ڈیٹا نہیں ھے کہ ملک میں کل کتنے میگاواٹ سولر انورٹر اور بیٹری اسٹوریج کام کر رہے ہیں۔

2. گرڈ کی ڈیمانڈ میں کمی کا اندازاہ
(Grid Demand Erosion)

بجلی کے بھاری ٹیرف ریٹس / بلوں کی وجہ سے گھریلو اور تجارتی صارفین تیزی سے ہائبرڈ سولر پر منتقل ہوئے ہیں۔۔۔ جس سے گرڈ (DISCOs) سے لی جانے والی بجلی کی طلب میں نمایاں کمی آئی ھے۔ حکومت یہ سمجھنا چاہتی ہے کہ دن اور رات کے اوقات میں گرڈ پر کتنا بوجھ کم ہو چکا ھے۔

3. کیپسیٹی چارجز اور فکسڈ کاسٹ کا مسئلہ (Capacity Charges Recovery)

پاور پلانٹس کے کیپسیٹی چارجز کی ادائیگی کے لیے بجلی کی فروخت ضروری ہوتی ھے۔ جب زیادہ استعمال کرنے والے صارفین ہائبرڈ سولر پر منتقل ہو کر گرڈ کا استعمال کم کر دیتے ہیں تو ڈسکوز (DISCOs) کی آمدن کم ہو جاتی ھے اور باقی ماندہ فکسڈ اخراجات کا بوجھ دیگر صارفین یا گرڈ پر پڑتا ھے۔

4. ٹیکنیکل اور گرڈ اسٹیبلٹی
(Grid Stability & Peak Load)

ہائبرڈ سولر استعمال کرنے والے صارفین دن کے وقت سولر اور بیٹری پر رہتے ہیں لیکن رات کے وقت یا گہرے بادلوں کے باعث اچانک گرڈ پر منتقل ہوتے ہیں۔ ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے لیے ٹرانسفارمرز اور فیڈرز کی صلاحیت کو کنٹرول کرنے کے لیے اس پیٹرن کو سمجھنا ضروری ھے۔

✓ ہائبرڈ سولر صارفین پر ممکنہ اثرات

اگرچہ ہائبرڈ سولر سسٹمز استعمال کرنے والے صارفین کو زیادہ سے زیادہ توانائی استعمال اور اسکے سورس بارے خودمختاری حاصل ہوتی ھے، تاہم اس اسٹڈی کے بعد درج ذیل پالیسی یا مالیاتی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

1. فکسڈ منتھلی چارجز
(Fixed Charges on Sanctioned Load)

حکومت ایسے صارفین کے لیے ماہانہ فکسڈ چارجز انکے منظور شدہ لوڈ/Sanctioned Load کی بنیاد پر لاگو کر سکتی ھے یا ان میں ترمیم کر سکتی ھے۔ اس کا مقصد یہ یقینی بنانا ھے کہ اگر صارف گرڈ کو بحیثیت "بیک اپ" استعمال کر رہا ہے، تو وہ گرڈ کے انفراسٹرکچر کی دیکھ بھال کا بنیادی خرچ ادا کرے۔

2. نیٹ بلنگ اور ایکسپورٹ ریٹ میں تبدیلی
(Net Billing Transition)

اگر آپ نے ہائبرڈ سسٹم کے ساتھ نیٹ میٹرنگ بھی کروائی ہوئی ھے تو نیپرا نیٹ میٹرنگ (1-to-1 یونٹ تبادلہ) کے بجائے نیٹ بلنگ کے فریم ورک کو فروغ دے رہی ھے۔ اس کے تحت گرڈ سے خریدی گئی بجلی مہنگے ریٹ پر ہوگی اور گرڈ کو دی گئی اضافی بجلی کا بائی بیک (Buyback) ریٹ کم رکھا جائے گا۔

3. انورٹرز اور معیار کی رجسٹریشن
(Inverter & SOP Standards)

حکومت گرڈ سے جڑنے والے تمام ہائبرڈ انورٹرز کے لیے معیار (Grid Safety Standards / Anti-Islanding Protections) سخت کر سکتی ھے تاکہ گرڈ کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور غیر معیاری یا سیفٹی رسک بننے والے انورٹرز کی روک تھام کی جا سکے۔

4. بیٹری اسٹوریج (BESS) کے لیے گائیڈ لائنز

پاکستان میں بیٹریاں (Lithium & Tubular) تیزی سے درآمد ہو رہی ہیں۔ حکومت پیک اور آف پیک اوقات کے مطابق بیٹری چارجنگ اور ڈسچارجنگ کے حوالے سے سمارٹ ٹیرف گائیڈ لائنز جاری کر سکتی ھے تاکہ رات کے پیک اوورز میں گرڈ پر اچانک دباؤ نہ آئے۔

نوٹ:
میں نے مثبت ذہن رکھتے ھوئے ۔۔۔۔ یہ معلومات دی ہیں۔۔۔باقی آپ خود سمجھ دار ہیں۔

سلامت رہیں

14/07/2026

KNOX 16'KWH LITHIUM BATTERY.

12/07/2026

EMPTY PALLETS

01/07/2026

ALLAH PAK SAB KO APNAY HIFZ U AMAAN MAIN RAKHAY.
Elite Solar .

🚨 فوری خبر 🚨⚡ ملک بھر میں شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا اعلاننیپرا (NEPRA) کے مطابق ملک بھر میں شام کے دوران 2 گھنٹے 30 م...
01/07/2026

🚨 فوری خبر 🚨

⚡ ملک بھر میں شام کے اوقات میں لوڈشیڈنگ کا اعلان

نیپرا (NEPRA) کے مطابق ملک بھر میں شام کے دوران 2 گھنٹے 30 منٹ تک بجلی بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

📌 ترجمان کے مطابق:
بجلی کی بندش شام 5 بجے سے رات 1 بجے کے درمیان کسی بھی وقت کی جا سکتی ہے۔

⚠️ عوام سے اپیل ہے کہ پیشگی تیاری کر لیں اور غیر ضروری بجلی کے استعمال سے گریز کریں۔👇

📢 مزید اپڈیٹس کے لیے پیج کو فالو کریں۔

29/06/2026
29/06/2026

NON PTA SOLAR INSTALLERS.

12/06/2026

Solar Tubewell

12/06/2026

SOLAR TUBEWELL. 10HP monoblock pump. 5 inch delivery . 15 panels Aiko 645 watt .
Elitesolar 03007203947.

Address

5-W-S Madina Town
Faisalabad
38060

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00
Saturday 09:00 - 17:00

Telephone

+923007203947

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Elite Solar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Elite Solar:

Shortcuts

Share