14/01/2026
محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویثرن باغ کی طرف سے باغ شہر اور مضافات کے صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کافی عرصہ کی خشک سالی بارشوں اور برفباری کے نہ ہونے کی وجہ سے کوٹلہ اور ماہلدرہ سورس میں پانی کی کمی واقع ہوئی ہے جسکی وجہ سے اب سابقہ شیڈول کے مطابق پانی کی سپلائی ممکن نہ ہے لہذا موجودہ صورت حال کے مطابق پانی کے سپلائی کا شیڈول مرتب کیا جائے گا صارفین سے گذارش ہے کہ پانی کو کفایت شعاری سے استعمال کریں ۔اور تمام صارفین سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنے گھروں پہ موجود ٹینکیوں میں فلوٹ وال لگائیں تاکہ پانی ضائع نہ ہو
منجا نب محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈویثرن باغ